• Home
منگل, ستمبر 22, 2026
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    بہار کے سیلاب متاثرین کے لیے سونو سود نے بڑھایا مدد کا ہاتھ

    جموئی  معاملہ میں 120 سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے خلاف سائبر تھانے میں ایف آئی آر درج

    بھاگلپور میں دردناک حاثہ، تالاب میں ڈوبنے کے باعث 6 بچوں کی موت

    اسکول زیر آب ہونے کے بعد استاذ محمد صاحب کی انوکھی پہل

    منی لانڈرنگ کیس میں تیجسوی اور رابڑی سمیت  9 افراد کے خلاف الزامات طے

    پٹنہ کے گاندھی گھاٹ پر گنگا کا پانی اب تک کی بلند ترین سیلابی سطح سے اوپر پہنچا

    ’سوتنترتا سینانی ایکسپریس‘ کے اے سی فرسٹ کلاس کوچ سے تقریباً 75 لیٹر شراب برآمد

    سائبر جرائم کے خلاف مختلف مقامات پر سی بی آئی کی چھاپہ ماری

    سی بی آئی جانچ سے قبل بہار حکومت کی رضامندی لازمی – نئی گائیڈ لائن جاری

    پٹنہ ضلع کے نشیبی علاقوں میں سیلاب کا پانی داخل- تقریباً 2.32 لاکھ آبادی سیلاب سے متاثر

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

ADVERTISEMENT
Home قومی خبریں

جے این یو میں احتجاجی مارچ کے دوران جھڑپ

طلبہ نے پولیس پر زیادتی کا الزام عائد کیا جبکہ پولیس نے حملے کا دعویٰ کیا

by Qaumi Tanzeem
فروری 27, 2026
in قومی خبریں
0
جے این یو میں احتجاجی مارچ کے دوران جھڑپ

نئی دہلی میں ایک بار پھر جواہر لال نہرو یونیورسٹی میں طلبہ اور پولیس کے درمیان کشیدگی دیکھنے میں آئی، جب جے این یو طلبہ یونین کی قیادت میں نکالا جانے والا لانگ مارچ تصادم میں بدل گیا۔ اپنی مانگوں کے حق میں نکلنے والے طلبہ کو اُس وقت روک دیا گیا جب وہ مرکزی دروازے سے باہر نکل کر وزارتِ تعلیم کی طرف بڑھنے کی کوشش کر رہے تھے۔ اس دوران دونوں جانب سے دھکا مکی اور نوک جھونک ہوئی جس کے بعد پولیس نے لاٹھی چارج کیا۔

عینی شاہدین کے مطابق پولیس کی کارروائی میں کئی طلبہ زخمی ہوئے، جن میں طالبات بھی شامل ہیں۔ طلبہ کا الزام ہے کہ اُن کا مارچ پُرامن تھا لیکن پولیس نے طاقت کا بے جا استعمال کیا۔ بعض طلبہ کو حراست میں لے کر نامعلوم مقامات پر منتقل کیے جانے کا دعویٰ بھی کیا گیا ہے۔ طلبہ کا کہنا ہے کہ کچھ زخمیوں کو فوری طبی امداد بھی فراہم نہیں کی گئی۔

جے این یو طلبہ یونین نے الزام لگایا کہ منتخب عہدیداران کو نشانہ بنایا گیا۔ یونین کی صدر ادیتی مشرا، سابق صدر نتیش کمار اور دیگر کئی طلبہ کو حراست میں لیا گیا۔ یونین نے سوشل میڈیا کے ذریعے طلبہ سے اپیل کی کہ رات نو بجے مرکزی دروازے پر جمع ہو کر وسنت کنج تھانے کی طرف مارچ کریں اور حراست میں لیے گئے ساتھیوں کی رہائی کا مطالبہ کریں۔

یہ احتجاج یونیورسٹی کی وائس چانسلر شانتی شری دھولی پوڑی پنڈت کے حالیہ بیان، یو جی سی ضوابط کے نفاذ، طلبہ یونین عہدیداران کے اخراج اور مجوزہ روہت ایکٹ سے متعلق جاری تنازعے کے پس منظر میں کیا جا رہا تھا۔ طلبہ کا کہنا ہے کہ انتظامیہ اختلافی آوازوں کو دبانے کی کوشش کر رہی ہے۔

دوسری جانب دہلی پولیس نے تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یونیورسٹی انتظامیہ نے واضح طور پر مطلع کیا تھا کہ کیمپس سے باہر کسی بھی احتجاج کی اجازت نہیں ہے۔ پولیس کے مطابق تقریباً چار سے پانچ سو طلبہ جمع ہوئے اور رکاوٹیں توڑنے کی کوشش کی۔ ایک سینئر افسر کا کہنا تھا کہ مظاہرین نے لاٹھیاں اور جوتے پھینکے، جس سے کئی اہلکار زخمی ہوئے۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ کچھ اہلکاروں کو کاٹا بھی گیا۔

پولیس کے مطابق حالات قابو میں رکھنے کے لیے محدود طاقت استعمال کی گئی اور مظاہرین کو شمالی دروازے سے واپس کیمپس میں دھکیل دیا گیا۔ حراست میں لیے گئے طلبہ کے بارے میں کہا گیا کہ بعض افراد اپنی شناخت ظاہر نہیں کر رہے تھے، اسی لیے انہیں روکا گیا۔

ادھر جواہر لال نہرو یونیورسٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن نے پولیس کی کارروائی کی مذمت کی ہے اور حراست میں لیے گئے طلبہ کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ اساتذہ کے ایک وفد نے ایڈیشنل ڈی سی پی سے ملاقات کر کے معاملہ خوش اسلوبی سے حل کرنے کی اپیل کی۔فی الحال جے این یو کے مرکزی دروازے اور وسنت کنج تھانے کے باہر کشیدہ ماحول برقرار ہے اور طلبہ اپنی آئندہ حکمت عملی پر غور کر رہے ہیں۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

اتراکھنڈ میں یونیفارم سول کوڈ (یو سی سی) کا مسودہ تیار
قومی خبریں

مہاراشٹر میں یونیفارم سول کوڈ کے لیے بنائی گئی کمیٹی سے سابق جج آر سی چوہان کا استعفیٰ

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 22, 2026
ہمیں جموں و کشمیر کے لوگوں کو ان کا حق لوٹانا ہے: راہل گاندھی
قومی خبریں

جموئی کی وائرل ویڈیو پر راہل گاندھی کا تلخ سوال

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 21, 2026
ملک کو 2 بڑے موسمی خطرات ’ال نینو‘ اور  گردابی طوفان ’ارنب‘کا سامنا

کروڑوں لوگ آج بھی 5 کلو اناج پر منحصر: کماری سیلجا

مولانا محمد جوہر ٹرسٹ کو لیز پردی گئی زمین یوگی حکومت نے واپس لے لی
قومی خبریں

اعظم خان کی حمایت میں سماجوادی پارٹی کارکنان کا دہلی میں مظاہرہ

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 20, 2026
دہلی ایس آئی آر میں لال کرشن آڈوانی سمیت کئی  اہم شخصیات کو  پرانے ریکارڈ سے میپ نہ ہونے پر نوٹس

Next Post
زکوٰۃ ٹیکس نہیں بلکہ غریبوں کا حق اور معاشی نظام کی ریڑھ کی ہڈی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

اتراکھنڈ میں یونیفارم سول کوڈ (یو سی سی) کا مسودہ تیار

مہاراشٹر میں یونیفارم سول کوڈ کے لیے بنائی گئی کمیٹی سے سابق جج آر سی چوہان کا استعفیٰ

3 گھنٹے ago
بہار کے سیلاب متاثرین کے لیے سونو سود نے بڑھایا مدد کا ہاتھ

بہار کے سیلاب متاثرین کے لیے سونو سود نے بڑھایا مدد کا ہاتھ

3 گھنٹے ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • اتر پردیش
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार