• Home
ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    گوپال گنج میں گیس سلنڈر میں آگ لگنے سے 17 افراد جھلسے، 2 کی موت

    گوپال گنج میں گیس سلنڈر میں آگ لگنے سے 17 افراد جھلسے، 2 کی موت

    بہار میں ’کسان تحریک‘ کا اعلان، راکیش ٹکیت کا حق کے لیے لڑنے کا عزم

    بہار میں ’کسان تحریک‘ کا اعلان، راکیش ٹکیت کا حق کے لیے لڑنے کا عزم

    دہلی میں یمنا کی سطح  207.55 میٹر تک پہنچی ، اب تک کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے

    بہار میں سیلاب کی خوفناک صورتحال کو لے کر ڈبل انجن حکومت پرراہل گاندھی کا سخت  حملہ 

    بجلی کے ننگے تاروں کی زد میں آکر میاں بیوی سمیت 3 افراد کی موت

    بجلی کے ننگے تاروں کی زد میں آکر میاں بیوی سمیت 3 افراد کی موت

    بہار میں بڑھتے جرائم  سے بی جے پی رکن پارلیمنٹ بھی تشویش میں مبتلا

    بہار میں بڑھتے جرائم سے بی جے پی رکن پارلیمنٹ بھی تشویش میں مبتلا

    پی ایم سی ایچ کے جونیئر ڈاکٹر پھر ہڑتال پر

    پی ایم سی ایچ کے جونیئر ڈاکٹر پھر ہڑتال پر

    جموئی کے بعد اب سمستی پور میں لڑکی کے ساتھ بدسلوکی، 4 ملزمین گرفتار

    جموئی کے بعد اب سمستی پور میں لڑکی کے ساتھ بدسلوکی، 4 ملزمین گرفتار

    بہار کے سیلاب متاثرین کے لیے سونو سود نے بڑھایا مدد کا ہاتھ

    بہار کے سیلاب متاثرین کے لیے سونو سود نے بڑھایا مدد کا ہاتھ

    جموئی  معاملہ میں 120 سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے خلاف سائبر تھانے میں ایف آئی آر درج

    جموئی معاملہ میں 120 سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے خلاف سائبر تھانے میں ایف آئی آر درج

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

ADVERTISEMENT
Home aaa

فریضۂ حج کی ادائیگی کے بعد ہندوستانی حجاج کرام کی وطن واپسی کا سلسلہ شروع

سعودی ایئرلائن کی پرواز نمبر ایس وی-5818 کے ذریعے 371 حجاج کرام دہلی پہنچے۔  مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور کرن رجیجو نے پہلے قافلے کا استقبال کیا 

by Qaumi Tanzeem
جون 3, 2026
in aaa, قومی خبریں
0
فریضۂ حج کی ادائیگی کے بعد ہندوستانی حجاج کرام کی وطن واپسی کا سلسلہ شروع

نئی دہلی: مقدس فریضۂ حج کی ادائیگی کے بعد ہندوستانی حجاج کرام کی وطن واپسی کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ سعودی عرب کے مقدس مقامات پر حج کی سعادت حاصل کرنے والے عازمین حج کی پہلی واپسی پرواز 2 جون کو دہلی پہنچی، جس کے ساتھ ہی شمالی ہند کے سب سے بڑے حج امبارکیشن پوائنٹ دہلی میں واپسی کے مرحلے کا باقاعدہ آغاز ہو گیا۔

سعودی ایئرلائن کی پرواز نمبر ایس وی-5818 کے ذریعے 371 حجاج کرام دہلی پہنچے۔ اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور جناب کرن رجیجو نے خود موجود رہ کر حجاج کے پہلے قافلے کا استقبال کیا اور انہیں پھولوں کے ہار پہنائے۔ اس موقع پر دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی چیئرپرسن محترمہ کوثر جہاں، ایگزیکٹو آفیسر اشفاق احمد عارفی، ڈپٹی ایگزیکٹو آفیسر محسن علی اور حج کمیٹی کے دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔

کوثر جہاں نے اس موقع پر کہا کہ حجاج کے پہلے قافلے کے استقبال کے لیے مرکزی وزیر کا خود ہوائی اڈے پر پہنچنا وزارتِ اقلیتی امور اور وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں مرکزی حکومت کی حج کے تئیں خصوصی دلچسپی کا مظہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسی توجہ کے نتیجے میں اس سال ہندوستانی حجاج کو گزشتہ برسوں کے مقابلے میں بہتر سہولیات فراہم کی گئیں، جن کا فائدہ مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، منیٰ اور عرفات سمیت مختلف مقامات پر حاصل ہوا۔

انہوں نے بتایا کہ ماضی میں حجاج کو مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے درمیان بسوں کے ذریعے سفر کرنا پڑتا تھا، جس میں کئی گھنٹے لگتے تھے، تاہم اس سال پہلی مرتبہ بڑی تعداد میں حجاج کو بلیٹ ٹرین کے ذریعے منتقل کیا گیا، جس سے سفر زیادہ آرام دہ اور تیز رفتار بن گیا۔ اسی طرح منیٰ میں قائم دنیا کی سب سے بڑی خیمہ بستی میں پہلی مرتبہ صوفہ بیڈ اور دیگر ضروری سہولیات بھی فراہم کی گئیں۔

دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے ایگزیکٹو آفیسر کے مطابق پہلی پرواز سے واپس آنے والے 371 حجاج میں 191 دہلی، 160 اتر پردیش، 12 بہار، 2 ہریانہ، 4 اتراکھنڈ اور 2 جموں و کشمیر کے رہائشی شامل تھے۔ انہوں نے بتایا کہ اس سال سرکاری کوٹے کے تحت پورے ملک سے ایک لاکھ بہتر ہزار پچیس حجاج نے حج ادا کیا، جن میں دہلی ریاست کے 3,212 عازمین شامل تھے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ دہلی امبارکیشن پوائنٹ سے مجموعی طور پر 21,032 حجاج نے حج کے لیے روانگی اختیار کی تھی۔ ان میں مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے عازمین شامل تھے۔ مجموعی تعداد میں 9,684 خواتین اور 11,348 مرد شامل تھے، جبکہ دو ہزار افراد قلیل مدتی حج پروگرام کے تحت روانہ ہوئے تھے۔ بغیر محرم حج پر جانے والی خواتین کی تعداد 43 رہی۔

حج کمیٹی کے مطابق دہلی سے مجموعی طور پر 54 پروازوں کے ذریعے عازمین کو سعودی عرب بھیجا گیا تھا اور ان کی واپسی بھی 54 پروازوں کے ذریعے مکمل ہوگی۔ حجاج کرام کی واپسی کا یہ سلسلہ جون کے اختتام تک جاری رہے گا اور دہلی پہنچنے والی آخری حج پرواز 30 جون کو متوقع ہے۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

خواتین کے ساتھ پولیس کی بربریت حدیں پار کر رہی ہے: راہل گاندھی
قومی خبریں

خواتین کے ساتھ پولیس کی بربریت حدیں پار کر رہی ہے: راہل گاندھی

by Qaumi Tanzeem
اکتوبر 17, 2026
بالی ووڈ اداکار عمران خان کی مشکلات میں اضافہ
قومی خبریں

بالی ووڈ اداکار عمران خان کی مشکلات میں اضافہ

by Qaumi Tanzeem
اکتوبر 17, 2026
مہاراشٹر میں سڑک حادثہ میں سات افراد ہلاک
قومی خبریں

مسافروں سے بھری بس کھائی میں گری، 8 افراد ہلاک

by Qaumi Tanzeem
اکتوبر 17, 2026
الیکشن کمیشن کی جانب سے 7 اسمبلی سیٹوں کے لئے ضمنی انتخاب کا اعلان
قومی خبریں

ایس آئی آر پر جاری تنازعہ کے درمیان الیکشن کمیشن نے 2 بڑے فیصلے لیے

by Qaumi Tanzeem
اکتوبر 16, 2026
یکم نومبر سے موبائل پر دکھائی دے گا کال کرنے والے کا نام
قومی خبریں

یکم نومبر سے موبائل پر دکھائی دے گا کال کرنے والے کا نام

by Qaumi Tanzeem
اکتوبر 15, 2026
حجاب پر پابندی سے متعلق عرضیوں پر ’سپریم کورٹ میں‘جلد سماعت کا امکان
قومی خبریں

مذہب تبدیل کرنے کے ساتھ ہی ختم ہو جائے گا ریزرویشن: سپریم کورٹ

by Qaumi Tanzeem
اکتوبر 15, 2026
Next Post
خان سر کوچنگ سینٹر کے باہر فائرنگ، گارڈ کی پٹائی

خان سر کوچنگ سینٹر کے باہر فائرنگ، گارڈ کی پٹائی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

خواتین کے ساتھ پولیس کی بربریت حدیں پار کر رہی ہے: راہل گاندھی

خواتین کے ساتھ پولیس کی بربریت حدیں پار کر رہی ہے: راہل گاندھی

1 گھنٹہ ago
بالی ووڈ اداکار عمران خان کی مشکلات میں اضافہ

بالی ووڈ اداکار عمران خان کی مشکلات میں اضافہ

1 گھنٹہ ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • اتر پردیش
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem