بی جے پی کی پہلی فہرست میں نائب وزرائے اعلیٰ وجے کمار سنہا اور سمراٹ چودھری کے نام بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ بیتیا سے رینو دیوی، رکسول سے پرمود کمار سنہا، پپرا سے شیام بابو پرساد یادو، مدھوبن سے رانا رندھیر سنگھ، موتیہاری سے پرمود کمار، ڈھاکا سے پون جیسوال، ریگا سے بیدیاناتھ پرساد، بتھناہا سے انل کمار رام اور پریہار سے گایتری دیوی کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔
اسی طرح، سیتامڑھی سے سنیل کمار پنٹو، بینی پتٹی سے ونود نارائن جھا، کھجولی سے ارون شنکر پرساد، بسفی سے ہری بھوشن ٹھاکر بچول، راج نگر سے سوجیت پاسوان، جھنجار پور سے نتیش مشرا، چھاتاپور سے نیرج سنگھ ببلو، نرپت گنج سے دیونتی یادو، فاربیس گنج سے ودیا ساگر کیسری اور سِکٹی سے وجے کمار منڈل کو بھی امیدوار بنایا گیا ہے۔
کشن گنج سے سویٹی سنگھ، بن منکھی سے کرشن کمار رشی، پورنیہ سے وجے کھیمکا، کٹیہار سے تارکشور پرساد، پران پور سے نِشا سنگھ اور کوڑھا سے کویتا دیوی بھی میدان میں ہیں۔ اس کے علاوہ، سہرسا سے آلوک رنجن جھا، گورا بورام سے سوجیت سنگھ، دربھنگا سے سنجیو سراوگی، کیوٹی سے مراری موہن جھا، جالے سے جیوش کمار مشرا، اورائی سے رما نشاد، کڑھنی سے کیدار پرساد گپتا، بروراج سے ارون سنگھ، صاحب گنج سے راجو کمار سنگھ اور بیکنٹھ پور سے مِتھیلش تیواری کو بھی ٹکٹ دیا گیا ہے۔
سیوان سے منگل پانڈے، دروندا سے کرن جیت سنگھ، گوریا کوٹھی سے دیویش کانت سنگھ، ترایا سے جنک سنگھ، امانور سے کرشن کمار منتو، حاجی پور سے اودھیش سنگھ، لال گنج سے سنجیو کمار سنگھ، پاتے پور سے لکھندر کمار روشن، محی الدین دین نگر سے راجیش کمار سنگھ، بچھواڑا سے سریندر مہتا، تیگھڑا سے رجنیش کمار اور بیگوسرائے سے کندن کمار کو بھی بی جے پی نے امیدوار بنایا ہے۔
پارٹی نے بھاگلپور سے روہت پانڈے، بانکا سے رام ناریان منڈل، کٹوریا سے پورن لال ٹوڈو، تاراپور سے سمراٹ چودھری، منگیر سے کمار پرنئے، لکھی سرائے سے وجے کمار سنہا، بہار شریف سے سنیل کمار، دیگھا سے سنجیو چورسیا، بانکی پور سے نِتِن نبین، کمہارار سے سنجیو گپتا، پٹنہ صاحب سے رتنیش کشواہا اور داناپور سے رام کرپال یادو کو بھی میدان میں اتارا ہے۔
گیا شہر سے ایک بار پھر پریم کمار کو امیدوار بنایا گیا ہے جبکہ وزیر گنج سے ویرندر سنگھ، ہیسوا سے انل سنگھ وارث علی گنج سے ارونا دیوی اور جمُوئی سے شریسی سنگھ انتخابی میدان میں ہیں۔ غورطلب ہے کہ بی جے پی کو این ڈی اے میں 101 نشستیں ملی ہیں اور ان میں سے فی الحال 71 سیٹوں کے لیے امیدواروں کا اعلان کیا گیا ہے۔