نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے آج 9 نئی وندے بھارت ایکسپریس ٹرینوں کو ہری جھنڈی دکھائی۔ یہ ٹرینیں 11 ریاستوں کے مذہبی اور سیاحتی مقامات کو جوڑیں گی جن میں راجستھان، تمل ناڈو، تلنگانہ، آندھرا پردیش، کرناٹک، بہار، مغربی بنگال، کیرالہ، اڈیشہ، جھارکھنڈ اور گجرات شامل ہیں۔ پی ایم مودی نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے نئی ٹرینوں کے افتتاحی پروگرام میں شرکت کی۔ یہ ٹرینیں اینٹی کولیشن سسٹم ’کاوچ‘ سے لیس ہیں۔ سب سے حیران کن بات نئی وندے بھارت ایکسپریس ٹرینوں کا رنگ نارنگی ہے۔
نئی وندے بھارت ٹرینیں ادے پور-جے پور، ترونیل ویلی-مدورائی-چنئی، حیدرآباد-بنگلور، وجئے واڑہ-چنئی، پٹنہ-ہاؤڑا، کاسرگوڈ-تھرواننت پورم، روڑکیلا-بھوبنیشور-پوری، رانچی-ہاوڑہ اور جام نگر کے درمیان چلیں گی۔ یہ ٹرینیں ملک بھر میں رابطوں کو بہتر بنانے اور ریل مسافروں کو عالمی معیار کی سہولیات فراہم کرنے کے وزیر اعظم کے وژن کو عملی جامہ پہنانے کی طرف ایک قدم ہے۔ وندے بھارت ٹرین اپنے آپریٹنگ روٹس پر تیز ترین ٹرین ہوگی اور مسافروں کا کافی وقت بچائے گی۔
ان نئی سیریز کی وندے بھارت ٹرینوں کی نوز پر الگ ڈیزائن بنا ہے۔ نیلے اور سفید میں ‘میک ان انڈیالوگو والا شیر (پرانی سیریز کی وندے بھارت ٹرینوں کا رنگ) آرینج سرکل میں جمپ کر رہا ہے۔ اس کے علاوہ ان ٹرینوں میں 25 تبدیلیاں بھی کی گئی ہیں۔ رورکیلا-بھونیشور-پوری اور کاسرگوڈ-تھرواننت پورم روٹس پر موجودہ تیز ترین ٹرین کے مقابلے وندے بھارت ٹرین متعلقہ مقامات کے درمیان سفر کے وقت میں تقریباً 3 گھنٹے تک کمی کر دے گی۔