• Home
ہفتہ, جنوری 31, 2026
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    زمین کے بدلے نوکری معاملے میں آر جے ڈی صدر لالو پرساد اور ان کے کنبہ کوضمانت

    لالو پرساد ، رابڑی دیوی اور تیجسوی یادو کو ذاتی پیشی سے چھوٹ

    ایمس کے تعمیری کام کے حوالے سے کانگریس نے مرکزی حکومت کو نشانہ بنایا

    ایمس کے تعمیری کام کے حوالے سے کانگریس نے مرکزی حکومت کو نشانہ بنایا

    مدھیہ پردیش پیشاب واقعہ پر نیہا سنگھ راٹھوڑ کے ٹوئٹ پر ہنگامہ، ایف آئی آر درج

    چھوٹی چھوٹی باتوں پر بھی مقدمات درج ہو جاتے ہیں: نیہا سنگھ راٹھور

    پٹنہ میں ایک اور طالبہ کی پر اسرار موت

    پٹنہ میں ایک اور طالبہ کی پر اسرار موت

    تیجسوی یادو کا بی جے پی پر شدید حملہ

    تیجسوی یادو نےنتیش حکومت کو 100 دنوں کا الٹی میٹم دیا

    روہتاس ضلع کے 332 گاؤں میں پانی میں زہر بننے کی خبر

    روہتاس ضلع کے 332 گاؤں میں پانی میں زہر بننے کی خبر

    آر جے ڈی کے یومِ تاسیس پر پرانے انداز میں نظر آئے لالو پرساد یادو

    آئی آر سی ٹی سی معاملے میں لالو یادو کو مایوسی کا سامنا

    ڈاکٹر نصرت نے اب تک جوائن نہیں کی ملازمت

    ڈاکٹر نصرت نے اب تک جوائن نہیں کی ملازمت

    وزیر برائے دیہی ترقی اشوک چودھری کی ڈگری پر سوال

    وزیر برائے دیہی ترقی اشوک چودھری کی ڈگری پر سوال

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

ADVERTISEMENT
Home قومی خبریں

ٹیرف کا تنازع باہمی مذاکرات سے حل کیا جائے: امیر جماعت اسلامی ہند

اتنا زیادہ ٹیرف نہ صرف برآمد کنندگان کو نقصان پہنچائے گا بلکہ ہزاروں مزدوروں کے روزگار کے خاتمے کا سبب بھی بنے گا

by Qaumi Tanzeem
اگست 9, 2025
in قومی خبریں
0
رمضان کے روزے تقویٰ، مواسات، صبرو استقامت اور جدو جہد کی بہترین مشق

نئی دہلی: جماعت اسلامی ہند کے امیر، سید سعادت اللہ حسینی نے بھارت کی درآمدات پر اضافی 25 فیصد ٹیرف عائد کرنے کے حوالے سے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے فیصلے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سے کل ٹیرف کی شرح 50 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ یہ فیصلہ غیر ضروری اور جانبدارانہ ہے ، اس سے نہ صرف بھارتی معیشت بلکہ امریکی معیشت اور عالمی تجارت کے استحکام کو بھی نقصان پہنچے گا۔

انہوں نے کہا کہ یہ بات ناقابل فہم ہے کہ بھارت کو روس سے خریداری پر سزا کے طور پر نشانہ بنایا جائے جبکہ دیگر متعدد ممالک بشمول یورپی یونین، روس سے خریداری کرتے رہتے ہیں لیکن ان کے ساتھ اس طرح کا رویہ اختیار نہیں کیا جاتا۔ دنیا میں کسی بھی ملک کو یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ اپنی خارجہ، تجارتی اور اقتصادی پالیسیاں خود وضع کرے، اقتصادی حربوں کے ذریعے کسی کو مجبور کرنا خطرناک اور عالمی تعاون کو کمزور کرنے کا سبب بن سکتا ہے۔

محترم امیر جماعت نے کہا کہ ’’ مجوزہ 50 فیصد ٹیرف تجارت میں ، بالخصوص محنت طلب شعبوں جیسے ٹیکسٹائل، قالین اور خوراک کی برآمدات سے وابستہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبارکے لیے مشکلیں کھڑی کرے گا۔ اتنا زیادہ ٹیرف نہ صرف برآمد کنندگان کو نقصان پہنچائے گا بلکہ ہزاروں مزدوروں کے روزگار کے خاتمے کا سبب بھی بنے گا جس کا منفی اثر امریکی صارفین پر بھی پڑے گا، انہیں مہنگی اشیاء اور محدود مصنوعات کے انتخاب کا سامنا کرنا پڑے گا۔

امیر جماعت نے حکومت ہند سے کہا کہ وہ اس حالیہ بحران سے سبق حاصل کرے اور اپنی سفارتی حکمت عملی پر نظر ثانی کرے۔ اب وقت آچکا ہے کہ بھارت اپنی خارجہ پالیسی کا ازسر نو جائزہ لے۔ یہ سامراجی طاقتیں نہ کبھی کسی خود مختار اور باوقار قوم کی وفادار دوست رہی ہیں اور نہ ہی رہ سکتی ہیں۔ ہمیں ان سے دوستی کے لیے اپنے اصولی موقف پر کبھی کوئی سمجھوتہ نہیں کرنا چاہئے ۔ بھارت کو چاہئے کہ وہ ایک متوازن اور غیر جانبدارانہ موقف اختیار کرے، نہ کہ امریکہ یا دیگر سامراجی قوتوں کے ساتھ ضرورت سے زیادہ قربت اختیار کرے۔ ہمارا موجودہ یکطرفہ جھکاؤ نہ تو ہمارے قومی مفاد میں ہے اور نہ ہی یہ معاشی یا سفارتی طور پر ہمارے لیے فائدہ مند ہے۔انہوں نے بھارت کی جانب سے فوری رد عمل کے حوالے سے درج ذیل نکات کی نشاندہی کی:

1: تجارتی تنوع:
"ہمیں جاپان، جنوبی کوریا، یورپی یونین اور آسٹریلیا جیسے شراکت داروں کے ساتھ اپنے معاشی تعلقات کو مزید گہرا کرنا چاہیے۔ آسیان، برکس، اور دیگر علاقائی بلاکس کے ساتھ تعاون کو فروغ دینا، ایسے بیرونی دباؤ کے خلاف ایک حفاظتی دیوار کا کام کرے گا”

2: متبادل معاشی قوتوں کو مضبوط بنانا:
بھارت کو چاہیے کہ وہ برکس جیسے متبادل معاشی اتحادوں کو مضبوط بنانے میں فعال قیادت کا کردار ادا کرے، تاکہ عالمی معاشی میدان میں طاقت کی متوازن تقسیم ممکن ہو سکے۔ یہی واحد راستہ ہے جس کے ذریعے یہ یقینی بنایا جا سکتا ہے کہ کوئی بھی ملک غیر ضروری اثر و رسوخ استعمال کرتے ہوئے خودمختار ممالک پر دباؤ نہ ڈالے یا ان کے خودمختار حقوق میں مداخلت نہ کرے۔

3: داخلی معاشی استحکام :
"بھارت کو گھریلو کاروباری سرگرمیوں کی حمایت کے لیے مخصوص معاشی اور مالیاتی اقدامات اپنانے کی ضرورت ہے۔ ملکی معیشت ، خاص طور پر محنت طلب پیداواری اور زرعی شعبے کو اس انداز میں مضبوط بنایا جانا چاہیے کہ بڑی معاشی طاقتوں پر انحصار کم ہو۔ مالیاتی نظم و ضبط کو اس طرح متوازن کیا جائے کہ بنیادی ڈھانچے، پیداواری صلاحیتوں اور انسانی وسائل کی بہتری کے لیے سرمایہ جاتی اخراجات میں اضافہ ممکن ہو۔”

آخر میں محترم امیر جماعت نے پالیسی سازوں پر زور دیا کہ اس چیلنج کو داخلی اصلاحات کے لیے ایک انتباہ کے طور پر استعمال کریں اور کہا کہ ’’ بھارت کو اپنی صنعتی کمزوریوں کو دور کرنا ہوگا، کاروبار کے لیے آسانیاں بڑھانی ہوں گی، ہنر مندی کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنی ہوگی اور لاجسٹک اخراجات کو کم کرنا ہوگا۔ ایک مضبوط معیشت بیرونی اقتصادی دباؤ کے خلاف بہترین حفاظتی آلہ ہے۔ حکومت کو ایک اصولی، خودمختار اور متوازن خارجہ پالیسی اپنانی چاہیے جو ہماری معاشی خودمختاری کا تحفظ کرے اور ایک منصفانہ عالمی تجارتی نظام کی تشکیل میں بھی مؤثر کردار ادا کرے۔”

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

ویشنو دیوی کالج کے ایم بی بی ایس طلباء  دیگر میڈیکل کالجوں میں منتقل
قومی خبریں

ویشنو دیوی کالج کے ایم بی بی ایس طلباء دیگر میڈیکل کالجوں میں منتقل

by Qaumi Tanzeem
جنوری 31, 2026
اجیت پوار کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا
قومی خبریں

اجیت پوار کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

by Qaumi Tanzeem
جنوری 29, 2026
سونے کی قیمت میں زبردست اچھال! 67 ہزار روپے فی 10 گرام ہوئی قیمت
قومی خبریں

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافے کی راجیہ سبھا میں گونج

by Qaumi Tanzeem
جنوری 29, 2026
نیٹ-یو جی امتحان میں بے ضابطگی پر سپریم کورٹ میں سماعت آج
قومی خبریں

یو جی سی کے نئے ضوابط پر سپریم کورٹ کی روک

by Qaumi Tanzeem
جنوری 29, 2026
ایئر انڈیاسے 180ملازمین برطرف
قومی خبریں

ایئر انڈیا کا مسافر طیارہ لینڈنگ کے بعد بھرنے لگا پرواز

by Qaumi Tanzeem
جنوری 28, 2026
اخلاقیات پر مبنی تعلیم پرضروری ۔صدر جمہوریہ
قومی خبریں

صدر جمہوریہ کے خطاب کے ساتھ پارلیمنٹ کا بجٹ اجلاس شروع

by Qaumi Tanzeem
جنوری 28, 2026
Next Post
آئی سی آئی سی آئی‘ بینک نے کم از کم بیلنس کی حد  بڑھا کر 50 ہزار کر دی

آئی سی آئی سی آئی‘ بینک نے کم از کم بیلنس کی حد بڑھا کر 50 ہزار کر دی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

ویشنو دیوی کالج کے ایم بی بی ایس طلباء  دیگر میڈیکل کالجوں میں منتقل

ویشنو دیوی کالج کے ایم بی بی ایس طلباء دیگر میڈیکل کالجوں میں منتقل

6 گھنٹے ago
بی جے پی کے قومی صدر کے عہدے کے لیے اب الیکشن نہیں ہوگا

بی جے پی کا اندرونی خلفشار منظر عام پر

7 گھنٹے ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • اتر پردیش
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem