• Home
بدھ, مارچ 18, 2026
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    کے سی تیاگی کا جے ڈی یو چھوڑنے کا اعلان

    کے سی تیاگی کا جے ڈی یو چھوڑنے کا اعلان

    ’’اب چھوڑ دیجیے، مجھے جانے دیجیے‘‘

    ’’اب چھوڑ دیجیے، مجھے جانے دیجیے‘‘

    بی جے پی نے تو تاوان میں پورا بہار مانگ لیا-اکھلیش

    نتیش حکومت کو جھٹکا:ریزرویشن کا دائرہ 65 فیصد کرنے کا فیصلہ منسوخ

    راجیہ سبھا جانا میری دیرینہ خواہش تھی: نتیش کمار

    لوک سبھا انتخابات کےنتیجے آنے کے بعد بہار میں بڑا واقعہ پیش آنے کاتیجسوی کا دعویٰ

    ہم لوگ ساتھ رہتے تو یہ دن نہیں دیکھنا پڑتا-تیجسوی

    برڈ فلو کی دہشت، پٹنہ کا چڑیا گھر بند، 4,575 مرغیوں کو مارا گیا

    برڈ فلو کی دہشت، پٹنہ کا چڑیا گھر بند، 4,575 مرغیوں کو مارا گیا

    عوامی مقامات پر گوشت و مچھلی کی خرید و فروخت پر پابندی

    عوامی مقامات پر گوشت و مچھلی کی خرید و فروخت پر پابندی

    لوک سبھا انتخابات کےنتیجے آنے کے بعد بہار میں بڑا واقعہ پیش آنے کاتیجسوی کا دعویٰ

    بی جے پی کی سازش سے عوام ہوشیار رہیں- تیجسوی یادو

    میتھلی ٹھاکر کے ’دھرتراشٹرا اور دوریودھن‘ والے بیان پر کھیساری لال کی سخت تنقید

    میتھلی ٹھاکر کے ’دھرتراشٹرا اور دوریودھن‘ والے بیان پر کھیساری لال کی سخت تنقید

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

ADVERTISEMENT
Home ریاستی خبریں بہار

مونگیر میں ’ہولی کا جھگڑا‘ سلجھانے گئے اے ایس آئی کا قتل

پولیس نے ملزمین کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔ واردات کے بعد ملزم اور اس کا کنبہ فرار

by Qaumi Tanzeem
مارچ 15, 2025
in بہار
0
مونگیر میں ’ہولی کا جھگڑا‘ سلجھانے گئے اے ایس آئی کا قتل

بہار کے ضلع مونگیر میں ہولی کے روز دو فریقین کے درمیان جھگڑا ہو گیا تھا جس نے مشکل حالات پیدا کر دیے تھے۔ دونوں فریقین کے درمیان اس ’ہولی کے جھگڑے‘ کو سلجھانے پہنچے اے ایس آئی پر قاتلانہ حملہ ہو گیا، جس سے اے ایس آئی کی موت واقع ہو گئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ تیز دھار والے اسلحہ سے ان کے سر اور گردن پر سنگین چوٹ آئی۔ انھیں فوری طور پر علاج کے لیے پٹنہ ریفر کیا گیا جہاں ان کی موت کی تصدیق کر دی گئی۔

اس واقعہ سے بہار پولیس محکمہ میں کھلبلی مچ گئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ڈائل 112 پر تعینات اے ایس آئی سنتوش کمار گاؤں میں دو گروپوں کے درمیان ہوئے جھگڑے کو سلجھانے پہنچے تھے۔ اسی درمیان ایک فریق نے ان پر تیز دھار والے اسلحہ سے حملہ کر دیا۔ اس حملے سے وہ سنگین طور پر زخمی ہو گئے۔ انھیں فوری طور پرپٹنہ ریفر کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے انھیں مردہ قرار دے دیا۔  پولیس نے ملزمین کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا جا رہا ہے کہ واردات کو انجام دینے کے بعد ملزم اور اس کی فیملی گھر چھوڑ کر فرار ہے۔ پولیس نے انھیں پکڑنے کے لیے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دے دی ہے اور حادثہ کی تفتیش بھی شروع ہو گئی ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ دونوں فریقین کے درمیان جھگڑا 14 مارچ کی شام تقریباً 7.45 بجے ہوا تھا۔ نند لال پور گاؤں کے پاس دونوں فریقین آپس میں کسی بات کو لے کر جھگڑنے لگے اور مار پیٹ شروع ہو گئی۔ جب اس جھگڑے کی خبر ڈائل 112 کو دی گئی تو ڈیوٹی پر موجود اے ایس آئی جائے وقوع پر پہنچے۔ اے ایس آئی کے ساتھ کچھ دیگر پولیس اہلکار بھی تھے۔ انھوں نے دونوں فریقین سے جھگڑا ختم کرنے کے لیے کہا۔ اسی درمیان ایک فریق کے شخص نے ان پر اسلحہ سے حملہ کر دیا۔ حملے میں ان کے سر اور گردن پر سنگین چوٹیں آئیں۔ اے ایس آئی کے ساتھ موجود پولیس اہلکار انھیں فوراً لے کر اسپتال کی طرف بھاگے، لیکن اے ایس آئی کو بچایا نہیں جا سکا۔ اس درمیان حملہ آور اور اس کا کنبہ بھی فرار ہو گیا۔

مونگیر ایس پی عمران مسعود نے بتایا کہ 14 مارچ کی شام ڈائل 112 پر خبر ملی تھی کہ نند لال پور گاؤں میں رنویر کی فیملی کے ذریعہ ہنگامہ کیا جا رہا ہے۔ جانکاری ملتے ہی اے ایس آئی سنتوش کمار موقع پر پہنچے، جہاں ان پر حملہ ہوا۔ انھوں نے بتایا کہ حملہ آور ملزمین کے خلاف کیس درج کر لیا گیا ہے۔ ان کی گرفتاری کے لیے پولیس لگاتار چھاپہ ماری کر رہی ہے۔

ایک رپورٹ میں بتایا جا رہا ہے کہ شنکرپور ملکی گاؤں میں ہولی کا گانا بجانے کی وجہ سے دو فریقین میں تنازعہ ہوا تھا۔ تنازعہ اتنا بڑھا کہ ایک فریق نے گولی باری شروع کر دی۔ اس حادثہ میں ایک نوجوان کی موت بھی ہو گئی، جبکہ ایک دیگر شخص سنگین طور پر زخمی ہوا۔ ملکی گاؤں کے گولو کمار اور بھولا کمار اپنے گھر کے پاس ہولی کا گانا بجا رہے تھے، جب یہ ہنگامہ ہوا۔ پڑوس کے منٹو یادو، پھوکو یادو، انل یادو، پرشانت یادو اور ان کے تین چار دیگر ساتھی آئے اور گانا بند کرنے کو کہا۔ جب بچوں نے گانا بند نہیں کیا تو انھوں نے گولی باری شروع کر دی۔ گولی لگنے سے بھولا کمار کی موقع پر ہی موت ہو گئی، جبکہ گولو کمار کو کمر میں گولی لگی۔ گولو کو علاج کے لیے مونگیر صدر اسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے انھیں بہتر علاج کے لیے دوسرے اسپتال میں ریفر کر دیا۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

کے سی تیاگی کا جے ڈی یو چھوڑنے کا اعلان
بہار

کے سی تیاگی کا جے ڈی یو چھوڑنے کا اعلان

by Qaumi Tanzeem
مارچ 17, 2026
’’اب چھوڑ دیجیے، مجھے جانے دیجیے‘‘
بہار

’’اب چھوڑ دیجیے، مجھے جانے دیجیے‘‘

by Qaumi Tanzeem
مارچ 7, 2026
بہار

بی جے پی نے تو تاوان میں پورا بہار مانگ لیا-اکھلیش

by Qaumi Tanzeem
مارچ 6, 2026
نتیش حکومت کو جھٹکا:ریزرویشن کا دائرہ 65 فیصد کرنے کا فیصلہ منسوخ
بہار

راجیہ سبھا جانا میری دیرینہ خواہش تھی: نتیش کمار

by Qaumi Tanzeem
مارچ 5, 2026
لوک سبھا انتخابات کےنتیجے آنے کے بعد بہار میں بڑا واقعہ پیش آنے کاتیجسوی کا دعویٰ
بہار

ہم لوگ ساتھ رہتے تو یہ دن نہیں دیکھنا پڑتا-تیجسوی

by Qaumi Tanzeem
مارچ 5, 2026
برڈ فلو کی دہشت، پٹنہ کا چڑیا گھر بند، 4,575 مرغیوں کو مارا گیا
بہار

برڈ فلو کی دہشت، پٹنہ کا چڑیا گھر بند، 4,575 مرغیوں کو مارا گیا

by Qaumi Tanzeem
مارچ 1, 2026
Next Post
ایک ہزار روپے کےنوٹ واپس نہیں آئیں گے

مہیلا سمان سیونگ سرٹیفکیٹ منصوبہ میں سرمایہ کاری کے لیے اب چند دن بچ گئے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

کمرشیل گیس سلنڈر کی قیمتوں میں پھر اضافہ

دہلی سے ممبئی تک ایل پی جی بحران کا سامنا

2 گھنٹے ago
لیو ان ریلیشن شپ کے لئے پولیس تحفظ کی درخواست الہ آباد ہائی کورٹ نے خارج کردی

مختار انصاری کے بھائی کی جائداد قرق کرنے کا ڈی ایم کا حکم منسوخ

2 گھنٹے ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • اتر پردیش
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem