• Home
ہفتہ, ستمبر 6, 2025
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    بی ایس پی  سبھی اسمبلی سیٹوں پر انتخاب لڑے گی

    بی ایس پی سبھی اسمبلی سیٹوں پر انتخاب لڑے گی

    خصوصی پیکیج کا کیا ہوا؟مودی  سے پپو یادو کا سوال

    راہل گاندھی کی ’ووٹر ادھیکار یاترا‘ جمہوریت کے لیے اہم: پپو یادو

    راہل گاندھی نے سوربھ کو دلائی نئی موٹرسائیکل

    راہل گاندھی نے سوربھ کو دلائی نئی موٹرسائیکل

    بہار میں آسمانی بجلی گرنے سے 10 افراد کی موت

    کیمور میں آسمانی بجلی کی زد میں آکر 3 خواتین کی موت

    ایس سی ۔ایس ٹی میںذیلی درجہ بندی کی اجازت۔سپریم کورٹ کا تاریخی فیصلہ

    ایس آئی آر پردعوے اور اعتراضات 30 ستمبر کے بعد بھی داخل ہوں گے

    مایا وتی کی جانب سے مرکزی حکومت کی ’پردھان منتری غریب کلیان اَن یوجنا‘ کی نکتہ چینی

    بہوجن سماج پارٹی بہار اسمبلی انتخاب تنہا لڑے گی

    ووٹر ادھیکار یاترا، ایک یاترا جس نے تاریخ رقم کر دی-کانگریس

    ووٹر ادھیکار یاترا، ایک یاترا جس نے تاریخ رقم کر دی-کانگریس

    ’ووٹ چوری‘ مخالف مہم  میں اکھلیش یادو کی  شرکت

    ’ووٹ چوری‘ مخالف مہم میں اکھلیش یادو کی شرکت

    پٹنہ میں کانگریس کے صوبائی دفتر ’صداقت آشرم‘ پر حملہ

    پٹنہ میں کانگریس کے صوبائی دفتر ’صداقت آشرم‘ پر حملہ

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

Home قومی خبریں

آسام میں بلڈوزر کارروائی کے ذریعے انسانیت کا خون : جمعیۃ علماء ہند

دھوبری اور گوالپارہ اضلاع میں ہزاروں غریب مسلمانوں کے گھروں پر بلڈوزر چلا کر انہیں جبراً بے دخل کردیا گیا

by Qaumi Tanzeem
جولائی 18, 2025
in قومی خبریں
0
آسام میں بلڈوزر کارروائی کے ذریعے انسانیت کا خون : جمعیۃ علماء ہند

نئی دہلی: آسام کے اضلاع دھوبری اور گوالپارہ میں ہزاروں غریب مسلمانوں کے گھروں پر بلڈوزر چلا کر انہیں جبراً بے دخل کردیا گیا ہے۔ اب متاثرین جن خیموں میں پناہ لیے ہوئے ہیں، ان کو مسمار کیا جارہا ہے۔  ان تک خوراک و رسد کی رسائی پر روک لگادی گئی ہے اورلوگوں پر گولیاں برسائی جارہی ہیں۔  یہ حالات نہ صرف جمہوری اقدار کی پامالی بلکہ انسانیت کے خلاف کھلی بربریت کی عکاسی کرتے ہیں۔یہ سب کچھ ریاستی وزیر اعلی کے حکم پر ہورہا ہے جو ہندستان کی تاریخ کا سب سے شرمناک واقعہ ہے، جس کی مثال ظالم انگریز حکومت کے دور میں بھی نہیں ملتی۔ ان باتوں کا خلاصہ جمعیۃ علما ء آسام کی طرف سے صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی کو ارسال کردہ رپورٹ میں کیا گیا ہے۔

واضح ہو کہ جمعیۃ علماء ہند کے ناظم عمومی مولانا محمد حکیم الدین قاسمی کی قیادت میں ایک وفد نے 15 اور 16 جولائی کو ان متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا ہےاور ایک اہم رپورٹ تیار کی ہے۔ مولانا حکیم الدین قاسمی نے بتایا کہ جو کچھ آسام میں ہورہا ہے، اس کا اگر خود پر اطلاق کریں تو زندگی اجیرن محسوس ہوتی ہے۔  ایسا لگتا ہے کہ آسام حکومت ان لوگوں کو انسان مانتی ہی نہیں ہے۔  رپورٹ کے مطابق ریاستی انتظامیہ نے ظلم و جبر کی انتہا کر دی ہے۔گزشتہ شب 17 جولائی کو گوالپارہ کے پائیکان جنگلاتی علاقے میں واقع آشودوبی گاؤں میں پولیس کی فائرنگ سے ایک 17 سالہ پناہ گزیں نوجوان شہید اور تین دیگر شدید زخمی ہو گئے۔ یہ سانحہ اس وقت پیش آیا جب 12 جولائی کو زبردستی بے دخل کیے گئے ہزاروں افراد نے سڑک کھولنے اور خوراک و پانی کی فراہمی کا پرامن مطالبہ کیا۔انتظامیہ نے ظالمانہ طور پر متاثرہ علاقے کو محاصرے میں لے رکھا ہے۔ امدادی تنظیموں کو رسائی کی اجازت نہیں، ہینڈ پمپ اکھاڑ دیے گئے، بیت الخلا کی سہولت ناپید، اور خواتین و بچے پینے کے پانی کے لیے پریشان ہیں۔ حالاں کہ جمعیۃ علماء آسام کی جانب سے کچھ مقامات پر خوراک اور ترپال کی تقسیم کی گئی، لیکن سرکاری محاصرہ کی وجہ سے پہنچنا دشوار ہے۔

جمعیۃ کے وفد نے دھوبری ضلع کے چراکترا، سنتوش پور،چروا بکرا کا بھی دورہ کیا، جہاں 20000 سے زائد مسلمانوں کو ان کے گھروں سے بے دخل کیا گیا ہے۔ یہاں 5700 ووٹرز اور 3500 خاندان متاثر ہوئے ہیں۔ انہیں برہمپوترا کے بیچ واقع ایک غیر آباد اور ریتیلی زمین پر منتقل ہونے کو کہا جا رہا ہے۔ لیکن وہاں نہ پانی ہے، نہ سائے کا انتظام، نہ زندگی کی کوئی علامت۔یہ سب کچھ گوتم ادانی کے سولر پروجیکٹ کے نام پر ہو رہا ہے۔ دوسری جانب میڈیا کا ایک حصہ ان بھارتی شہریوں کو بار بار’غیر ملکی بنگلہ دیشی‘ قرار دے کر عوامی ہمدردی ختم کرنے کی کوشش کر رہا ہے، جو شدید تشویش کا باعث ہے۔

ایسی صورت حال میں جمعیۃ علماء ہند حکومت سے فوری مداخلت کا مطالبہ کرتی ہے کہ تمام بے دخل افراد کو فوری طور پر خوراک، پانی، طبی امداد اور رہائش فراہم کی جائے۔راستے کھولے جائیں تاکہ امدادی تنظیمیں متاثرہ علاقوں تک پہنچ سکیں،پولیس فائرنگ میں ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت عدالتی کارروائی کی جائے،متاثرین کو فوری معاوضہ دیا جائے اور متبادل زمین فراہم کی جائے۔،بنگلہ دیشی کے جھوٹے پروپیگنڈے کو روکا جائےاور اقلیتوں کے خلاف جاری ظلم و زیادتیوں کا سلسلہ بند کیا جائے۔جمعیۃ علماء ہند نے اعلان کیا ہے کہ وہ قانونی، انسانی اور عوامی سطح پر ان مظلوموں کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرے گی اور ملک کے ضمیر کو جھنجھوڑنے کے لیے ہر فورم پر آواز بلند کرے گی۔جمعیۃ علماء ہند کے وفد میں ناظم عمومی جمعیۃ علماء ہند کے علاوہ آسام ریاستی جمعیۃ علماء کے جنرل سکریٹری حافظ بشیر احمد قاسمی، ایڈیشنل جنرل سکریٹری مولانا عبدالقادر قاسمی، مولانا محبوب حسن اور مولانا فضل الکریم قاسمی، گوالپارہ ضلع جمعیۃ کے ذمہ داران مفتی سعد الدین قاسمی، مولانا عزت علی، جناب عبد الحی، جناب ابو الکلام، مولانا ابو الہاشم، مولانا ابو طالب، بلاسی پارہ ضلع جمعیۃ کے صدر مفتی یحی، چاپر ضلع جمعیۃ کے صدر حافظ لقمان، کوکراجھار ضلع جمعیۃ کے صدر مفتی ساجد، دھوبری ضلع جمعیۃ کے صدر مولانا عبد المجید وغیرہ بھی شامل تھے۔(پریس ریلیز)

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں ایس سی، ایس ٹی اور او بی سی کے لیے ریزرویشن کا مطالبہ
قومی خبریں

پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں ایس سی، ایس ٹی اور او بی سی کے لیے ریزرویشن کا مطالبہ

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 6, 2025
عید میلاد النبیؐ پر کانگریس رہنماؤں کی مبارکباد
قومی خبریں

عید میلاد النبیؐ پر کانگریس رہنماؤں کی مبارکباد

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 5, 2025
’یو پی آئی‘ سے  اب 24 گھنٹے میں  10 لاکھ روپے تک ٹرانزیکشن ممکن
قومی خبریں

’یو پی آئی‘ سے اب 24 گھنٹے میں 10 لاکھ روپے تک ٹرانزیکشن ممکن

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 5, 2025
سماج کو نقصان پہنچانے والی اشیاء کے لیے 40 فیصد کا اسپیشل جی ایس ٹی سلیب
قومی خبریں

سماج کو نقصان پہنچانے والی اشیاء کے لیے 40 فیصد کا اسپیشل جی ایس ٹی سلیب

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 5, 2025
دہلی میں سیلاب کی صورت حال تشویش ناک
قومی خبریں

دہلی میں سیلاب کی صورت حال تشویش ناک

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 5, 2025
سیلاب اور لینڈ سلائڈ کو لے کر سپریم کورٹ کا سخت تبصرہ
قومی خبریں

سیلاب اور لینڈ سلائڈ کو لے کر سپریم کورٹ کا سخت تبصرہ

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 4, 2025
Next Post
زیر علاج  قیدی چندن مشرا کے قتل کےپانچوں شوٹروں کی شناخت

زیر علاج قیدی چندن مشرا کے قتل کےپانچوں شوٹروں کی شناخت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

رائے بریلی جنکشن پر راجدھانی ایکسپریس کو روکنے  کا مطالبہ

رائے بریلی جنکشن پر راجدھانی ایکسپریس کو روکنے کا مطالبہ

2 گھنٹے ago
پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں ایس سی، ایس ٹی اور او بی سی کے لیے ریزرویشن کا مطالبہ

پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں ایس سی، ایس ٹی اور او بی سی کے لیے ریزرویشن کا مطالبہ

2 گھنٹے ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • اتر پردیش
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem