• Home
اتوار, ستمبر 21, 2025
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    پٹنہ ہائی کورٹ کے نئے چیف جسٹس پون کمار بھیمپّا بجنتری کی حلف برداری

    پٹنہ ہائی کورٹ کے نئے چیف جسٹس پون کمار بھیمپّا بجنتری کی حلف برداری

    بہارمیں انتخابی جلسوں کے معاملے میں تیجسوی یادو سب سے آگے رہے

    بہار کی سڑکیں خون سے سرخ اورحکومت خاموش تماشائی- تیجسوی یادو

    این ڈی اے حکومت نے 1200 ایکڑ لائق زراعت اراضی اڈانی پاور کو دے دی: کانگریس

    این ڈی اے حکومت نے 1200 ایکڑ لائق زراعت اراضی اڈانی پاور کو دے دی: کانگریس

    وزیر اعظم بہار کے مسئلہ پر بات نہیں کر رہے۔تیجسوی

    ’بہار ادھیکار یاترا‘ کے دوران این ڈی اے حکومت پر تیجسوی کا حملہ

    کانگریس کی جانب سے ہریانہ کی آٹھ لوک سبھا سیٹوں کے لیے امیدواروں کا اعلان

    اسمبلی انتخاب کے پیش نظربہار کانگریس نے نئی الیکشن کمیٹی تشکیل دی

    اسٹوڈنٹ کریڈٹ کارڈ کے تحت اب بغیر سود کے ملے گا قرض

    اسٹوڈنٹ کریڈٹ کارڈ کے تحت اب بغیر سود کے ملے گا قرض

    انتخاب سے عین قبل مرکزی حکومت کی جانب سےبہار کو ملی ’ سوغات‘

    انتخاب سے عین قبل مرکزی حکومت کی جانب سےبہار کو ملی ’ سوغات‘

    مشکل حالات کے سبب بہار کی بیٹیاں تعلیم سے دور

    مشکل حالات کے سبب بہار کی بیٹیاں تعلیم سے دور

    ڈبل انجن حکومت نے دو نسلوں کو برباد کر دیا-تیجسوی

    ڈبل انجن حکومت نے دو نسلوں کو برباد کر دیا-تیجسوی

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

Home قومی خبریں

طیارہ حادثہ پر پی ایم مودی اور سونیا گاندھی سمیت مختلف سیاسی لیڈران کا اظہارِ غم

مودی نے کہا کہ اس غمناک وقت میں میری ہمدردیاں طیارہ حادثہ سے متاثر سبھی لوگوں کے ساتھ ہیں

by Qaumi Tanzeem
جون 12, 2025
in قومی خبریں
0
خراب موسم کی وجہ سےوزیر اعظم نہیں جا سکے بھوٹان

احمد آباد : احمد آباد سے لندن جا رہا ایئر انڈیا کا طیارہ 12 جون کی دوپہر پرواز کے فوراً بعد ہی حادثہ کا شکار ہو گیا۔ اس طیارہ میں پائلٹ اور دیگر عملہ کے اہلکاروں سمیت 242 افراد سوار تھے۔ خبر رساں ایجنسی ایسو سی ایٹیڈ پریس نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ طیارہ میں سوار کوئی بھی زندہ نہیں بچا ہے۔ یعنی سبھی 242 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔ ایسو سی ایٹیڈ پریس نے یہ جانکاری پولیس کمشنر جی ایس ملک کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے دی ہے۔ خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پولیس کمشنر جی ایس ملک نے بتایا کہ ’’ایسا لگ رہا ہے کہ طیارہ حادثہ میں کوئی بھی زندہ نہیں بچا ہے۔ چونکہ طیارہ رہائشی علاقہ میں حادثہ کا شکار ہوا تھا، اس لیے کچھ مقامی لوگ بھی مارے گئے ہوں گے۔

اس حادثہ کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی، مرکزی وزیر برائے شہری ہوابازی رام موہن نائیڈو، کانگریس پارلیمانی پارٹی کی چیئرپرسن سونیا گاندھی، لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد راہل گاندھی سمیت مختلف پارٹیوں کے کئی سیاسی لیڈران نے تعزیتی پیغام میں متاثرہ کنبوں کے تئیں اپنی ہمدردی ظاہر کی ہے۔

نریندر مودی، وزیر اعظم

احمد آباد میں پیش آئے حادثہ نے ہمیں ششدر اور غمزدہ کر دیا ہے۔ یہ الفاظ سے پرے دل دہلا دینے والا حادثہ ہے۔ اس غمناک وقت میں میری ہمدردیاں اس سے متاثر سبھی لوگوں کے ساتھ ہیں۔ میں وزراء اور افسران کے رابطے میں ہوں۔ سبھی لوگ متاثرین کی مدد کے لیے کام کر رہے ہیں۔

رام موہن نائیڈو، مرکزی وزیر برائے شہری ہوابازی

احمد آباد طیارہ حادثہ کی خبر سے غمزدہ اور حیران ہوں۔ ہم الرٹ پر ہیں اور میں ذاتی طور پر حالات کا جائزہ لے رہا ہوں۔ سبھی ہوابازی ایمرجنسی ایجنسیوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ بہتر طریقے سے اور تیزی سے کارروائی کریں۔ بچاؤ ٹیموں کو بھی موقع پر بھیجا گیا اور طبی سہولیات کو بھی الرٹ کیا گیا ہے۔ میری ہمدردیاں اور دعائیں طیارہ میں سوار لوگوں اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔

سونیا گاندھی، کانگریس پارلیمانی پارٹی چیئرپرسن

احمد آباد میں ہوئے دردناک طیارہ حادثہ سے میں بے حد حیران اور پریشان ہوں۔ میری ہمدردیاں مسافروں اور پائلٹ ٹیم کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔ جو مناظر سامنے آئے ہیں، وہ بے حد تکلیف دہ ہیں۔ پورا ملک غم میں مبتلا ہے اور دعائیں کر رہا ہے۔

راہل گاندھی، لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد

احمد آباد میں ایئر انڈیا کے طیارہ کا حادثہ دل دہلا دینے والا ہے۔ مسافروں اور عملہ کے اہلکاروں کے اہل خانہ جس تکلیف اور پریشانی کو محسوس کر رہے ہوں گے، وہ ناقابل تصور ہے۔ میری ہمدردی اور دعائیں اس ناقابل یقین حد تک مشکل لمحات میں متاثرین میں سے ہر ایک کے ساتھ ہیں۔ انتظامیہ کی طرف سے فوری بچاؤ اور راحت رسانی کی کوششیں اہم ہیں، کیونکہ ہر زندگی کی اہمیت ہے، ہر سیکنڈ اہمیت رکھتا ہے۔ کانگریس کارکنوں کو بھی زمینی سطح پر ہر ممکن مدد کرنی چاہیے۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

ریل نیر برانڈ کی پانی کی بوتلوں کی قیمتیں کم کرنے کا  فیصلہ
قومی خبریں

ریل نیر برانڈ کی پانی کی بوتلوں کی قیمتیں کم کرنے کا فیصلہ

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 21, 2025
جی ایس ٹی سلیب میں تبدیلی کا فائدہ :امول پروڈکٹس پیک کی قیمتوں میں تخفیف
قومی خبریں

جی ایس ٹی سلیب میں تبدیلی کا فائدہ :امول پروڈکٹس پیک کی قیمتوں میں تخفیف

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 21, 2025
ممبئی میں پھرطوفانی بارش نے مچایا کہرام
قومی خبریں

ملک کے مختلف حصوں میں بارش اور طوفانی ہواؤں کی پیشین گوئی

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 20, 2025
’یا علی‘ کے لیے مشہور گلوکار زوبین گرگ نہیں رہے
قومی خبریں

’یا علی‘ کے لیے مشہور گلوکار زوبین گرگ نہیں رہے

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 19, 2025
عمر خالد، شرجیل امام اور دیگر  کی درخواست ضمانت پر سماعت 22 ستمبرتک ملتوی
قومی خبریں

عمر خالد، شرجیل امام اور دیگر کی درخواست ضمانت پر سماعت 22 ستمبرتک ملتوی

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 19, 2025
دہلی میں نمازیوں پر تشدد اسلاموفوبیا کا مظہر: جمعیۃ علماء ہند
قومی خبریں

مالیگاؤں بم دھماکہ متاثرین کی عرضداشت پر سماعت کے لیے بامبے ہائی کورٹ تیار

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 19, 2025
Next Post
راجہ رگھونشی قتل کیس میں سنسنی خیز انکشافات

راجہ رگھونشی قتل کیس میں سنسنی خیز انکشافات

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

پٹنہ ہائی کورٹ کے نئے چیف جسٹس پون کمار بھیمپّا بجنتری کی حلف برداری

پٹنہ ہائی کورٹ کے نئے چیف جسٹس پون کمار بھیمپّا بجنتری کی حلف برداری

2 گھنٹے ago
ریل نیر برانڈ کی پانی کی بوتلوں کی قیمتیں کم کرنے کا  فیصلہ

ریل نیر برانڈ کی پانی کی بوتلوں کی قیمتیں کم کرنے کا فیصلہ

7 گھنٹے ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • اتر پردیش
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem