• Home
اتوار, ستمبر 13, 2026
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    منی لانڈرنگ کیس میں تیجسوی اور رابڑی سمیت  9 افراد کے خلاف الزامات طے

    منی لانڈرنگ کیس میں تیجسوی اور رابڑی سمیت 9 افراد کے خلاف الزامات طے

    پٹنہ کے گاندھی گھاٹ پر گنگا کا پانی اب تک کی بلند ترین سیلابی سطح سے اوپر پہنچا

    پٹنہ کے گاندھی گھاٹ پر گنگا کا پانی اب تک کی بلند ترین سیلابی سطح سے اوپر پہنچا

    ’سوتنترتا سینانی ایکسپریس‘ کے اے سی فرسٹ کلاس کوچ سے تقریباً 75 لیٹر شراب برآمد

    ’سوتنترتا سینانی ایکسپریس‘ کے اے سی فرسٹ کلاس کوچ سے تقریباً 75 لیٹر شراب برآمد

    سائبر جرائم کے خلاف مختلف مقامات پر سی بی آئی کی چھاپہ ماری

    سی بی آئی جانچ سے قبل بہار حکومت کی رضامندی لازمی – نئی گائیڈ لائن جاری

    پٹنہ ضلع کے نشیبی علاقوں میں سیلاب کا پانی داخل- تقریباً 2.32 لاکھ آبادی سیلاب سے متاثر

    پٹنہ ضلع کے نشیبی علاقوں میں سیلاب کا پانی داخل- تقریباً 2.32 لاکھ آبادی سیلاب سے متاثر

    پنچایت سے صدر جمہوریہ تک 280 سے زائد انتخابات لڑنے والے ’دھرتی پکڑ‘نہیں رہے

    پنچایت سے صدر جمہوریہ تک 280 سے زائد انتخابات لڑنے والے ’دھرتی پکڑ‘نہیں رہے

    بہار طلبہ تحریک کے زخمیوں سے ملے راہل گاندھی

    بہار طلبہ تحریک کے زخمیوں سے ملے راہل گاندھی

    نشے سے دور رہ کر صحت مند اور بہتر مستقبل کی جانب آگےبڑھیں- نشانت کمار

    نشے سے دور رہ کر صحت مند اور بہتر مستقبل کی جانب آگےبڑھیں- نشانت کمار

    مرکز کی مودی حکومت پر تیجسوی یادوکا زبردست حملہ

    تیجسوی یادو کا این ڈی اے کے رہنماؤں کو چیلنج

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

ADVERTISEMENT
Home قومی خبریں

مندروں کی مسماری کی داستانوں کا حقیقی تاریخ سے کوئی تعلق نہیں

دہلی میں مسلم تاریخ پر منعقدہ دو روزہ ہسٹری کانفرنس سے ماہرین کا خطاب

by Qaumi Tanzeem
اپریل 12, 2026
in قومی خبریں
0
مندروں کی مسماری کی داستانوں کا حقیقی تاریخ سے کوئی تعلق نہیں

نئی دہلی: انڈیا ہسٹری فورم کے زیر اہتمام انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر میں منعقدہ دو روزہ نیشنل ہسٹری کانفرنس کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔ کانفرنس میں ملک کے مختلف حصوں سے آئے ہوئے ممتاز دانشوروں، مؤرخین، اساتذہ، سماجی کارکنان اور طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ کانفرنس کا مقصد ہندوستانی تاریخ کے تحقیقی مطالعہ کو فروغ دینا اور اس میں مسلمانوں کے تاریخی کردار کو اجاگر کرنا تھا۔

کانفرنس میں کئی معروف شخصیات نے اپنے خیالات کا اظہار کیا، جن میں سلمان خورشید ، پروفیسر انیتا رام پال ،پروفیسر این سکمار، پروفیسر سلیم انجینئر ، ڈاکٹر رام پونیانی، عبد السلام پوتگے، ایس ایم عزیزالدین حسینی، ڈاکٹر اشتیاق حسین ، شاہد صدیقی اور پروفیسر اجے گوڈاورتی وغیرہ شامل ہیں۔

اپنے خطاب میں رام پونیانی نے کہا کہ گزشتہ تین سے چار دہائیوں کے دوران ہندوستان میں تاریخ کو غلط انداز میں پیش کرنے کا رجحان بڑھا ہے، جس کے ذریعے مخصوص تاریخی واقعات کو چن کر نفرت کو فروغ دینے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ ماضی کی جنگیں زیادہ تر اقتدار، وسائل اور سیاسی مفادات کے لیے لڑی گئیں، نہ کہ مذہب کی بنیاد پر۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ تاریخ کو سمجھنے کے لیے اس کا گہرائی سے اور غیر جانبدارانہ مطالعہ ضروری ہے۔
عبد السلام پوتگے نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہندوستانی مسلمان اسی سرزمین کے باشندے ہیں اور انہیں بیرونی قرار دینا تاریخی حقائق کے منافی ہے۔ انہوں نے ڈی این اے تحقیقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کے مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد نے مختلف ادوار میں اسلام قبول کیا، اور اس کی بڑی وجہ اسلام کا عقیدۂ توحید، روحانیت اور مساوات کا پیغام تھا۔

سابق وزیر خارجہ جناب سلمان خورشید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نہ صرف یہ کہ ماضی میں بلکہ جدید بھارت کی تشکیل میں بھی مسلمانان ہند کا غیر معمولی رول رہا ہے ۔ نفرتوں اور غلط فہمیوں کے ازالے کے لیے اس حقیقت کو بار بار مختلف حوالوں سے اہل وطن کے سامنے اجاگر کرنے کی ضرورت ہے ۔

پروفیسر ایس ایم عزیزالدین حسینی نے ہندوستانی تاریخ میں مسلمانوں کی علمی، سائنسی اور تہذیبی خدمات پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں نے نہ صرف مذہبی علوم بلکہ سائنس، فلسفہ اور ادب کے میدان میں بھی نمایاں کارنامے انجام دیے۔

ڈاکٹر اشتیاق حسین نے قرونِ وسطیٰ کے ہندوستانی معاشرے کو سمجھنے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس دور میں مختلف زبانوں اور علوم کے درمیان تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں سنسکرت کی کئی اہم کتابوں کا مقامی زبانوں میں ترجمہ کیا گیا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ مغلیہ دور میں فارسی سرکاری زبان ہونے کے باوجود سنسکرت اور دیگر مقامی زبانوں کو نقصان نہیں پہنچایا گیا بلکہ انہیں فروغ ملا۔

پروفیسر انیتا رام پال نے اپنے خطاب میں نصابی کتب کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی مواد نئی نسل کی فکری تشکیل میں بنیادی کردار ادا کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اس بات پر سنجیدگی سے غور کرنا ہوگا کہ ہم اپنی آئندہ نسلوں کو کس نوعیت کی تاریخ اور معلومات منتقل کر رہے ہیں، کیونکہ یہی مواد ان کے خیالات، رویوں اور سماجی شعور کو تشکیل دیتا ہے۔پروفیسر سلیم انجینئر نے کہا کہ ملک میں تاریخی طور پر کئی سماجی برائیوں کے خاتمے اور سماجی اصلاحی تحریکات کی تشکیل میں اسلامی تعلیمات کا غیر معمولی رول رہا ہے ۔

اس دو روزہ کانفرنس میں ملک کے مختلف یونیورسٹیوں سے آئے ہوئے ریسرچ اسکالرس نے ملک میں اسلام اور مسلمانوں کے تاریخی کردار اور اثرات پر 20 سے زائد تحقیقی مقالات پیش کیے نیز متوازی سیشنز کے ذریعے چار منتخبہ کتابوں کے مصنفین کے ساتھ بک ڈسکشن پروگرام منعقد کیا گیا۔

کانفرنس کے اختتام پر شرکاء نے اس بات پر اتفاق کیا کہ موجودہ دور میں تاریخ کو تعصب سے پاک ہو کر، سائنسی اور تحقیقی بنیادوں پر سمجھنا بے حد ضروری ہے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ ایسے علمی و فکری پروگراموں کے ذریعے معاشرے میں علمی و تحقیقی رجحانات ، سماجی ہم آہنگی، رواداری اور باہمی احترام کو فروغ دینے میں کافی مدد ملے گی ۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

برکس 2026 کے ’نئی دہلی اعلامیہ‘ میں ’بانڈونگ روح‘ کا ذکر
قومی خبریں

برکس 2026 کے ’نئی دہلی اعلامیہ‘ میں ’بانڈونگ روح‘ کا ذکر

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 13, 2026
لچک، جدت، تعاون اور پائیداری ہماری ترجیحات – وزیر اعظم
قومی خبریں

لچک، جدت، تعاون اور پائیداری ہماری ترجیحات – وزیر اعظم

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 13, 2026
دہلی عمارت حادثے کے ملزم شبھم کی پیشگی ضمانت عرضی خارج
قومی خبریں

دہلی عمارت حادثے کے ملزم شبھم کی پیشگی ضمانت عرضی خارج

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 12, 2026
مودی اور پیزشکیان کے درمیان دو ہفتوں سے بھی کم عرصے میں  دوسری ملاقات
قومی خبریں

مودی اور پیزشکیان کے درمیان دو ہفتوں سے بھی کم عرصے میں دوسری ملاقات

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 12, 2026
برکس سربراہ اجلاس کے پیش نظر دہلی میں سخت حفاظتی انتظامات
قومی خبریں

برکس سربراہ اجلاس کے پیش نظر دہلی میں سخت حفاظتی انتظامات

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 12, 2026
ایس آئی آر کے دوران  حیدرآباد کی کئی معروف شخصیات کو الیکشن کمیشن نے بھیجا نوٹس
قومی خبریں

ایس آئی آر کے دوران حیدرآباد کی کئی معروف شخصیات کو الیکشن کمیشن نے بھیجا نوٹس

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 11, 2026
Next Post
ایرانی سفارتخانے پر حملے کے بعد اسرائیل کو جوابی حملے کا خدشہ

آبنائے ہرمز میں امریکی ناکہ بندی کا اعلان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

برکس 2026 کے ’نئی دہلی اعلامیہ‘ میں ’بانڈونگ روح‘ کا ذکر

برکس 2026 کے ’نئی دہلی اعلامیہ‘ میں ’بانڈونگ روح‘ کا ذکر

2 گھنٹے ago
لچک، جدت، تعاون اور پائیداری ہماری ترجیحات – وزیر اعظم

لچک، جدت، تعاون اور پائیداری ہماری ترجیحات – وزیر اعظم

2 گھنٹے ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • اتر پردیش
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem