پٹنہ:پٹنہ کے صادقت آشرم میں کانگریس ورکنگ کمیٹی (سی ڈبلیو سی) کا اجلاس شروع ہو گیا ہے۔ اجلاس میں کانگریس پارلیمانی پارٹی کی صدر سونیا گاندھی، کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے، لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی اور پارٹی کے دیگر سینئر رہنما شامل ہیں۔
کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے کہا کہ یہ اچھی بات ہے کہ کانگریس ورکنگ کمیٹی کا اجلاس بہار میں منعقد ہو رہا ہے، جس سے انڈیا اتحاد کو فروغ ملے گا۔ انہوں نے مختلف سیاسی اور انتخابی امور پر تبادلہ خیال کرنے کی توقع ظاہر کی۔
سچن پائلٹ نے اجلاس کے دوران کہا کہ بہار کی عوام تبدیلی چاہتی ہے اور کانگریس واضح اکثریت کے ساتھ حکومت بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چیف منسٹر کے امیدوار کے بارے میں تمام معلومات انتخابات کے اعلان کے بعد دی جائیں گی۔