• Home
بدھ, ستمبر 3, 2025
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    خصوصی پیکیج کا کیا ہوا؟مودی  سے پپو یادو کا سوال

    راہل گاندھی کی ’ووٹر ادھیکار یاترا‘ جمہوریت کے لیے اہم: پپو یادو

    راہل گاندھی نے سوربھ کو دلائی نئی موٹرسائیکل

    راہل گاندھی نے سوربھ کو دلائی نئی موٹرسائیکل

    بہار میں آسمانی بجلی گرنے سے 10 افراد کی موت

    کیمور میں آسمانی بجلی کی زد میں آکر 3 خواتین کی موت

    ایس سی ۔ایس ٹی میںذیلی درجہ بندی کی اجازت۔سپریم کورٹ کا تاریخی فیصلہ

    ایس آئی آر پردعوے اور اعتراضات 30 ستمبر کے بعد بھی داخل ہوں گے

    مایا وتی کی جانب سے مرکزی حکومت کی ’پردھان منتری غریب کلیان اَن یوجنا‘ کی نکتہ چینی

    بہوجن سماج پارٹی بہار اسمبلی انتخاب تنہا لڑے گی

    ووٹر ادھیکار یاترا، ایک یاترا جس نے تاریخ رقم کر دی-کانگریس

    ووٹر ادھیکار یاترا، ایک یاترا جس نے تاریخ رقم کر دی-کانگریس

    ’ووٹ چوری‘ مخالف مہم  میں اکھلیش یادو کی  شرکت

    ’ووٹ چوری‘ مخالف مہم میں اکھلیش یادو کی شرکت

    پٹنہ میں کانگریس کے صوبائی دفتر ’صداقت آشرم‘ پر حملہ

    پٹنہ میں کانگریس کے صوبائی دفتر ’صداقت آشرم‘ پر حملہ

    بہار میں تبدیلی کی لہر: سچن پائلٹ

    بہار میں تبدیلی کی لہر: سچن پائلٹ

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

Home قومی خبریں

دانش علی کے خلاف لوک سبھا میں بی جے پی رکن رمیش بدھوڑی کا انتہائی شرمناک بیان

بیان کو ایوان کی کارروائی سے حذف کرنا پڑا، لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے سخت الفاظ میں تنبیہ کی، راجناتھ سنگھ نے بھی ایوان میں ہی اظہارِ افسوس کیا

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 22, 2023
in قومی خبریں
0
دانش علی کے خلاف لوک سبھا میں بی جے پی رکن رمیش بدھوڑی کا انتہائی شرمناک بیان

نئی دہلی: جمعرات کو جب لوک سبھا میں چندریان-3 کی کامیابی پر بحث ہو رہی تھی تو بی جے پی رکن پارلیمنٹ رمیش بدھوڑی نے اپنے ساتھی بی ایس پی رکن پارلیمنٹ دانش علی کے خلاف انتہائی قابل اعتراض اور شرمناک الفاظ استعمال کیے۔ رمیش بدھوڑی کا بیان اس قدر پراگندہ تھا کہ اسے تحریر بھی نہیں کیا جا سکتا۔ ان کے استعمال الفاظ کی سنگینی کا اندازہ اسی بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے انھیں سخت الفاظ میں تنبیہ کی اور مرکزی وزیر راجناتھ سنگھ نے بھی ایوان میں ہی اظہارِ افسوس کیا۔
تازہ ترین خبروں کے مطابق برسراقتدار طبقہ سے تعلق رکھنے والے رکن پارلیمنٹ رمیش بدھوڑی کے بیان کو لوک سبھا کی کارروائی سے حذف کر دیا گیا ہے۔ حالانکہ جمعرات کو بدھوڑی کے ذریعہ دیے گئے بیان کو ’سنسد ٹی وی‘ کے یوٹیوب چینل پر بھی شیئر کیا گیا تھا۔ بدھوڑی کے الفاظ پر لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے سخت حیرانی و ناراضگی کا اظہار کیا اور مستقبل میں کبھی ایسا رویہ دہرائے جانے پر سخت کارروائی کی تنبیہ بھی دی۔ بی جے پی رکن پارلیمنٹ کے بیان کے فوراً بعد ایوان کے ڈپٹی لیڈر اور مرکزی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے بھی ان کے شرمناک بیان کی مذمت کی۔ انھوں نے ایوان میں اس طرح کے بیان پر افسوس کا اظہار بھی کیا۔
پوزیشن پارٹیوں کے لیڈران نے بی جے پی لیڈر کے ذریعہ دیے گئے بیان کو انتہائی شرمناک اور نئی پارلیمنٹ کے وقار کو مجروح کرنے والا بتایا ہے۔ کانگریس رکن پارلیمنٹ جئے رام رمیش نے کہا کہ ’’یہ صرف دانش علی کا نہیں بلکہ سبھی اراکین پارلیمنٹ کی بے عزتی ہے۔ نئی پارلیمنٹ میں ایسی زبان استعمال کرنے کے لیے بدھوڑی کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہیے۔‘‘ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی سے جب اس بارے میں میڈیا والوں نے رد عمل جاننا چاہا، تو انھوں نے کہا کہ ایوان میں جو کچھ ہوا اس کی ذمہ داری اسپیکر کی ہے، میں اس معاملے پر تبصرہ نہیں کر سکتا۔
جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے رمیش بدھوڑی کے شرمناک بیان کو پورے مسلم طبقہ کے خلاف دیا گیا بیان ٹھہرایا ہے۔ انھوں نے اپنے بیان میں کہا کہ ’’جو الفاظ استعمال کیے گئے ہیں، وہ پورے مسلم طبقہ کے خلاف تھے۔ میں سمجھ نہیں پا رہا ہوں کہ بی جے پی سے جڑے مسلم اسے کس طرح برداشت کر سکتے ہیں۔ اس سے پتہ چلتا ہے کہ مسلمانوں کے بارے میں وہ کیا سوچتے ہیں۔رمیش بدھوڑی کے انتہائی متنازعہ بیان پر بی ایس پی نے ان کی پارلیمانی رکنیت رد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ یہ مطالبہ بی ایس پی کی نیشنل کوآرڈنیٹر اور پارٹی چیف مایاوتی کے بھتیجے آکاش آنند کے ذریعہ کیا گیا ہے۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

دہلی فسادات سازش کیس میں ہائی کورٹ کے فیصلے پر جماعت اسلامی ہند کا اظہار افسوس
قومی خبریں

دہلی فسادات سازش کیس میں ہائی کورٹ کے فیصلے پر جماعت اسلامی ہند کا اظہار افسوس

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 3, 2025
عمر خالد، شرجیل امام اور سات دیگر ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں مسترد
قومی خبریں

عمر خالد، شرجیل امام اور سات دیگر ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں مسترد

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 3, 2025
ٹرین کے ٹرائل رَن کے دوران حادثہ ۔دو بچیاں ہلاک
قومی خبریں

شدید بارش کے سبب کئی ٹرینیں منسوخ

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 3, 2025
پنجاب میں سیلاب کی تباہی پرراہل اور پرینکا کا  اظہارتشویش
قومی خبریں

پنجاب میں سیلاب کی تباہی پرراہل اور پرینکا کا اظہارتشویش

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 2, 2025
بارش کی وجہ سے گروگرام شہر کی حالت ابتر
قومی خبریں

بارش کی وجہ سے گروگرام شہر کی حالت ابتر

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 2, 2025
ہریانہ کے کسی بھی کالج کو پنجاب یونیورسٹی سے الحاق نہیں دیا جا سکتا۔عام آدمی پارٹی
قومی خبریں

جگدیپ دھنکھڑسرکاری رہائش خالی کر ابھے چوٹالہ کے فارم ہاؤس میں شفٹ ہوگئے

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 1, 2025
Next Post
وارانسی میں ٹینٹ سٹی کی تعمیر پر این جی ٹی نے 30 اکتوبر تک پابندی عائد کردی

وارانسی میں ٹینٹ سٹی کی تعمیر پر این جی ٹی نے 30 اکتوبر تک پابندی عائد کردی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

دہلی فسادات سازش کیس میں ہائی کورٹ کے فیصلے پر جماعت اسلامی ہند کا اظہار افسوس

دہلی فسادات سازش کیس میں ہائی کورٹ کے فیصلے پر جماعت اسلامی ہند کا اظہار افسوس

2 گھنٹے ago
عمر خالد، شرجیل امام اور سات دیگر ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں مسترد

عمر خالد، شرجیل امام اور سات دیگر ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں مسترد

8 گھنٹے ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • اتر پردیش
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem