• Home
منگل, اپریل 28, 2026
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    سمراٹ چودھری نے  اسمبلی میں اعتماد کا ووٹ حاصل کر لیا

    سمراٹ چودھری نے اسمبلی میں اعتماد کا ووٹ حاصل کر لیا

    وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری نے داخلہ سمیت 29 محکمے رکھے اپنے پاس

    پٹنہ سمیت 11 اہم شہروں کے پاس سیٹلائٹ ٹاؤن شپ بنانے کی تیاری

    بہار میں آسمانی بجلی کی زد میں آنے سے کم از کم 25 لوگوں کی موت ‘وزیر اعلیٰ نتیش کمار کا اظہارِ افسوس

    نتیش کمار نے بنائی جنتا دل یو کی نئی ٹیم

    ہمارا دردبہار کے کروڑوں نوجوانوں کی تکلیف کے سامنے کچھ بھی نہیں۔تیجسوی

    بدعنوانی کے باعث بہار کو مالی بحران کا سامنا – تیجسوی

    مرکز کی مودی حکومت پر تیجسوی یادوکا زبردست حملہ

    خواتین ریزرویشن بل کے خلاف کوئی نہیں: تیجسوی یادو

    وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری نے داخلہ سمیت 29 محکمے رکھے اپنے پاس

    بہار اسمبلی کا یک روزہ اجلاس 24 اپریل کو طلب

    وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری نے داخلہ سمیت 29 محکمے رکھے اپنے پاس

    وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری نے داخلہ سمیت 29 محکمے رکھے اپنے پاس

    سارن تشددمیں لالو پرساد کی بیٹی روہنی کے خلاف ایف آئی آر

    24 گھنٹے کے اندر پوسٹر سے غائب ہو گئے ’چاچا‘

    سمراٹ چودھری نے بہار کے وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف لے لیا

    سمراٹ چودھری نے بہار کے وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف لے لیا

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

ADVERTISEMENT
Home قومی خبریں

نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ کا اچانک استعفیٰ

صدر مرمو نے استعفیٰ کو منظوری دے دی۔ وزیراعظم نے نیک خواہشات کا اظہار کیا، اپوزیشن نے شفاف وضاحت کا مطالبہ کیا

by Qaumi Tanzeem
جولائی 22, 2025
in قومی خبریں
0
ہریانہ کے کسی بھی کالج کو پنجاب یونیورسٹی سے الحاق نہیں دیا جا سکتا۔عام آدمی پارٹی

نئی دہلی: نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ نے پیر کی شام اچانک اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا، جسے اب صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو نے باضابطہ طور پر منظور کر لیا ہے۔ دھنکھڑ نے اپنا استعفیٰ ’صحت کو ترجیح دینے‘ کی بنیاد پر پیش کیا تھا۔ وہ 2022 سے اس عہدے پر فائز تھے اور راجیہ سبھا کے چیئرمین بھی تھے۔

پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کے پہلے دن ان کا اچانک استعفیٰ حیرت کا سبب بنا۔ دن میں وہ راجیہ سبھا میں موجود تھے، جہاں اپوزیشن لیڈر ملکارجن کھڑگے اور بی جے پی کے لیڈر جے پی نڈا کے درمیان ’آپریشن سندور‘ اور پہلگام حملے پر شدید بحث ہوئی۔ اس دوران دھنکھڑ نے ایوان کو یقین دہانی کرائی تھی کہ وہ اس حساس مسئلے پر تفصیلی بحث کو یقینی بنائیں گے۔اسی روز بعد میں انہوں نے اپوزیشن اور حکومت کے اراکین کی ایک مشترکہ میٹنگ بلائی، جس میں مبینہ طور پر حکومتی اراکین شریک نہیں ہوئے۔ شام کو انہوں نے اپنا استعفیٰ پیش کر دیا، جس پر مختلف سیاسی حلقوں میں قیاس آرائیاں شروع ہو گئیں۔

استعفیٰ کی منظوری کے بعد وزارتِ داخلہ کو کارروائی کے لیے مراسلہ بھیج دیا گیا ہے اور جلد باضابطہ نوٹیفکیشن جاری ہونے کی توقع ہے۔ اس پیشرفت کے بعد راجیہ سبھا کی صدارت عبوری طور پر ڈپٹی چیئرمین سنبھال سکتے ہیں، جب تک نیا نائب صدر منتخب نہیں ہو جاتا۔وزیر اعظم نریندر مودی نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں جگدیپ دھنکھڑ کی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کی صحت و عافیت کی دعا کی۔ انہوں نے لکھا، ’’جگدیپ دھنکھڑ جی کو ہندوستان کے نائب صدر سمیت کئی اہم عہدوں پر ملک کی خدمت کا موقع ملا ہے۔ میں ان کے اچھے صحت کی تمنا کرتا ہوں۔‘‘

دوسری جانب، اپوزیشن کی جانب سے اس اچانک استعفیٰ پر شفافیت کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ کانگریس کے رکنِ پارلیمان عمران پرتاپ گڑھی نے اسے ’غیر معمولی‘ واقعہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ صرف صحت کو وجہ بتانا کافی نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس پر حکومت کو کھل کر بات کرنی چاہیے۔لوک سبھا کے رکن پپو یادو نے بھی بی جے پی صدر جے پی نڈا کے بیان پر سوال اٹھایا اور کہا کہ ایوان کے ریکارڈ سے متعلق فیصلے صرف چیئرمین ہی کر سکتے ہیں، نہ کہ کوئی اور۔

ان حالات میں پارلیمنٹ کے اندر اعلیٰ سطحی مشاورت جاری ہے۔ سینئر وزراء، جن میں پارلیمانی امور کے وزیر کرن رججو اور ارجن رام میگھوال شامل ہیں، نے لوک سبھا اسپیکر اوم برلا سے ملاقات کی ہے۔ توقع کی جا رہی ہے کہ آئندہ دنوں میں نئے نائب صدر کے انتخاب کا عمل بھی شروع کر دیا جائے گا۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

مہا کمبھ کے نام پر  سائبر فراڈ
قومی خبریں

ممبئی میں بل اپ ڈیٹ کے نام پر 100 سے زیادہ لوگوں سے فراڈ

by Qaumi Tanzeem
اپریل 27, 2026
شام سے 10 سال بعد عازمین حج کا پہلا قافلہ سعودی روانہ
قومی خبریں

سہیل خان نےمکہ مکرمہ میں ہندوستانی عازمین حج کی سہولیات کا جائزہ لیا

by Qaumi Tanzeem
اپریل 27, 2026
ہتک عزت کیس میں راہل گاندھی کو ضمانت
قومی خبریں

آسنسول میں کانگریس کارکن کے قتل پر راہل گاندھی کا شدید ردعمل

by Qaumi Tanzeem
اپریل 27, 2026
بہار میں سردی اور گرمی کی وجہ سے وائرل بخار، سردی اور کھانسی سے لوگ پریشان
قومی خبریں

مغربی اضطراب کے اثر سے موسم میں تبدیلی کا امکان ۔ آندھی، طوفان اور بارش کے آثار

by Qaumi Tanzeem
اپریل 27, 2026
ریا چکرورتی کو چھ سال بعد عدالت سے  راحت
قومی خبریں

ریا چکرورتی کو چھ سال بعد عدالت سے راحت

by Qaumi Tanzeem
اپریل 27, 2026
اظہرالدین حیدرآباد کے جوبلی ہلزاسمبلی حلقے سےامیدوار
قومی خبریں

محمد اظہرالدین تلنگانہ قانون ساز کونسل کے رکن نامزد

by Qaumi Tanzeem
اپریل 27, 2026
Next Post
آدھار، ووٹر آئی ڈی اور راشن کارڈ کو حتمی شہریت کا ثبوت ماننے سے  الیکشن کمیشن کا انکار

آدھار، ووٹر آئی ڈی اور راشن کارڈ کو حتمی شہریت کا ثبوت ماننے سے الیکشن کمیشن کا انکار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

مہا کمبھ کے نام پر  سائبر فراڈ

ممبئی میں بل اپ ڈیٹ کے نام پر 100 سے زیادہ لوگوں سے فراڈ

1 دن ago
شام سے 10 سال بعد عازمین حج کا پہلا قافلہ سعودی روانہ

سہیل خان نےمکہ مکرمہ میں ہندوستانی عازمین حج کی سہولیات کا جائزہ لیا

1 دن ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • اتر پردیش
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem