• Home
بدھ, جون 24, 2026
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    بھرت تیواری  انکاؤنٹر میں شامل پولیس اہلکاروں پر ایف آئی آر درج

    بھرت تیواری انکاؤنٹر میں شامل پولیس اہلکاروں پر ایف آئی آر درج

    نیٹ یو جی ری-ایگزام کے دوران  ایک بڑے ’سالور گینگ‘ کا پردہ فاش

    نیٹ یو جی ری-ایگزام کے دوران ایک بڑے ’سالور گینگ‘ کا پردہ فاش

    بہار کا بھرت تیواری انکاؤنٹر معاملہ  سپریم کورٹ پہنچا

    بہار کا بھرت تیواری انکاؤنٹر معاملہ سپریم کورٹ پہنچا

    سپول میں ’شراد‘ کی دعوت کھا کر 150 سے زیادہ لوگ بیمار

    سپول میں ’شراد‘ کی دعوت کھا کر 150 سے زیادہ لوگ بیمار

    ایم ایل اے یا ایم ایل سی منتخب ہوئے بغیر وزیر  کیسے بنے!

    ایم ایل اے یا ایم ایل سی منتخب ہوئے بغیر وزیر کیسے بنے!

    پاٹلی پتر اسٹیشن پر پتھراؤ اور توڑ پھوڑ، کئی پولیس اہلکار زخمی

    پاٹلی پتر اسٹیشن پر پتھراؤ اور توڑ پھوڑ، کئی پولیس اہلکار زخمی

    زمین کے بدلے نوکری معاملے میں آر جے ڈی صدر لالو پرساد اور ان کے کنبہ کوضمانت

    لالو پرساد یادو اور اہل خانہ پر فردِ جرم سے متعلق فیصلہ 16 جولائی تک ملتوی

    پٹنہ سول کورٹ نے خان سرکی  گرفتاری پر لگائی روک

    پٹنہ سول کورٹ نے خان سرکی گرفتاری پر لگائی روک

    سارن تشددمیں لالو پرساد کی بیٹی روہنی کے خلاف ایف آئی آر

    سیکورٹی کٹوتی پر روہنی آچاریہ کا بہار حکومت کو سخت انتباہ

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

ADVERTISEMENT
Home قومی خبریں

راہل گاندھی کی نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پر قلیوں سے ملاقات

قلیوں نے مالی مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے سرکاری نوکری کی مانگ کی

by Qaumi Tanzeem
مارچ 5, 2025
in قومی خبریں
0
راہل گاندھی کی نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پر قلیوں سے ملاقات

نئی دہلی: کانگریس رہنما راہل گاندھی نے نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پر قلیوں سے ملاقات کی اور ان کے مسائل کو قریب سے سمجھنے کی کوشش کی۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں قلیوں نے 15 فروری کو ریلوے اسٹیشن پر بھگدڑ کے دوران اپنی جان خطرے میں ڈال کر لوگوں کی مدد کرنے کے واقعات بیان کیے۔ راہل گاندھی نے ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے مسائل کو حکومت کے سامنے رکھیں گے اور ہر ممکن مدد کریں گے۔

راہل گاندھی نے اپنے بیان میں کہا، ’’چند روز قبل میں دہلی ریلوے اسٹیشن گیا اور قلی بھائیوں سے ملا۔ انہوں نے بتایا کہ کس طرح بھگدڑ والے دن لوگوں کو محفوظ کرنے میں انہوں نے اپنی بھرپور کوشش کی۔ کسی کو بھیڑ سے نکالنا ہو، زخمیوں کو ایمبولینس تک پہنچانا ہو یا حتیٰ کہ اپنی جیب سے پیسے خرچ کر کے لوگوں کی مدد کرنی ہو، ہر ممکن طریقے سے انہوں نے مسافروں کا ساتھ دیا۔‘‘

قلیوں نے اپنی مالی مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بعض اوقات کھانے کے پیسے بھی نہیں ہوتے اور انہیں فیصلہ کرنا پڑتا ہے کہ گھر پیسے بھیجیں یا اپنا پیٹ بھریں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ انہیں ریلوے میں گروپ ڈی کی نوکری دی جائے تاکہ ان کی زندگی بہتر ہو سکے۔راہل گاندھی نے کہا، ’’میں ان بھائیوں کی ہمدردی اور قربانی دیکھ کر متاثر ہوا ہوں۔ وہ مالی مشکلات کا شکار ہیں لیکن ان کا حوصلہ اور جذبہ کم نہیں ہوا۔ وہ مدد کے مستحق ہیں اور میں ان کی مانگ کو حکومت کے سامنے رکھوں گا۔‘‘

یاد رہے کہ 15 فروری کو نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پر بھگدڑ مچنے سے 18 افراد کی جان چلی گئی تھی۔ مہاکمبھ جانے والوں کے ساتھ دیگر مسافروں کی بڑی تعداد اسٹیشن پر موجود تھی۔ دو ٹرینوں کے تاخیر سے پہنچنے کی وجہ سے مسافروں کی بے قابو بھیڑ نے افراتفری کی صورت حال پیدا کر دی، جو بھگدڑ میں تبدیل ہو گئی۔ اس دوران قلیوں نے متاثرہ افراد کی بھرپور مدد کی، زخمیوں کو ایمبولینس تک پہنچایا اور دیگر مسافروں کو سہارا دیا۔راہل گاندھی نے سوشل میڈیا پر اپنے ویڈیو پیغام میں حکومت پر زور دیا کہ وہ قلیوں کے مسائل حل کرے اور ان کے لیے بہتر روزگار کے مواقع فراہم کرے۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

دربھنگہ میں محرم کے جلوس کے دوران تصادم کے بعد حالات کشیدہ
قومی خبریں

محرم سے متعلق چھتیس گڑھ وقف بورڈ کی پابندیوں پر عدالت کی روک

by Qaumi Tanzeem
جون 24, 2026
ملک میں نفرت کے خلاف مسلم پرسنل لا بورڈ کا تحریک کا اعلان
قومی خبریں

ملک میں نفرت کے خلاف مسلم پرسنل لا بورڈ کا تحریک کا اعلان

by Qaumi Tanzeem
جون 23, 2026
لکھنؤ  واقع کوچنگ سنٹر میں آتش زدگی کےشکار افراد کے لئے  امدادی رقم کا اعلان
قومی خبریں

لکھنؤ واقع کوچنگ سنٹر میں آتش زدگی کےشکار افراد کے لئے امدادی رقم کا اعلان

by Qaumi Tanzeem
جون 23, 2026
برقعہ پہننے کی وجہ سے نیٹ امیدوار کلثوم بانو کو روکا گیا
قومی خبریں

برقعہ پہننے کی وجہ سے نیٹ امیدوار کلثوم بانو کو روکا گیا

by Qaumi Tanzeem
جون 22, 2026
ہندوستانی پرچم والے خام تیل کے ٹینکروں نے آبنائے ہرمز کو بحفاظت پار کر لیا
قومی خبریں

ہندوستانی پرچم والے خام تیل کے ٹینکروں نے آبنائے ہرمز کو بحفاظت پار کر لیا

by Qaumi Tanzeem
جون 21, 2026
تمام طلبہ بغیر کسی خوف کے امتحان دیں-مرکزی وزیر تعلیم
قومی خبریں

تمام طلبہ بغیر کسی خوف کے امتحان دیں-مرکزی وزیر تعلیم

by Qaumi Tanzeem
جون 21, 2026
Next Post
شمال مشرقی دہلی میں مسجد کی توسیع تنازعہ کا شکار

شمال مشرقی دہلی میں مسجد کی توسیع تنازعہ کا شکار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

بھرت تیواری  انکاؤنٹر میں شامل پولیس اہلکاروں پر ایف آئی آر درج

بھرت تیواری انکاؤنٹر میں شامل پولیس اہلکاروں پر ایف آئی آر درج

7 گھنٹے ago
فڑنویس کی جانب سے استعفیٰ کی پیشکش محض ڈرامہ ۔کانگریس

مدھیہ پردیش میں زمین گھوٹالہ پر ہنگامہ

7 گھنٹے ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • اتر پردیش
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem