• Home
ہفتہ, جون 20, 2026
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    ایم ایل اے یا ایم ایل سی منتخب ہوئے بغیر وزیر  کیسے بنے!

    ایم ایل اے یا ایم ایل سی منتخب ہوئے بغیر وزیر کیسے بنے!

    پاٹلی پتر اسٹیشن پر پتھراؤ اور توڑ پھوڑ، کئی پولیس اہلکار زخمی

    پاٹلی پتر اسٹیشن پر پتھراؤ اور توڑ پھوڑ، کئی پولیس اہلکار زخمی

    زمین کے بدلے نوکری معاملے میں آر جے ڈی صدر لالو پرساد اور ان کے کنبہ کوضمانت

    لالو پرساد یادو اور اہل خانہ پر فردِ جرم سے متعلق فیصلہ 16 جولائی تک ملتوی

    پٹنہ سول کورٹ نے خان سرکی  گرفتاری پر لگائی روک

    پٹنہ سول کورٹ نے خان سرکی گرفتاری پر لگائی روک

    سارن تشددمیں لالو پرساد کی بیٹی روہنی کے خلاف ایف آئی آر

    سیکورٹی کٹوتی پر روہنی آچاریہ کا بہار حکومت کو سخت انتباہ

    نتیش کمار اور جیتن رام مانجھی کو بھی سرکاری بنگلہ خالی کرنے کا نوٹس دینے کا مطالبہ

    نتیش کمار اور جیتن رام مانجھی کو بھی سرکاری بنگلہ خالی کرنے کا نوٹس دینے کا مطالبہ

    خان سر کوچنگ سینٹر کے باہر فائرنگ، گارڈ کی پٹائی

    خان سر کوچنگ سینٹر کے باہر فائرنگ، گارڈ کی پٹائی

    بی جے پی میں ارکان اسمبلی کی تعداد میں اضافہ نتیش کمار کے لیے خطرے کی گھنٹی

    رابڑی دیوی کو سرکاری بنگلہ خالی کرنے کے نوٹس پر آر جے ڈی نے حکومت کو بنایانشانہ

    ٹی آر ای-4 معاملہ پر تیجسوی یادو کا سخت ردعمل

    ٹی آر ای-4 معاملہ پر تیجسوی یادو کا سخت ردعمل

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

ADVERTISEMENT
Home aaa

ملیالم سپراسٹار موہن لال کی فلم ہندوتوا طاقتوں کے نشانے پر

’ایل 2: ایمپوران‘، گجرات فسادات کے ذکر پر ناراضگی کا اظہار

by Qaumi Tanzeem
مارچ 30, 2025
in aaa
0
ملیالم سپراسٹار موہن لال کی فلم ہندوتوا طاقتوں کے نشانے پر

نئی دہلی:ملیالم سپراسٹار موہن لال کی نئی فلم ’ایل 2: ایمپوران‘ خوب کمائی کر رہی ہے۔ لیکن ساتھ ہی یہ سیاسی تنازعات کے گھیرے میں آ گئی ہے۔ فلم پر 2002 کے گجرات فسادات اور مرکزی جانچ ایجنسیوں کے مبینہ غلط استعمال کا ذکر کیے جانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ اس تنازعہ کے بعد فلم کو ایک سیاسی بحث کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ جہاں ایک طرف کانگریس اور بایاں محاذ کی پارٹیوں کے کچھ لیڈران نے فلم کی تعریف کی ہے، وہیں دوسری طرف ہندوتوا نظریات سے منسلک تنظیموں، یعنی آر ایس ایس اور دایاں محاذ گروپوں نے فلم کی شدید مذمت کی ہے۔

غور کرنے والی بات یہ ہے کہ کیرالہ میں برسراقتدار ایل ڈی ایف (لیفٹ ڈیموکریٹک فرنٹ) اور اپوزیشن کانگریس، دونوں ہی فلم کی تعریف کر رہے ہیں۔ ان کا ماننا ہے کہ فلم دایاں محاذ کے سیاسی ایجنڈے کو سامنے لاتی ہے۔ دوسری طرف دایاں محاذ تنظیموں نے اس پر سخت اعتراض ظاہر کرتے ہوئے اسے ’ہندو مخالف‘ اور ’ہندو مذہب کو بدنام کرنے والی تشہیر‘ بتایا ہے۔ انگریزی روزنامہ ’انڈین ایکسپریس‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق کیرالہ یوتھ کانگریس کے صدر اور پلکڑ سے رکن اسمبلی راہل ممکوٹ ٹتھل نے موہن لال اور ہدایت کار پرتھوی راج سوکومارن کے خلاف احتجاج کو نامناسب قرار دیا۔

راہل نے فیس بک پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’’کے جی ایف اور پشپا نے جس طرح اپنی اپنی فلموں میں علاقائی شناخت کو دکھایا، اسی طرح ایمپوران نے کیرالہ کی علاقائیت کو ابھارا ہے۔‘‘ انھوں نے یہ بھی کہا کہ جو لوگ ’دی کشمیر فائلز‘ اور ’دی کیرالہ اسٹوری‘ جیسی فلموں کو لے کر اظہارِ رائے کی آزادی کی حمایت کر رہے تھے، وہی اب ’ایمپوران‘ کی مخالفت کر رہے ہیں، جو ان کے دوہرے پیمانے کو ظاہر کرتا ہے۔

دوسری طرف ’سناتن مذہب‘ اور ’ہندو پوسٹ‘ جیسے دایاں محاذ سے منسلک پلیٹ فارمز نے فلم کو ہندو مخالف قرار دیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق کئی دایاں محاذ تنظیموں کا ماننا ہے کہ فلمساز پرتھوی راج سوکومارن نے موہن لال اور ان کے شیدائیوں کو دھوکہ دیا ہے۔ حالانکہ کیرالہ میں بی جے پی ریاستی یونٹ نے اس تنازعہ سے خود کو الگ کر لیا ہے۔ بی جے پی کیرالہ کے جنرل سکریٹری پی سدھیر نے کہا کہ پارٹی کسی فلم کے خلاف مہم نہیں چلائے گی۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ فلم اپنی راہ چلے گی اور پارٹی اپنا کام کرے گی، ہر کسی کو اپنی رائے ظاہر کرنے کا حق حاصل ہے۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

فریضۂ حج کی ادائیگی کے بعد ہندوستانی حجاج کرام کی وطن واپسی کا سلسلہ شروع
aaa

فریضۂ حج کی ادائیگی کے بعد ہندوستانی حجاج کرام کی وطن واپسی کا سلسلہ شروع

by Qaumi Tanzeem
جون 3, 2026
ممتا دیدی دوبارہ انتخاب جیتیں گی: تیجسوی یادو
aaa

ممتا دیدی دوبارہ انتخاب جیتیں گی: تیجسوی یادو

by Qaumi Tanzeem
اپریل 25, 2026
خواتین ریزرویشن پر مودی حکومت کو چیلنج
aaa

خواتین ریزرویشن پر مودی حکومت کو چیلنج

by Qaumi Tanzeem
اپریل 23, 2026
راجیہ سبھا ایم پی اشوک متل کے ٹھکانوں پر ای ڈی کا چھاپہ
aaa

راجیہ سبھا ایم پی اشوک متل کے ٹھکانوں پر ای ڈی کا چھاپہ

by Qaumi Tanzeem
اپریل 15, 2026
نصابی کتاب میں متنازع باب پر این سی ای آر ٹی نے مانگی معافی
aaa

نصابی کتاب میں متنازع باب پر این سی ای آر ٹی نے مانگی معافی

by Qaumi Tanzeem
مارچ 10, 2026
انا ہزارےکا 30 جنوری 2026 سے بھوک ہڑتال شروع کرنے کا اعلان
aaa

انا ہزارےکا 30 جنوری 2026 سے بھوک ہڑتال شروع کرنے کا اعلان

by Qaumi Tanzeem
دسمبر 12, 2025
Next Post
این ایچ ڈبلیو ایف کی جانب سے مستحقین کے مابین عید کٹ تقسیم

این ایچ ڈبلیو ایف کی جانب سے مستحقین کے مابین عید کٹ تقسیم

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

تلنگانہ میں مسلم خاندان کو پاکستانی قرار دے کرہراساںکرنے کا سنسنی خیز واقعہ

تلنگانہ میں مسلم خاندان کو پاکستانی قرار دے کرہراساںکرنے کا سنسنی خیز واقعہ

5 گھنٹے ago
نیٹ یو جی کے دوبارہ امتحان سے قبل  ملک گیر ماک ڈرل

نیٹ یو جی کے دوبارہ امتحان سے قبل ملک گیر ماک ڈرل

6 گھنٹے ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • اتر پردیش
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem