• Home
اتوار, اگست 31, 2025
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    ووٹر ادھیکار یاترا، ایک یاترا جس نے تاریخ رقم کر دی-کانگریس

    ووٹر ادھیکار یاترا، ایک یاترا جس نے تاریخ رقم کر دی-کانگریس

    ’ووٹ چوری‘ مخالف مہم  میں اکھلیش یادو کی  شرکت

    ’ووٹ چوری‘ مخالف مہم میں اکھلیش یادو کی شرکت

    پٹنہ میں کانگریس کے صوبائی دفتر ’صداقت آشرم‘ پر حملہ

    پٹنہ میں کانگریس کے صوبائی دفتر ’صداقت آشرم‘ پر حملہ

    بہار میں تبدیلی کی لہر: سچن پائلٹ

    بہار میں تبدیلی کی لہر: سچن پائلٹ

    الیکشن کمیشن کی جانب سے 7 اسمبلی سیٹوں کے لئے ضمنی انتخاب کا اعلان

    الیکشن کمیشن کو مزید تین لاکھ ناموں پر شک

    ایس آئی آر شروع ہونے کے بعد سے اب تک 4 ہزار کروڑ روپے کی رشوت خوری

    ایس آئی آر شروع ہونے کے بعد سے اب تک 4 ہزار کروڑ روپے کی رشوت خوری

    نالندہ میں وزیر اور رکن اسمبلی پر حملہ

    نالندہ میں وزیر اور رکن اسمبلی پر حملہ

    ’ووٹر ادھیکار یاترا‘ میں پرینکا گاندھی کی شرکت

    ’ووٹر ادھیکار یاترا‘ میں پرینکا گاندھی کی شرکت

    بہار کے اردو اسکولوں میں اب جمعہ کو ہفتہ وار تعطیل،عید اور بقرعید کی اب تین دن تعطیل

    انتخاب سے قبل وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے اعلانات کا سلسلہ جاری

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

Home قومی خبریں

آج سے کمرشیل ایل پی جی سلنڈر ہوا سستا لیکن اے ٹی ایم سے پیسہ نکالنا ہوا مہنگا

نئے ضابطے کے تحت سلیپر اور اے سی کوچ میں ویٹنگ ٹکٹ قابل قبول نہیں ہوگا۔ ٹکٹ بکنگ کا وقت 120 دن سے گھٹا کر 60 دن کر دیا گیا

by Qaumi Tanzeem
مئی 1, 2025
in قومی خبریں
0
آر بی آئی نے بینکوں کو اے ٹی ایم انٹرچینج فیس میں اضافے کو منظوری دے دی

نئی دہلی :یکم مئی کو ایل پی جی سلنڈر کی قیمت سے لے کر ایف ڈی اور بچت کھاتوں کے سود میں تبدیلی ہوئی ہے۔ ریلوے ٹکٹ کی بکنگ سے جڑے ہوئے ضابطے بدل گئے ہیں جبکہ اے ٹی ایم سے پیسہ نکالنا اب مہنگا پڑے گا۔ نئے ضابطے آج (جمعرات) سے نافذ ہو گئے، جو اس طرح ہیں۔

نئے ضابطے کے تحت کمرشیل سلنڈر آج سے سستا ہو گیا ہے۔ اس کے تحت کولکاتا میں کمرشیل سلنڈر 1868.50 روپے کے بجائے اب 1851.50 روپے میں ملے گا۔ وہیں ممبئی میں اس سلنڈر کی قیمت 1713.50 روپے کی جگہ اب 1699 روپے اور چنئی میں 1921.50 روپے کی جگہ 1906.50 روپے ہو گئی ہے۔ دہلی میں اب یہ 1747.50 روپے میں ملے گا۔ آج یکم مئی سے دہلی میں گھریلو ایل پی جی سلنڈر 853 روپے، کولکاتا میں 879 روپے، ممبئی میں 852.50 روپے اور چنئی میں 868.50 روپے میں ملیں گے۔

ریلوے میں بھی یکم مئی سے ٹکٹ بکنگ کے ضابطے تبدیل ہو گئے ہیں۔ اب سلیپر اور اے سی کوچ میں ویٹنگ ٹکٹ قابل قبول نہیں ہوگا۔ صرف جنرل کوچ میں ہی ویٹنگ ٹکٹ سے سفر کیا جا سکے گا۔ ٹکٹ بکنگ کا وقت 120 دن سے گھٹا کر 60  دن کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ کرایہ اور ری فنڈ چارج بھی بڑھ سکتا ہے۔

سود کی شرحوں کے ضابطے میں بھی تبدیلی ہو سکتی ہے۔ غور طلب ہے کہ آر بی آئی نے گزشتہ مہینے  دو ماہانہ مانیٹیری پالیسی کی جائزہ میٹنگ میں ریپو شرحوں کو گھٹانے کا اعلان کیا تھا۔ اس کے بعد بینک مسلسل اپنی سود کی شرحوں میں اس کٹوتی کو ایڈجسٹ کر رہے ہیں۔ قرض، جمع اور بچت بینک ان تین کھاتوں پر سود کی شرحیں کم کی جا رہی ہیں۔ کچھ بینک ابھی اور کٹوتی کر سکتے ہیں۔

وہیں ریزرو بینک آف انڈیا نے اے ٹی ایم سے پیسہ نکالنے کے چارج کو بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔ اگر آپ اے ٹی ایم کے ذریعہ نقدی نکال رہے ہیں، جمع کر رہے ہیں یا اپنا بیلنس چیک کر رہے ہیں تو مقررہ حد کے بعد لگنے والے چارج میں اضافہ کیا گیا ہے۔ آج سے اے ٹی ایم سے بغیر کسی چارج کے رقم نکالنے کی حد پار ہونے کے بعد ہر بار نکالنے پر 23 روپے دینے ہوں گے۔ ابھی یہ چارج 21 روپے تھا۔ ہر مہینے بینک کے اے ٹی ایم سے پانچ اور دوسرے بینک کے اے ٹی ایم سے میٹرو شہروں میں تین یا غیر میٹرو شہروں میں پانچ بار تک نکالنے میں کوئی چارج نہیں لگتا تھا۔

ریزرو بینک آف انڈیا نے واضح ہدایت دی ہے کہ یکم مئی سے سبھی بینکوں، مالیاتی کمپنیوں اور دیگر ریگولیٹڈ اداروں کو اتھاریٹی، لائسنس اور سفارش کے لیے کوئی بھی درخواست جمع کرنے کے لیے ’پرواہ پورٹل‘ کا استعمال کرنا ہوگا۔ پورٹل میں دستیاب درخواست ناموں کا استعمال کرکے رگولیٹری اتھاریٹی، لائسنس، سفارش کے لیے درخواست پیش کرنے کے لیے ’پرواہ‘ کا استعمال کرنا ہوگا۔

واضح رہے کہ 11 ریاستوں میں علاقائی دیہی بینکوں کا انضمام ہو گیا ہے۔ آج یعنی یکم مئی سے ایک ریاست، ایک علاقائی دیہی بینک کا ضابطہ نافذ ہو گیا۔ اس انضمام منصوبہ میں آندھرا پردیش، اتر پردیش، مغربی بنگال، بہار، گجرات، جموں و کشمیر، کرناٹک، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر، اوڈیشہ اور راجستھان شامل ہیں۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

تل ابیب کی تمام پروازوںکو 30 اپریل تک منسوخ رکھنےکا فیصلہ
قومی خبریں

ایئر انڈیا کا اندور جا رہا طیارہ ’فائر الرٹ‘ کے بعد دہلی واپس

by Qaumi Tanzeem
اگست 31, 2025
کرگل ضلع میں نون کن چوٹی پر برفانی طوفان، ایک سیاح ہلاک
قومی خبریں

کرگل ضلع میں نون کن چوٹی پر برفانی طوفان، ایک سیاح ہلاک

by Qaumi Tanzeem
اگست 30, 2025
بن بھول پورہ فساد میں ماخوذ 2 مسلم نوجوانوں کو ہائی کورٹ سے ضمانت
قومی خبریں

بن بھول پورہ فساد میں ماخوذ 2 مسلم نوجوانوں کو ہائی کورٹ سے ضمانت

by Qaumi Tanzeem
اگست 30, 2025
ووٹر ادھیکار یاترا میں  سی پی آئی لیڈر اینی راجہ بھی  شامل
قومی خبریں

ووٹر ادھیکار یاترا میں سی پی آئی لیڈر اینی راجہ بھی شامل

by Qaumi Tanzeem
اگست 30, 2025
نائب وزیر اعلیٰ نے کٹرا  حادثہ کےلئے ’ماتا ویشنو دیوی شرائن بورڈ‘ کو ذمہ دار ٹھہرایا
قومی خبریں

نائب وزیر اعلیٰ نے کٹرا حادثہ کےلئے ’ماتا ویشنو دیوی شرائن بورڈ‘ کو ذمہ دار ٹھہرایا

by Qaumi Tanzeem
اگست 29, 2025
کشمیر کے اسکولوں میں  دہشت گرد  ا نہ حملوں سے بچاؤ کی تربیت
قومی خبریں

شہروں میں پرائیویٹ اسکولوں کا بول بالا

by Qaumi Tanzeem
اگست 28, 2025
Next Post
کشمیر کے بزرگ عالم دین مولانا مبارک مبارکی کا انتقال

کشمیر کے بزرگ عالم دین مولانا مبارک مبارکی کا انتقال

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

ووٹر ادھیکار یاترا، ایک یاترا جس نے تاریخ رقم کر دی-کانگریس

ووٹر ادھیکار یاترا، ایک یاترا جس نے تاریخ رقم کر دی-کانگریس

9 گھنٹے ago
تل ابیب کی تمام پروازوںکو 30 اپریل تک منسوخ رکھنےکا فیصلہ

ایئر انڈیا کا اندور جا رہا طیارہ ’فائر الرٹ‘ کے بعد دہلی واپس

10 گھنٹے ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • اتر پردیش
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem