• Home
جمعہ, دسمبر 12, 2025
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    بیگو سرائے میں کپڑا تاجر کا قتل

    بیگو سرائے میں کپڑا تاجر کا قتل

    تکینکی خرابی کے باعث گورنر عارف محمد خان کا خطاب 15 منٹ تک  ’میوٹ‘رہا

    تکینکی خرابی کے باعث گورنر عارف محمد خان کا خطاب 15 منٹ تک ’میوٹ‘رہا

    مہاراشٹر میں بیٹے کے ہاتھوں ماں کا قتل

    سمتی پورمیں اینٹوں سے کچل کر خاتون کا وحشیانہ قتل

    اپیندر کشواہا نےاپنی پارٹی کی تمام  اکائیا ں فوری اثر سے تحلیل کر دیں

    اپیندر کشواہا نےاپنی پارٹی کی تمام  اکائیا ں فوری اثر سے تحلیل کر دیں

    بہار اسمبلی کے اجلاس کے پیشِ نظر پٹنہ میں  دفعہ 163 نافذ

    بہار اسمبلی کے اجلاس کے پیشِ نظر پٹنہ میں دفعہ 163 نافذ

    نتیش کمار اور سمراٹ چودھری کریڈٹ کی سیاست میں مصروف

    نتیش کمار اور سمراٹ چودھری کریڈٹ کی سیاست میں مصروف

    اپیندر کشواہا کی پارٹی ’آر ایل ایم‘ میں پھوٹ

    اپیندر کشواہا کی پارٹی ’آر ایل ایم‘ میں پھوٹ

    انڈیا اتحاد میں کسی بھی طرح کا کوئی اختلاف نہیں ۔نتیش

    وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی صدارت میں کابینہ کی پہلی میٹنگ

    سمراٹ چودھری کو ملی وزارت داخلہ کی ذمہ داری

    سمراٹ چودھری کو ملی وزارت داخلہ کی ذمہ داری

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

ADVERTISEMENT
Home قومی خبریں

کشمیر کے بزرگ عالم دین مولانا مبارک مبارکی کا انتقال

مولانانے کئی دہائیوں تک نہ صرف وعظ و نصیحت کے ذریعے عوام کی رہنمائی کی بلکہ نوجوان نسل کو دین سے جوڑنے میں بھی اہم کردار ادا کیا

by Qaumi Tanzeem
مئی 2, 2025
in قومی خبریں
0
کشمیر کے بزرگ عالم دین مولانا مبارک مبارکی کا انتقال

سری نگر: وادی کشمیر کے ممتاز عالم دین، مبلغ اور بزم توحید کے صدر مولانا مبارک مبارکی جمعہ کی صبح طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ وہ بازار مسجد بہوری کدل کے خطیب کے طور پر بھی جانے جاتے تھے۔ ان کے انتقال پر وادی میں دینی، سماجی اور عوامی حلقوں میں گہرے رنج و الم کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

مولانا کچھ عرصے سے صاحب فراش تھے اور کئی ہفتوں سے ان کی صحت نازک بنی ہوئی تھی۔ ان کے قریبی ذرائع کے مطابق، نماز جنازہ دو مرحلوں میں ادا کی گئی۔ پہلا مرحلہ ان کی صنعت نگر واقع رہائش گاہ پر دوپہر ڈھائی بجے جبکہ دوسرا مرحلہ شام چار بجے بہوری کدل چوک میں بازار مسجد کے قریب منعقد ہوا۔بازار مسجد میں ادا کی گئی نماز جنازہ کی امامت میر واعظ کشمیر ڈاکٹر عمر فاروق نے کی، جس میں بڑی تعداد میں عوام، علما، شاگردوں اور سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

مولانا مبارکی کی وفات پر میر واعظ عمر فاروق نے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے اسے ذاتی نقصان قرار دیا۔ انہوں نے ‘ایکس’ پر لکھا، ’’بزم توحید کے صدر اور بازار مسجد کے خطیب مولانا مبارک مبارکی صاحب کے انتقال پر گہرا رنج ہوا۔ کچھ ہفتے قبل ان کی عیادت کے لیے گیا تھا۔ کمزوری کے باوجود انہوں نے مجھے پہچانا اور انتہائی شفقت سے بات کی۔ ان کی رحلت میرے لیے ذاتی نقصان اور کشمیر کے لیے ایک سانحہ ہے۔‘‘ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مولانا مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔

سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے بھی ‘ایکس’ پر اپنے پیغام میں دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا، ’’صدر بزم توحید اور بازار مسجد کے خطیب مولانا مبارک مبارکی صاحب کے انتقال پر گہرا صدمہ ہوا۔ اللہ تعالیٰ ان کو جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان کے اہل خانہ و اقارب کو صبر جمیل عطا کرے۔‘‘

مولانا مبارکی کو ان کی متوازن فکر، سادگی، علم و حکمت اور بین المسالک ہم آہنگی کے فروغ کے لیے یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کئی دہائیوں تک نہ صرف وعظ و نصیحت کے ذریعے عوام کی رہنمائی کی بلکہ نوجوان نسل کو دین سے جوڑنے میں بھی اہم کردار ادا کیا۔بزم توحید اور بازار مسجد کی انتظامیہ نے ان کے انتقال کو ناقابل تلافی نقصان قرار دیا ہے اور ان کے مشن کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ مولانا مرحوم کے شاگردوں اور عقیدت مندوں کی جانب سے ان کی علمی اور روحانی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا جا رہا ہے۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

ٹرائل کورٹ میں عمر خالد کی ضمانت کی درخواست  رد
قومی خبریں

عمر خالد کو 14 دنوں کے لیے ملی عبوری ضمانت

by Qaumi Tanzeem
دسمبر 12, 2025
محض  6روپےکے لئے ریلوے کی نوکری گنوادی
قومی خبریں

ریلوے نے آن لائن ٹکٹ بکنگ سسٹم کو کیا مزید ’محفوظ‘

by Qaumi Tanzeem
دسمبر 11, 2025
دودھ کے اُبال کو بروقت روکنے والا ’ملک اوور فلو ڈیٹکٹر‘ تیار
قومی خبریں

دودھ کے اُبال کو بروقت روکنے والا ’ملک اوور فلو ڈیٹکٹر‘ تیار

by Qaumi Tanzeem
دسمبر 11, 2025
دہلی میں پرانے 100 اور 500 کے نوٹوں کا ذخیرہ ضبط
قومی خبریں

دہلی میں پرانے 100 اور 500 کے نوٹوں کا ذخیرہ ضبط

by Qaumi Tanzeem
دسمبر 11, 2025
راہل گاندھی کی نریندر مودی اور  امت شاہ کے ساتھ تقریباً ڈیڑھ گھنٹے تک میٹنگ
قومی خبریں

راہل گاندھی کی نریندر مودی اور امت شاہ کے ساتھ تقریباً ڈیڑھ گھنٹے تک میٹنگ

by Qaumi Tanzeem
دسمبر 11, 2025
عمر خالد اور شرجیل امام کی ضمانت پر سپریم کورٹ نے فیصلہ محفوظ رکھا
قومی خبریں

عمر خالد اور شرجیل امام کی ضمانت پر سپریم کورٹ نے فیصلہ محفوظ رکھا

by Qaumi Tanzeem
دسمبر 11, 2025
Next Post
بہار میں مانسون کی وجہ سے اب تک 16 افراد کی موت

دہلی میں مکان کی چھت گرنے سے ماں اور تین بچے جاں بحق

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

اعظم خان کے گھر پر انکم ٹیکس کےچھاپے پر اکھلیش یادو کا شدید ردعمل

اپوزیشن جماعتوں نے امیتابھ ٹھاکر کو لے کر بی جے پی حکومت پر اٹھائے سوالات

1 گھنٹہ ago
ٹرائل کورٹ میں عمر خالد کی ضمانت کی درخواست  رد

عمر خالد کو 14 دنوں کے لیے ملی عبوری ضمانت

2 گھنٹے ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • اتر پردیش
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem