• Home
ہفتہ, ستمبر 26, 2026
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    پی ایم سی ایچ کے جونیئر ڈاکٹر پھر ہڑتال پر

    پی ایم سی ایچ کے جونیئر ڈاکٹر پھر ہڑتال پر

    جموئی کے بعد اب سمستی پور میں لڑکی کے ساتھ بدسلوکی، 4 ملزمین گرفتار

    جموئی کے بعد اب سمستی پور میں لڑکی کے ساتھ بدسلوکی، 4 ملزمین گرفتار

    بہار کے سیلاب متاثرین کے لیے سونو سود نے بڑھایا مدد کا ہاتھ

    بہار کے سیلاب متاثرین کے لیے سونو سود نے بڑھایا مدد کا ہاتھ

    جموئی  معاملہ میں 120 سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے خلاف سائبر تھانے میں ایف آئی آر درج

    جموئی معاملہ میں 120 سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے خلاف سائبر تھانے میں ایف آئی آر درج

    بھاگلپور میں دردناک حاثہ، تالاب میں ڈوبنے کے باعث 6 بچوں کی موت

    بھاگلپور میں دردناک حاثہ، تالاب میں ڈوبنے کے باعث 6 بچوں کی موت

    اسکول زیر آب ہونے کے بعد استاذ محمد صاحب کی انوکھی پہل

    اسکول زیر آب ہونے کے بعد استاذ محمد صاحب کی انوکھی پہل

    منی لانڈرنگ کیس میں تیجسوی اور رابڑی سمیت  9 افراد کے خلاف الزامات طے

    منی لانڈرنگ کیس میں تیجسوی اور رابڑی سمیت 9 افراد کے خلاف الزامات طے

    پٹنہ کے گاندھی گھاٹ پر گنگا کا پانی اب تک کی بلند ترین سیلابی سطح سے اوپر پہنچا

    پٹنہ کے گاندھی گھاٹ پر گنگا کا پانی اب تک کی بلند ترین سیلابی سطح سے اوپر پہنچا

    ’سوتنترتا سینانی ایکسپریس‘ کے اے سی فرسٹ کلاس کوچ سے تقریباً 75 لیٹر شراب برآمد

    ’سوتنترتا سینانی ایکسپریس‘ کے اے سی فرسٹ کلاس کوچ سے تقریباً 75 لیٹر شراب برآمد

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

ADVERTISEMENT
Home قومی خبریں

جمعیۃ علماء مشرقی دہلی کی مجلس منتظمہ کا اجلاس منعقد

قاری یاسین کا گزار صدر اور مفتی عبد الواحد قاسمی جنرل سکریٹری منتخب

by Qaumi Tanzeem
اگست 10, 2026
in قومی خبریں
0
جمعیۃ علماء مشرقی دہلی کی مجلس منتظمہ کا اجلاس منعقد

مسجد ایک مینارہ، للیتا پارک، لکشمی نگر، نئی دہلی میں جمعیۃ علماء مشرقی دہلی کی مجلس منتظمہ کا اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں جمعیۃ علماء مشرقی دہلی کے ارکان منتظمہ سمیت جمعیۃ صوبہ دہلی کے صدر مولانا قاسم نوری قاسمی اور نائبین صدر مولانا خلیل احمد قاسمی، مولانا قاری عارف قاسمی، ناظم اعلی مولانا آفتاب عالم صدیقی، ناظم تنظیم مولانا یوسف الاعظمی، ایڈیشنل جنرل سکریٹری مولانا قاری احرار جوہر قاسمی سمیت کئی اہم ذمہ داران شریک ہوئے ۔

مجلس کا آغاز قاری محمد کیف نائب امام مسجد ایک مینارہ کی تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جبکہ مفتی کفایت اللہ ندوی نے نعتِ پاک پیش کی۔میٹنگ میں سابق جنرل سیکریٹری جمعیۃ علماء مشرقی دہلی ڈاکٹر مشتاق انصاری مرحوم کے انتقال کے بعد خالی ہونے والے عہدۂ جنرل سکریٹری کے سلسلے میں باہمی مشاورت کی گئی۔ ارکان منتظمہ نے متفقہ طور پر مفتی عبد الواحد قاسمی، امام مسجد ایک مینارہ کو جمعیۃ علماء مشرقی دہلی کا جنرل سکریٹری منتخب کیا۔

اسی طرح تنظیمی ضرورت اور وقت کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے قاری یاسین کو جمعیۃ علماء مشرقی دہلی کا کارگزار صدر اور قاری عبد اللہ کو خزانچی مقرر کیا گیا۔ اس موقع پر نائب صدر قاری عارف قاسمی نے تنظیمی حالات اور موجودہ تقاضوں کے پیش نظر کارگزار صدر کے تقرر کی تجویز پیش کی، جس پر مجلس کے شرکاء نے اتفاق کیا۔

اس موقع پر جمعیۃ علماء صوبہ دہلی کے صدر مولانا محمد قاسم نوری قاسمی نے خطاب کرتے ہوئے اتحاد و اتفاق کی اہمیت پر زور دیا اور جمعیۃ علماء ہند کے مشن و مقاصد کی تکمیل کے لیے باہمی تعاون، اخلاص اور یکجہتی کے ساتھ سرگرمِ عمل رہنے کی ترغیب دی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں تنظیمی استحکام اور اجتماعی جدوجہد وقت کی اہم ضرورت ہے۔

جمعیۃ علماء صوبہ دہلی کے نائب صدر مفتی خلیل احمد قاسمی نے مفتی عبد الواحد قاسمی کے انتخاب کا خیر مقدم کرتے ہوئے انہیں مبارک باد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ وہ اخلاص و محنت کے ساتھ جمعیۃ کے کاموں کو آگے بڑھانے میں مؤثر کردار ادا کریں گے۔

نو منتخب جنرل سیکریٹری مفتی عبد الواحد قاسمی نے ’مثالی مسجد‘ کے عنوان سے نہایت اہم اور جامع گفتگو کی۔ انہوں نے مسجد نبویؐ کو مسلمانوں کی مساجد کے لیے بہترین نمونہ قرار دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ مساجد کو صرف نماز کی ادائیگی تک محدود نہ رکھا جائے، بلکہ انہیں دینی تعلیم، اصلاح، دعوت، خدمتِ خلق اور معاشرتی رہنمائی کے مراکز کے طور پر آباد کیا جائے۔

انہوں نے اپنی مسجد کی مختلف دینی و فلاحی سرگرمیوں کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ الحمدللہ ایک مینارہ مسجد میں مدرسہ، مکتب، دارالقضاء، افتاء، درسِ قرآن اور درسِ حدیث سمیت مختلف شعبے قائم ہیں، جبکہ ضرورت مندوں کی مدد اور خدمتِ خلق کے لیے بیت المال کا شعبہ بھی کام کر رہا ہے۔ انہوں نے دیگر مساجد کے ذمہ داران کو بھی مساجد کو ہمہ جہت دینی و سماجی مراکز بنانے کی فکر دلائی۔میٹنگ میں ڈاکٹر مشتاق مرحوم کی دینی و تنظیمی خدمات کو یاد کرتے ہوئے ان کے لیے دعائے مغفرت اور ایصالِ ثواب کیا گیا۔ شرکاء نے مرحوم کے لیے اللہ تعالیٰ سے مغفرت، رحمت اور بلندیٔ درجات کی دعا کی۔

میٹنگ میں جمعیۃ علماء صوبہ دہلی کے صدر مولانا محمد قاسم نوری قاسمی، مفتی خلیل احمد قاسمی، قاری عارف، مولانا آفتاب عالم، قاری سلیم، مفتی سلمان ، قاری عبدالسمیع شاہی ، مفتی عبد الواحد جنرل سیکرٹری جمعیۃ علماء مشرقی دہلی، مفتی محمد انصار الحق قاسمی ، مفتی کفایۃ اللہ صوبہ دہلی، قاری محمد انور علی، محمد زید، محمد کیف، محمد علی مظاہری، محمد اکبر علی، محمد عابد حسین، صادق خان، شکیل احمد، عبدالحلیم، محمد سفیان، شکیل احمد المظاہری، محمد نوشاد عالم، محمد شفیق الرحمن، عنایت اللہ مظاہری، عبدالمالک اور مشرقی دہلی کے دیگر متعدد علماء و کارکنان نے شرکت کی۔آخر میں قاری عارف کی دعا کے ساتھ مجلس اختتام پذیر ہوئی۔ (پریس ریلیز)

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

جے شنکر کی عمان اور ایران کے وزرائے خارجہ سے ملاقات
قومی خبریں

جے شنکر کی عمان اور ایران کے وزرائے خارجہ سے ملاقات

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 26, 2026
بہار میں مانسون  سرگرم،کئی علاقوں میں شدید بارش
قومی خبریں

ملک کے مختلف حصوں میں شدید بارش کا الرٹ جاری

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 26, 2026
منموہن سنگھ کی آخری رسومات کل ، کانگریس ہیڈکوارٹر سے آخری سفر کی تیاری
قومی خبریں

یوم پیدائش پر سابق پی ایم منموہن سنگھ کو سرکردہ لیڈران کا خراج عقیدت

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 26, 2026
غیر شفاف طریقہ کار اورساتھی کمشنروں کی آراءکو نظرانداز کرنے پر چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کی جواب دہی طے کی جائے : پروفیسر سلیم انجینئر
قومی خبریں

غیر شفاف طریقہ کار اورساتھی کمشنروں کی آراءکو نظرانداز کرنے پر چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کی جواب دہی طے کی جائے : پروفیسر سلیم انجینئر

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 25, 2026
بی جے پی کے اتحادیوں نے بھی اٹھائے الیکشن کمیشن پر سوال
قومی خبریں

بی جے پی کے اتحادیوں نے بھی اٹھائے الیکشن کمیشن پر سوال

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 25, 2026
بالی ووڈ کے معروف  مزاحیہ اداکار مشتاق خان کا 56 برس کی عمر میں انتقال
قومی خبریں

بالی ووڈ کے معروف مزاحیہ اداکار مشتاق خان کا 56 برس کی عمر میں انتقال

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 25, 2026
Next Post
پارلیمنٹ احاطہ میں امت شاہ کے خلاف اپوزیشن کا دھرنا و مظاہرہ جاری

پارلیمنٹ احاطہ میں امت شاہ کے خلاف اپوزیشن کا دھرنا و مظاہرہ جاری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

جے شنکر کی عمان اور ایران کے وزرائے خارجہ سے ملاقات

جے شنکر کی عمان اور ایران کے وزرائے خارجہ سے ملاقات

5 گھنٹے ago
پی ایم سی ایچ کے جونیئر ڈاکٹر پھر ہڑتال پر

پی ایم سی ایچ کے جونیئر ڈاکٹر پھر ہڑتال پر

6 گھنٹے ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • اتر پردیش
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem