• Home
اتوار, دسمبر 7, 2025
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    تکینکی خرابی کے باعث گورنر عارف محمد خان کا خطاب 15 منٹ تک  ’میوٹ‘رہا

    تکینکی خرابی کے باعث گورنر عارف محمد خان کا خطاب 15 منٹ تک ’میوٹ‘رہا

    مہاراشٹر میں بیٹے کے ہاتھوں ماں کا قتل

    سمتی پورمیں اینٹوں سے کچل کر خاتون کا وحشیانہ قتل

    اپیندر کشواہا نےاپنی پارٹی کی تمام  اکائیا ں فوری اثر سے تحلیل کر دیں

    اپیندر کشواہا نےاپنی پارٹی کی تمام  اکائیا ں فوری اثر سے تحلیل کر دیں

    بہار اسمبلی کے اجلاس کے پیشِ نظر پٹنہ میں  دفعہ 163 نافذ

    بہار اسمبلی کے اجلاس کے پیشِ نظر پٹنہ میں دفعہ 163 نافذ

    نتیش کمار اور سمراٹ چودھری کریڈٹ کی سیاست میں مصروف

    نتیش کمار اور سمراٹ چودھری کریڈٹ کی سیاست میں مصروف

    اپیندر کشواہا کی پارٹی ’آر ایل ایم‘ میں پھوٹ

    اپیندر کشواہا کی پارٹی ’آر ایل ایم‘ میں پھوٹ

    انڈیا اتحاد میں کسی بھی طرح کا کوئی اختلاف نہیں ۔نتیش

    وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی صدارت میں کابینہ کی پہلی میٹنگ

    سمراٹ چودھری کو ملی وزارت داخلہ کی ذمہ داری

    سمراٹ چودھری کو ملی وزارت داخلہ کی ذمہ داری

    اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو کا جے ڈی یو پر سخت حملہ

    نتیش کمار کو تیجسوی یادو، مکیش سہنی اور پشوپتی پارس کی مبارکباد

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

ADVERTISEMENT
Home قومی خبریں

50 روپے کی رشوت کے الزام میں معطل ٹی ٹی ای کو 37 سال بعد ملا انصاف

سپریم کورٹ نے کہا کہ سوداگر کے ورثاء کو تمام زیر التواء مالی مراعات، پنشن اور گریچویٹی فوری طور پر دی جانی چاہیے

by Qaumi Tanzeem
اکتوبر 29, 2025
in قومی خبریں
0
ہلدوانی ریلوے کی زمین پر قبضہ کرنے والے لوگوں کی بازآبادکاری کی جائے۔سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نے ایک تاریخی فیصلہ میں اس ٹرین ٹکٹ ایگزامینر (ٹی ٹی ای) کو بری کر دیا ہے، جس پر 3 دہائی قبل 50 روپے کی رشوت لینے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ یہ فیصلہ ثابت کرتا ہے کہ بھلے ہی انصاف ملنے میں تاخیر ہو، لیکن سچائی جیت کی ہی ہوتی ہے۔ عدالت نے کہا کہ ’’ّآنجہانی افسر وی ایم سوداگر بے قصور تھے اور ان کے اہل خانہ کو پنشن اور دیگر خدمات کے فوائد فراہم کیے جائیں۔‘‘

واضح رہے کہ مئی 1988 میں دادر-ناگپور ایکسپریس میں ڈیوٹی پر تعینات ’ٹی ٹی ای‘ وی ایم سوداگر پر ریلوے ویجیلنس ٹیم نے الزام عائد کیا کہ انہوں نے 3 مسافروں سے سیٹ الاٹمنٹ کے لیے 50 روپے کی رشوت کا مطالبہ کیا تھا۔ محکمہ نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی اور 1996 میں انہیں ملازمت سے برخاست کر دیا۔ یہ وہی لمحہ تھا، جب ایک ایماندار افسر کی زندگی مکمل طور پر بدل گئی تھی۔ برخاستگی کے بعد سوداگر نے اپنا مقدمہ سنٹرل ایڈمنسٹریٹو ٹریبونل میں رکھا۔ سال 2002 میں ٹریبونل نے کہا کہ رشوت کے الزامات کو ثابت کرنے کے متعلق کوئی ٹھوس ثبوت نہیں ہے اور ان کی خدمات بحال کی جانی چاہیے، لیکن ریلوے نے اس حکم کو بامبے ہائی کورٹ میں چیلنج کیا۔ معاملہ سالوں تک زیر التوا رہا اور اسی دوران سوداگر کا انتقال ہو گیا۔ اہل خانہ نے ہار ماننے سے انکار کر دیا اور انصاف کی امید میں سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا۔

سپریم کورٹ کے 2 رکنی بنچ نے تفصیل سے ریکارڈ کا جائزہ لیا اور پایا کہ تحقیقات نامکمل تھیں۔ مسافروں کے بیان پر بھروسہ نہیں کیا جا سکتا تھا، کیونکہ ان میں سے ایک کی گواہی لی ہی نہیں گئی اور بقیہ 2 نے بھی کسی رشوت کی تصدیق نہیں کی۔ عدالت نے یہ بھی کہا کہ سوداگر نے مسافروں سے صرف یہ کہا تھا کہ وہ دیگر بوگیوں کی تحقیقات مکمل کرنے کے بعد ان کی رقم لوٹائیں گے، جو ریلوے کے معمول کا طریقہ کار ہے۔ اس بنیاد پر عدالت نے کہا کہ برخاستگی غیر منصفانہ اور غیر قانونی تھی۔

سپریم کورٹ نے عدالت میں واضح طور پر کہا کہ سوداگر کے ورثاء کو تمام زیر التواء مالی مراعات، پنشن اور گریچویٹی فوری طور پر دی جانی چاہیے۔ عدالت نے اس بات پر زور دیا کہ جب کسی ملازم کے خلاف ٹھوس ثبوت نہ ہوں تو صرف شک کی بنیاد پر کی گئی کارروائی انصاف نہیں بلکہ ناانصافی ہے۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

اسمرتی مندھانا نے پلاش مچھل  سے رشتہ ختم کر دیا
قومی خبریں

اسمرتی مندھانا نے پلاش مچھل سے رشتہ ختم کر دیا

by Qaumi Tanzeem
دسمبر 7, 2025
ایئر انڈیا  اور ایئر انڈیا ایکسپریس کا بڑا فیصلہ
قومی خبریں

ایئر انڈیا اور ایئر انڈیا ایکسپریس کا بڑا فیصلہ

by Qaumi Tanzeem
دسمبر 7, 2025
گوا کے نائٹ کلب میں سلنڈر پھٹنے سے 25 افراد ہلاک
قومی خبریں

گوا کے نائٹ کلب میں سلنڈر پھٹنے سے 25 افراد ہلاک

by Qaumi Tanzeem
دسمبر 7, 2025
رَد ہوئی پروازوں کے مسافروں کو ریفنڈ ملنے  میں بھی دقتوں کا سامنا
قومی خبریں

رَد ہوئی پروازوں کے مسافروں کو ریفنڈ ملنے میں بھی دقتوں کا سامنا

by Qaumi Tanzeem
دسمبر 6, 2025
محض  6روپےکے لئے ریلوے کی نوکری گنوادی
قومی خبریں

‘انڈیگو’ بحران کے پیش نظر ریلوے نے 4 خصوصی ٹرینیں چلائیں

by Qaumi Tanzeem
دسمبر 6, 2025
اروندھتی رائے کی کتاب پر پابندی کی درخواست مسترد
قومی خبریں

اروندھتی رائے کی کتاب پر پابندی کی درخواست مسترد

by Qaumi Tanzeem
دسمبر 5, 2025
Next Post
نتیش کٹارا قتل کیس میں سزا یافتہ سکھ دیو یادو کی سڑک حادثے میں موت

نتیش کٹارا قتل کیس میں سزا یافتہ سکھ دیو یادو کی سڑک حادثے میں موت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

لیو ان ریلیشن شپ کے لئے پولیس تحفظ کی درخواست الہ آباد ہائی کورٹ نے خارج کردی

موت کے ایک سال بعد اسسٹنٹ ٹیچرکی برطرفی کا حکم

4 گھنٹے ago
اسمرتی مندھانا نے پلاش مچھل  سے رشتہ ختم کر دیا

اسمرتی مندھانا نے پلاش مچھل سے رشتہ ختم کر دیا

8 گھنٹے ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • اتر پردیش
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem