ممبئی :عمرہ سے واپس آنےکے بعدراکھی ساونت سرخ برقعے میں نظر آئیںتو ان کے نئے اندازکو دیکھ کر صارفین نے انہیں ٹرول کرنا شروع کردیا۔ راکھی کی یہ تصویر سوشل میڈیا پرخوب وائرل ہو رہی ہے،اس ویڈیو کو انسٹا بالی ووڈ نے شیئر کیا ہے۔واضح ہوکہ راکھی نے مذہب اسلام کر اپنا نام بدل کر فاطمہ رکھ لیا ہےاور وہ فاطمہ بن کر ہی عمرہ کرنے گئی تھیں۔ تازہ ترین ویڈیو میں انہوں نے عبایا پہنا ہوا ہے اور ان کا پورا جسم ڈھکا ہوا ہے۔ اس تصویر میں صرف ان کا چہرہ نظر آرہا ہے۔ وہ ایوارڈ جیتنے کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے نظر آئیں۔ انہوں نے کہا ’’مردو!قریب مت آنا، یہ ایوارڈ بہت اچھا ہے، اگر یہ آپ کے سر پر گر گیا تو آپ اڑ نہیں پائیں گے، یہ خواتین کی طاقت کا ایوارڈ ہے۔
راکھی یعنی فاطمہ نے پپرازی کو اپنے پیچھے آنے کا اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ "کس نے کہا کہ عبایا میں عورت خوبصورت نہیں لگتی، خاص طور پر بالی ووڈ میں!میرے پیچھے چلو۔” اس ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک انسٹاگرام صارف نے لکھا کہ کس نے کھلا چھوڑا؟‘، جب کہ دوسرے نے لکھا، سو چوہے کھا کر بلی حج پر چلی! ایک شخص نے یہ بھی تبصرہ کیاکہ فاطمہ بولو، راکھی نہیں!جیسا کہ راکھی نے دو دن پہلے لوگوں کو بتایا تھا۔
واضح ہوکہ راکھی بہ نام فاطمہ حال ہی میں عمرہ کر کے واپس آئی ہیں۔ اس سال کے شروع میںانہوں نے عادل خان درانی کے ساتھ اپنی شادی کے دوران اسلام قبول کیا تھا۔ اس وقت دونوں ایک دوسرے پر متعدد الزامات کے ساتھ آمنے سامنے ہیں۔