• Home
پیر, دسمبر 8, 2025
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    تکینکی خرابی کے باعث گورنر عارف محمد خان کا خطاب 15 منٹ تک  ’میوٹ‘رہا

    تکینکی خرابی کے باعث گورنر عارف محمد خان کا خطاب 15 منٹ تک ’میوٹ‘رہا

    مہاراشٹر میں بیٹے کے ہاتھوں ماں کا قتل

    سمتی پورمیں اینٹوں سے کچل کر خاتون کا وحشیانہ قتل

    اپیندر کشواہا نےاپنی پارٹی کی تمام  اکائیا ں فوری اثر سے تحلیل کر دیں

    اپیندر کشواہا نےاپنی پارٹی کی تمام  اکائیا ں فوری اثر سے تحلیل کر دیں

    بہار اسمبلی کے اجلاس کے پیشِ نظر پٹنہ میں  دفعہ 163 نافذ

    بہار اسمبلی کے اجلاس کے پیشِ نظر پٹنہ میں دفعہ 163 نافذ

    نتیش کمار اور سمراٹ چودھری کریڈٹ کی سیاست میں مصروف

    نتیش کمار اور سمراٹ چودھری کریڈٹ کی سیاست میں مصروف

    اپیندر کشواہا کی پارٹی ’آر ایل ایم‘ میں پھوٹ

    اپیندر کشواہا کی پارٹی ’آر ایل ایم‘ میں پھوٹ

    انڈیا اتحاد میں کسی بھی طرح کا کوئی اختلاف نہیں ۔نتیش

    وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی صدارت میں کابینہ کی پہلی میٹنگ

    سمراٹ چودھری کو ملی وزارت داخلہ کی ذمہ داری

    سمراٹ چودھری کو ملی وزارت داخلہ کی ذمہ داری

    اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو کا جے ڈی یو پر سخت حملہ

    نتیش کمار کو تیجسوی یادو، مکیش سہنی اور پشوپتی پارس کی مبارکباد

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

ADVERTISEMENT
Home قومی خبریں

ایمس دہلی کے باہر زندگی جہنم! راہل گاندھی

اپوزیشن رہنمانے ایمس دہلی کا اچانک دورہ کر کے مریضوں اور تیمارداروں کے مسائل سنے

by Qaumi Tanzeem
جنوری 18, 2025
in قومی خبریں
0
ایمس دہلی کے باہر زندگی جہنم! راہل گاندھی

اپوزیشن رہنماراہل گاندھی نے گزشتہ روز اچانک آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) دہلی کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے مختلف مسائل سے دوچار مریضوں اور ان کے تیمارداروں سے ملاقات کی۔ اس ملاقات کے دوران انہوں نے ان کی کہانیاں سنیں، جن میں علاج کے انتظار میں گزرتی اذیت ناک زندگیوں کی جھلک تھی۔

آج راہل گاندھی نے اس دورے کی ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارم یوٹیوب پر جاری کی۔ ویڈیو کا عنوان تھا، ’36+ گھنٹے لائن میں – ایمس کے باہر زندگی جہنم!۔‘ ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح پورے ملک سے دہلی آنے والے مریض اور ان کے اہل خانہ سردی اور گندگی میں سڑکوں اور سب وے میں رہنے پر مجبور ہیں۔

انہوں نے کہا، ’’قومی نظامِ صحت مکمل طور پر تباہ ہو چکا ہے اور ایمس دہلی میں سستا اور درست علاج حاصل کرنے کے لیے آنے والے مریض بھاری قیمت ادا کر رہے ہیں۔‘‘

راہل گاندھی نے مزید بتایا کہ کینسر اور دل کی بیماریوں جیسے سنگین مسائل کے شکار مریض اپنی زندگی بچانے کی امید میں یہاں پہنچتے ہیں، مگر انہیں بنیادی سہولتیں بھی میسر نہیں۔ انہوں نے کہا کہ یوپی، بہار، آسام جیسے دور دراز علاقوں سے آنے والے یہ لوگ یہاں علاج کی امید لیے بے یار و مددگار پڑے ہیں۔

ویڈیو میں دکھایا گیا کہ ایمس کے باہر مریضوں کے لیے نہ کوئی مناسب رہائش کا انتظام ہے اور نہ ہی کھانے پینے کی سہولت۔ سڑک پر رات گزارنے والے ایک تیماردار نے بتایا کہ انہیں ڈاکٹر سے ملنے کا موقع تک مشکل سے ملتا ہے۔

راہل گاندھی نے مرکزی اور دہلی حکومت دونوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا، ’’یہ حکومتوں کی ناکامی کی بدترین مثال ہے۔ صحت کی سہولت فراہم کرنا ریاست اور مرکز کی بنیادی ذمہ داری ہے، جس میں دونوں حکومتیں ناکام ہو چکی ہیں۔ یہ صورتحال بالکل ناقابلِ قبول ہے۔‘‘

گزشتہ روز کانگریس پارٹی نے ایکس پر اس ویڈیو کا حصہ جاری کیا تھا اور مرکزی و دہلی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ کانگریس نے سوال اٹھایا کہ کیا یہی ہندوستان کی صحت کا نظام ہے جہاں مریضوں کو اپنی زندگی بچانے کے لیے اذیت سہنی پڑتی ہے؟

راہل گاندھی کی یہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور عوامی سطح پر بحث و مباحثے کا موضوع بن گئی ہے۔ لوگ صحت کے نظام میں بہتری اور حکومت کی ذمہ داریوں کے حوالے سے سوالات اٹھا رہے ہیں۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

پٹنہ ایئرپورٹ پر انڈیگو طیارے کی ایمرجنسی لینڈنگ
قومی خبریں

انڈیگو کی آپریشنل خدمات میں رکاوٹوں کا سلسلہ جاری

by Qaumi Tanzeem
دسمبر 8, 2025
اسمرتی مندھانا نے پلاش مچھل  سے رشتہ ختم کر دیا
قومی خبریں

اسمرتی مندھانا نے پلاش مچھل سے رشتہ ختم کر دیا

by Qaumi Tanzeem
دسمبر 7, 2025
ایئر انڈیا  اور ایئر انڈیا ایکسپریس کا بڑا فیصلہ
قومی خبریں

ایئر انڈیا اور ایئر انڈیا ایکسپریس کا بڑا فیصلہ

by Qaumi Tanzeem
دسمبر 7, 2025
گوا کے نائٹ کلب میں سلنڈر پھٹنے سے 25 افراد ہلاک
قومی خبریں

گوا کے نائٹ کلب میں سلنڈر پھٹنے سے 25 افراد ہلاک

by Qaumi Tanzeem
دسمبر 7, 2025
رَد ہوئی پروازوں کے مسافروں کو ریفنڈ ملنے  میں بھی دقتوں کا سامنا
قومی خبریں

رَد ہوئی پروازوں کے مسافروں کو ریفنڈ ملنے میں بھی دقتوں کا سامنا

by Qaumi Tanzeem
دسمبر 6, 2025
محض  6روپےکے لئے ریلوے کی نوکری گنوادی
قومی خبریں

‘انڈیگو’ بحران کے پیش نظر ریلوے نے 4 خصوصی ٹرینیں چلائیں

by Qaumi Tanzeem
دسمبر 6, 2025
Next Post
حملے کے دوران حملہ آور نے انتہائی جارحانہ رویہ اپنایا-قرینہ

حملے کے دوران حملہ آور نے انتہائی جارحانہ رویہ اپنایا-قرینہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

مہاراشٹر میں سڑک حادثہ میں سات افراد ہلاک

نہر میں تیزرفتار بائیک گرنے سے 3 نوجوانو ں کی موت

2 گھنٹے ago
پٹنہ ایئرپورٹ پر انڈیگو طیارے کی ایمرجنسی لینڈنگ

انڈیگو کی آپریشنل خدمات میں رکاوٹوں کا سلسلہ جاری

3 گھنٹے ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • اتر پردیش
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem