• Home
منگل, اپریل 28, 2026
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    سمراٹ چودھری نے  اسمبلی میں اعتماد کا ووٹ حاصل کر لیا

    سمراٹ چودھری نے اسمبلی میں اعتماد کا ووٹ حاصل کر لیا

    وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری نے داخلہ سمیت 29 محکمے رکھے اپنے پاس

    پٹنہ سمیت 11 اہم شہروں کے پاس سیٹلائٹ ٹاؤن شپ بنانے کی تیاری

    بہار میں آسمانی بجلی کی زد میں آنے سے کم از کم 25 لوگوں کی موت ‘وزیر اعلیٰ نتیش کمار کا اظہارِ افسوس

    نتیش کمار نے بنائی جنتا دل یو کی نئی ٹیم

    ہمارا دردبہار کے کروڑوں نوجوانوں کی تکلیف کے سامنے کچھ بھی نہیں۔تیجسوی

    بدعنوانی کے باعث بہار کو مالی بحران کا سامنا – تیجسوی

    مرکز کی مودی حکومت پر تیجسوی یادوکا زبردست حملہ

    خواتین ریزرویشن بل کے خلاف کوئی نہیں: تیجسوی یادو

    وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری نے داخلہ سمیت 29 محکمے رکھے اپنے پاس

    بہار اسمبلی کا یک روزہ اجلاس 24 اپریل کو طلب

    وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری نے داخلہ سمیت 29 محکمے رکھے اپنے پاس

    وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری نے داخلہ سمیت 29 محکمے رکھے اپنے پاس

    سارن تشددمیں لالو پرساد کی بیٹی روہنی کے خلاف ایف آئی آر

    24 گھنٹے کے اندر پوسٹر سے غائب ہو گئے ’چاچا‘

    سمراٹ چودھری نے بہار کے وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف لے لیا

    سمراٹ چودھری نے بہار کے وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف لے لیا

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

ADVERTISEMENT
Home قومی خبریں

’وقف ترمیمی بل‘ لوک سبھا کے بعد راجیہ سبھا سے بھی منظور

12 گھنٹے سے بھی زیادہ بحث کے بعد ووٹنگ ہوئی-حمایت میں 128 اور مخالفت میں 95 ووٹ پڑے

by Qaumi Tanzeem
اپریل 4, 2025
in قومی خبریں
0
’وقف ترمیمی بل‘ لوک سبھا کے بعد راجیہ سبھا سے بھی منظور

نئی دہلی :’وقف ترمیمی بل‘ لوک سبھا کے بعد راجیہ سبھا سے بھی پاس ہو گیا ہے۔ راجیہ سبھا میں 3 اپریل کی دوپہر اس بل پر بحث شروع ہوئی تھی، اور 12 گھنٹے سے بھی زیادہ بحث کے بعد 3 اپریل کی دیر رات اس پر ووٹنگ ہوئی۔ اس بل کی حمایت میں 128 ووٹ پڑے، جبکہ خلاف میں 95 ووٹ ڈالے گئے۔ لوک سبھا میں اس بل کی حمایت میں 288 اور خلاف میں 232 ووٹ پڑے تھے۔

کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے  وقف ترمیمی بل پر راجیہ سبھا میں ہو رہی بحث کا حصہ بنتے ہوئے برسراقتدار طبقہ کو پُرزور انداز میں ہدف تنقید بنایا۔ انھوں نے کہا کہ ’’مسلمانوں کو تنگ کرنے کے لیے ہر چیز میں آپ ہاتھ ڈال رہے ہیں، یہ اچھا نہیں ہے۔ آپ جھگڑے کا بیج ڈال رہے ہیں۔ آپ ان کو دبانے کی کوشش کریں گے تو آپ کو ہی پیدا مسائل سلجھانے پڑیں گے۔‘‘ کھڑگے نے مرکزی وزیر داخلہ سے گزارش کی کہ وہ اسے انا کا مسئلہ نہ بنائیں، کیونکہ مسلمانوں کے لیے یہ بل مناسب نہیں ہے، اور ساتھ ہی آئین کے خلاف بھی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ’’آپ خیر سگالی کے ماحول کو قائم رکھنے کی کوشش کیجیے، ختم کرنے کی نہیں۔

راجیہ سبھا میں وقف ترمیمی بل پر جاری بحث کا حصہ بنتے ہوئے بی آر ایس رکن پارلیمنٹ کے آر سریش ریڈی نے حکومت سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ’’آپ کو اصلاح کی ضرورت لگی تو ریاستوں کے ساتھ صلاح و مشورہ کرنا چاہیے تھا۔ ہمیں آپ کی نیت پر شک ہے۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ ’’درگاہوں پر میں جاتا رہتا ہوں، 55 فیصد ہندو جاتے ہیں اور منتیں مانگتے ہیں۔ آپ آج یہ بل لائے ہیں کہ غیر مسلم وقف کو عطیہ نہیں کر سکتے، تو آپ کرنا کیا چاہتے ہیں؟ کیا آپ تبدیلیٔ مذہب کو فروغ دینا چاہتے ہیں، یا درگاہوں پر جانے سے غیر مسلموں کو روکنا چاہتے ہیں؟‘‘ اپنی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے وہ کہتے ہیں کہ ’’درگاہ پر بڑے بڑے لوگ جاتے ہیں، اڈانی جی بھی جاتے ہیں۔ یہ بل ملک کے سیکولر تانے بانے کے خلاف ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ آپ بل واپس لے لیں۔ سیکولرزم یہاں شہید ہو رہا ہے۔ ہم بل کی مخالفت کرتے ہیں۔‘

کانگریس رکن پارلیمنٹ عمران پرتاپ گڑھی نے وقف بل کو آئین مخالف قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’’آئین کہتا ہے ملک میں سبھی برابر ہیں۔ سبھی کو اپنے مذہبی کاموں کے لیے مندر، مسجد، گرودوارہ کی تعمیر اور رکھ رکھاؤ کا حق ہے۔ اقلیتی امور کے وزیر جھوٹ بولتے ہیں، ملک کو وہ گمراہ کر رہے ہیں۔ یہ ’امید‘ نہیں ہے۔ وقف سے متعلق جھوٹی باتیں پھیلائی جا رہی ہیں۔‘‘ وہ مزید کہتے ہیں کہ ’’وقف ٹریبونل کو ایسا بتایا جاتا ہے جیسے مذہبی کھاپ پنچایت ہو۔ اس میں بھی تو حکومت کے مقرر کردہ جج ہوتے ہیں۔ وقف بورڈ خود اپنی جائیدادوں کے لیے مقدمات لڑ رہا ہے۔‘‘ انھوں نے حکومت سے اپیل کی کہ ہماری عبادت گاہوں کو ہم سے نہ چھینا جائے، کیونکہ اس بل سے پریشانیاں بڑھ جائیں گی۔

کانگریس راجیہ سبھا رکن ابھشیک منو سنگھوی نے بل پر بحث کے دوران کہا کہ یہ جو بل ہے، وہ قانون نہیں، قانونی زبان میں اقتدار کی منمانی ہے۔ انھوں نے رتیلال کیس اور تلکایت گووند جی مہاراج کے کیس کی مثال پیش کی اور کہا کہ کلاؤز 11 میں ریاستی حکومت کی طرف سے 100 فیصد نامزد اراکین کی سہولت ہے۔ کیا آزادی بچی، کیا مذہب کے لوگوں کا اپنے اراکین چننے کے حقوق بچے؟ لکھا ہے کہ 11 میں سے 3 مسلمان ہونے چاہئیں۔ اسے دوسری طرح پڑھیں تو 8 غیر مسلم ہو سکتے ہیں۔ وقف کونسل میں غنیمت ہے کہ 22 میں سے کم از کم 12 مسلمان ہونے چاہئیں۔

راجیہ سبھا میں وقف بل پر اپنی بات رکھتے ہوئے جے ایم ایم رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر سرفراز احمد نے کہا کہ میں اس بل کی حمایت بالکل بھی نہیں کروں گا۔ وقف بورڈ میں ترمیم کرنے سے مسلمانوں کا بھلا نہیں ہونے والا، مسلمانوں کا بھلا ان کی تعلیم، روزگار کے انتظام کرنے سے ہوگا۔ سرفراز احمد نے بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ ’’مسلمانوں کو آپ کی نیت پر شبہ ہے۔ آپ نے جو بلڈوزر چلایا ہے، اس کے بعد سے آپ پر بھروسہ اٹھ گیا ہے۔ وقف بورڈ کسی کی زمین خود جا کر نہیں لیتا ہے، عطیہ کرنے والے کی خواہش ہوگی تبھی وقف بورڈ اسے قبول کرے گا۔‘‘

شیوسینا (یو بی ٹی) سے راجیہ سبھا رکن سنجے راؤت نے وقف ترمیمی بل پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ ’’آپ کو (بی جے پی) مسلمانوں کے مفاد کی اتنی فکر کیوں ہو رہی ہے۔ اتنی فکر تو بیرسٹر محمد علی جناح نے بھی نہیں کی تھی۔ وزیر محترم کو سن کر ایسا لگا جیسے محمد علی جناح کی روح قبر سے اٹھ کر داخل کر گئی ہے۔ ہندو راشٹر بنانے کی بات کرنے والے لوگ تھے، اب لگ رہا ہے کہ ہندو پاکستان بنانے جا رہے ہیں۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ ’’جو بل لائے ہیں، اس کا مقصد صاف نہیں ہے۔ ابھی تو آپ میٹھی میٹھی باتیں کر رہے ہو، لیکن آپ تاجر لوگ ہو۔ تاجر لوگ ایسا ہی کرتے ہیں اور پھر سب کچھ فروخت کر کے بھاگ جاتے ہیں۔ یہ بل ملک کے مفاد میں نہیں ہے۔ آپ پھر ملک میں کشیدگی پیدا کرنا چاہتے ہیں، فساد بھڑکانا چاہتے ہیں۔

راجیہ سبھا میں وقف بل پر اپنی بات رکھتے ہوئے عآپ رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ نے کہا کہ ’’حکومت لوگوں کی مائی باپ ہوتی ہے۔ والدین کی طرح لوگوں کا خیال رکھتی ہے، لیکن یہ حکومت لوگوں (مسلمانوں) کے ساتھ سوتیلا سلوک کر رہی ہے۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ ’’یہ غیر آئینی بل ہے۔ یہ حکومت کہہ رہی ہے کہ وہ یہ قانون مسلمانوں کے بھلے کے لیے لا رہی ہے، لیکن آپ کی طرف سے یہ کہنا زیب نہیں دیتا۔ ایسا اس لیے کیونکہ پوری حکومت میں ایک بھی مسلمان وزیر نہیں ہے، اور آپ کہہ رہے ہیں کہ مسلمانوں کا بھلا کر رہے ہیں۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

مہا کمبھ کے نام پر  سائبر فراڈ
قومی خبریں

ممبئی میں بل اپ ڈیٹ کے نام پر 100 سے زیادہ لوگوں سے فراڈ

by Qaumi Tanzeem
اپریل 27, 2026
شام سے 10 سال بعد عازمین حج کا پہلا قافلہ سعودی روانہ
قومی خبریں

سہیل خان نےمکہ مکرمہ میں ہندوستانی عازمین حج کی سہولیات کا جائزہ لیا

by Qaumi Tanzeem
اپریل 27, 2026
ہتک عزت کیس میں راہل گاندھی کو ضمانت
قومی خبریں

آسنسول میں کانگریس کارکن کے قتل پر راہل گاندھی کا شدید ردعمل

by Qaumi Tanzeem
اپریل 27, 2026
بہار میں سردی اور گرمی کی وجہ سے وائرل بخار، سردی اور کھانسی سے لوگ پریشان
قومی خبریں

مغربی اضطراب کے اثر سے موسم میں تبدیلی کا امکان ۔ آندھی، طوفان اور بارش کے آثار

by Qaumi Tanzeem
اپریل 27, 2026
ریا چکرورتی کو چھ سال بعد عدالت سے  راحت
قومی خبریں

ریا چکرورتی کو چھ سال بعد عدالت سے راحت

by Qaumi Tanzeem
اپریل 27, 2026
اظہرالدین حیدرآباد کے جوبلی ہلزاسمبلی حلقے سےامیدوار
قومی خبریں

محمد اظہرالدین تلنگانہ قانون ساز کونسل کے رکن نامزد

by Qaumi Tanzeem
اپریل 27, 2026
Next Post
جنگ بندی کے لیے اقوام متحدہ کی قرارداد کاجماعت اسلامی ہند کی جانب سے خیرمقدم

وقف ترمیمی بل مذہبی آزادی اور آئینی حقوق پر حملہ : امیر جماعت اسلامی ہند

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

مہا کمبھ کے نام پر  سائبر فراڈ

ممبئی میں بل اپ ڈیٹ کے نام پر 100 سے زیادہ لوگوں سے فراڈ

21 گھنٹے ago
شام سے 10 سال بعد عازمین حج کا پہلا قافلہ سعودی روانہ

سہیل خان نےمکہ مکرمہ میں ہندوستانی عازمین حج کی سہولیات کا جائزہ لیا

21 گھنٹے ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • اتر پردیش
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem