• Home
اتوار, نومبر 8, 2026
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    ٹوٹی ہوئی سڑکوں کا نام بی جے پی لیڈران ’گری راج کنڈ‘ اور ’کندن کنڈ‘ رکھا گیا

    بیگوسرائے میں لوگوں سے بھری کشتی  ڈھاب ندی میں پلٹی، 2 افراد لاپتہ، 4 زخمی

    جے ڈی یو کے لیے 10 سیٹیں حاصل کرنا بھی مشکل ہوگا – اننت سنگھ کا دعویٰ

    گوپال گنج میں گیس سلنڈر میں آگ لگنے سے 17 افراد جھلسے، 2 کی موت

    بہار میں ’کسان تحریک‘ کا اعلان، راکیش ٹکیت کا حق کے لیے لڑنے کا عزم

    دہلی میں یمنا کی سطح  207.55 میٹر تک پہنچی ، اب تک کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے

    بہار میں سیلاب کی خوفناک صورتحال کو لے کر ڈبل انجن حکومت پرراہل گاندھی کا سخت  حملہ 

    بجلی کے ننگے تاروں کی زد میں آکر میاں بیوی سمیت 3 افراد کی موت

    بہار میں بڑھتے جرائم  سے بی جے پی رکن پارلیمنٹ بھی تشویش میں مبتلا

    پی ایم سی ایچ کے جونیئر ڈاکٹر پھر ہڑتال پر

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

ADVERTISEMENT
Home ریاستی خبریں بہار

پٹنہ میں بھرتی امتحانات میں بے ضابطگیوں کے خلاف طلبہ کا مارچ

پولیس نے بیریکیڈ توڑنے کی کوشش پر واٹر کینن کا استعمال کیا اور کئی مظاہرین کو حراست میں لے لیا

by Qaumi Tanzeem
اگست 4, 2026
in بہار
0
پٹنہ میں بھرتی امتحانات میں بے ضابطگیوں  کے خلاف طلبہ کا مارچ

پٹنہ: بہار کی راجدھانی پٹنہ میں منگل کو بھرتی امتحانات میں بے ضابطگیوں اور پیپر لیک کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے طلبہ نے روزگار کے بہتر مواقع، تعلیمی نظام میں اصلاحات اور دیگر مطالبات کے حق میں وزیر اعلیٰ رہائش گاہ کی جانب مارچ کیا۔ رپورٹ کے مطابق، طلبہ کا مارچ اس وقت کشیدہ صورت اختیار کر گیا جب مظاہرین نے وزیر اعلیٰ رہائش گاہ کی جانب پیش قدمی کرتے ہوئے پولیس کی لگائی گئی بیریکیڈنگ عبور کرنے کی کوشش کی۔ حالات پر قابو پانے کے لیے پولیس نے واٹر کینن کا استعمال کیا اور متعدد مظاہرین کو حراست میں لے لیا۔

این ایس یو آئی سمیت کئی دیگر طلبہ تنظیموں کی مشترکہ اپیل پر ہزاروں طلبہ جے پی گولمبر سے وزیر اعلیٰ رہائش گاہ کی جانب مارچ کے لیے روانہ ہوئے۔ مظاہرین ہاتھوں میں بینر اور پلے کارڈ اٹھائے حکومت کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے آگے بڑھ رہے تھے۔ پولیس نے پیشگی انتظامات کے تحت جے پی گولمبر، انکم ٹیکس گولمبر، ڈاک بنگلہ چوراہے اور دیگر حساس مقامات پر بیریکیڈنگ کر رکھی تھی تاکہ مظاہرین کو وزیر اعلیٰ رہائش گاہ تک پہنچنے سے روکا جا سکے۔

جب طلبہ نے بیریکیڈ ہٹانے اور آگے بڑھنے کی کوشش کی تو پولیس اور مظاہرین کے درمیان دھکم پیل اور تلخ نوک جھونک شروع ہوگئی۔ صورتحال کشیدہ ہوتے ہی اضافی پولیس فورس کو طلب کر لیا گیا۔ بعد ازاں پولیس نے ہجوم کو منتشر کرنے اور حالات پر قابو پانے کے لیے واٹر کینن سے پانی کی تیز بوچھاڑ کی۔ اس کارروائی کے بعد کئی طلبہ سڑک پر بیٹھ گئے اور وہیں احتجاج جاری رکھا۔ پولیس نے انہیں سمجھا بجھا کر سڑک کے کنارے منتقل کیا اور مزید آگے بڑھنے سے روک دیا۔

احتجاج کے باعث جے پی گولمبر سے ڈاک بنگلہ چوراہے تک ٹریفک کچھ وقت کے لیے متاثر رہی۔ وزیر اعلیٰ رہائش گاہ کی طرف جانے والے تمام اہم راستوں پر بڑی تعداد میں پولیس اہلکاروں اور خواتین پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا تھا، جبکہ واٹر کینن سمیت دیگر حفاظتی وسائل بھی پہلے سے تیار رکھے گئے تھے۔

مظاہرین نے بھرتی امتحانات میں بے ضابطگیوں اور پیپر لیک کے واقعات کی غیر جانبدارانہ تحقیقات، احتجاج کے دوران طلبہ کے خلاف درج مقدمات واپس لینے، تعلیمی نظام میں اصلاحات اور نوجوانوں کے لیے روزگار کے بہتر مواقع فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔ اس کے علاوہ سیوان میں حالیہ طلبہ احتجاج کے دوران زخمی ہونے والے طالب علم کو معاوضہ دینے، گرفتار طلبہ کی رہائی اور ذمہ دار افراد کے خلاف سخت کارروائی کا بھی مطالبہ کیا گیا۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

ٹوٹی ہوئی سڑکوں کا نام بی جے پی لیڈران ’گری راج کنڈ‘ اور ’کندن کنڈ‘ رکھا گیا
بہار

ٹوٹی ہوئی سڑکوں کا نام بی جے پی لیڈران ’گری راج کنڈ‘ اور ’کندن کنڈ‘ رکھا گیا

by Qaumi Tanzeem
نومبر 2, 2026
بیگوسرائے میں لوگوں سے بھری کشتی  ڈھاب ندی میں پلٹی، 2 افراد لاپتہ، 4 زخمی
بہار

بیگوسرائے میں لوگوں سے بھری کشتی ڈھاب ندی میں پلٹی، 2 افراد لاپتہ، 4 زخمی

by Qaumi Tanzeem
اکتوبر 29, 2026
جے ڈی یو کے لیے 10 سیٹیں حاصل کرنا بھی مشکل ہوگا – اننت سنگھ کا دعویٰ
بہار

جے ڈی یو کے لیے 10 سیٹیں حاصل کرنا بھی مشکل ہوگا – اننت سنگھ کا دعویٰ

by Qaumi Tanzeem
اکتوبر 25, 2026
گوپال گنج میں گیس سلنڈر میں آگ لگنے سے 17 افراد جھلسے، 2 کی موت
بہار

گوپال گنج میں گیس سلنڈر میں آگ لگنے سے 17 افراد جھلسے، 2 کی موت

by Qaumi Tanzeem
اکتوبر 14, 2026
بہار میں ’کسان تحریک‘ کا اعلان، راکیش ٹکیت کا حق کے لیے لڑنے کا عزم
بہار

بہار میں ’کسان تحریک‘ کا اعلان، راکیش ٹکیت کا حق کے لیے لڑنے کا عزم

by Qaumi Tanzeem
اکتوبر 8, 2026
دہلی میں یمنا کی سطح  207.55 میٹر تک پہنچی ، اب تک کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے
بہار

بہار میں سیلاب کی خوفناک صورتحال کو لے کر ڈبل انجن حکومت پرراہل گاندھی کا سخت  حملہ 

by Qaumi Tanzeem
اکتوبر 4, 2026
Next Post
ہریانہ اسمبلی انتخاب میں بی جے پی کی جیت’ووٹ چوری‘ سے ہوئی

راہل گاندھی کی وزیر اعظم نریندر مودی پر سخت تنقید

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

پنجاب پولیس کی گینگسٹر نیٹورک کے خلاف بڑی کامیابی

4 گھنٹے ago
لیو ان ریلیشن شپ کے لئے پولیس تحفظ کی درخواست الہ آباد ہائی کورٹ نے خارج کردی

سرکاری اساتذہ تعلیم کو ڈھال بنا کر انتخابی ڈیوٹی سے انکار نہیں کر سکتے

4 گھنٹے ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • اتر پردیش
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार