ممبئی:گزشتہ 6 دہائی سے ممبئی کی سڑکوں کی شناخت بن چکی پدمنی پریمیر ٹیکسی کا یادگار سفر گذشتہ روز ختم ہو گیا۔ یعنی آج سے ممبئی میں کالی-پیلی ٹیکسی ایک تاریخ بن گئی ہے۔ کالی-پیلی ٹیکسی کے نام سے مشہور اس ٹرانسپورٹ سروس کو لوگ اب اپنی یادوں میں سنجھو کر رکھیں گے۔ ممبئی میں ٹیکسی کے نئے ماڈلز اور ایپ-بیسڈ کیب سروس میں بھی پدمنی ٹیکسی اب موجود نہیں رہے گی۔ دراصل ممبئی میں ٹیکسی کے لیے عمر کی حد 20 سال ہے۔ چونکہ پدمنی ٹیکسی کا رجسٹریشن 2003 میں ہوا تھا، اس لیے آفیشیل طور پر پیر سے ممبئی کی سڑکوں پر کوئی بھی پدمنی ٹیکسی نظر نہیں آئے گی۔
قابل ذکر ہے کہ جس طرح ڈبل ڈیکر بس اور لوکل ٹرین ممبئی کی شان اور پہچان ہیں، ٹھیک اسی طرح کالی-پیلی ٹیکسی بھی ممبئی میں بہت اہمیت رکھتی ہے۔ کئی بالی ووڈ فلموں میں اس پریمیر پدمنی ٹیکسی کا استعمال کیا گیا ہے۔ حالانکہ اب اس ٹیکسی کو الوداع کہہ دیا گیا ہے، کیونکہ کسی بھی ٹیکسی کو استعمال کرنے کی 20 سال کی مدت کار ہوتی ہے۔