• Home
منگل, فروری 17, 2026
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    سائبر جرائم کے خلاف مختلف مقامات پر سی بی آئی کی چھاپہ ماری

    پٹنہ گرلز ہاسٹل معاملے کی تحقیقات تیز

    گڑگاؤں میں آگ بجھانے کا آلہ بنانے والی کمپنی میں آگ لگنے سے8ہلاک

    کٹیہار کے کرسیلا میں آگ لگنے سے کروڑوں روپے کا نقصان

    سابق آئی پی ایس افسر امیتابھ داس پولیس  حراست میں

    سابق آئی پی ایس افسر امیتابھ داس پولیس حراست میں

    مظفر پورمیں لاوارث نعش کو نہر میں پھینکنے والے تین پولیس اہلکار معطل

    6 سالہ بچی سے درندگی کے معاملہ میں 230 لوگوں پر ایف آئی آر

    بہار قانون ساز اسمبلی کا بجٹ اجلاس  باقاعدہ طور پر شروع

    بہار قانون ساز اسمبلی کا بجٹ اجلاس باقاعدہ طور پر شروع

    زمین کے بدلے نوکری معاملے میں آر جے ڈی صدر لالو پرساد اور ان کے کنبہ کوضمانت

    لالو پرساد ، رابڑی دیوی اور تیجسوی یادو کو ذاتی پیشی سے چھوٹ

    ایمس کے تعمیری کام کے حوالے سے کانگریس نے مرکزی حکومت کو نشانہ بنایا

    ایمس کے تعمیری کام کے حوالے سے کانگریس نے مرکزی حکومت کو نشانہ بنایا

    مدھیہ پردیش پیشاب واقعہ پر نیہا سنگھ راٹھوڑ کے ٹوئٹ پر ہنگامہ، ایف آئی آر درج

    چھوٹی چھوٹی باتوں پر بھی مقدمات درج ہو جاتے ہیں: نیہا سنگھ راٹھور

    پٹنہ میں ایک اور طالبہ کی پر اسرار موت

    پٹنہ میں ایک اور طالبہ کی پر اسرار موت

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

ADVERTISEMENT
Home ریاستی خبریں

پولیس کی بربریت سے پریشان نوجوان نے خود کو نذرِ آتش کر لیا

نوجوان کا الزام ہے کہ اس کو پولیس کئی مرتبہ مویّا چوکی لے گئی اور وہاں پر اس کے ساتھ بے رحمی سے مار پیٹ کی

by Qaumi Tanzeem
اکتوبر 8, 2024
in ریاستی خبریں
0
سلنڈر میں آگ لگنے سے تین بچوں سمیت خاتون کی موت

اتر پردیش میں ایک دردناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں مبینہ طور پر پولیس کی بربریت سے پریشان ہو کر ایک نوجوان نے خود کو نذرِ آتش کر لیا۔ واقعہ راجدھانی لکھنؤ کو بتایا جا رہا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسمبلی کے سامنے منا وشوکرما نامی ایک شخص نے خود کو آگ کے حوالے کر دیا۔ نوجوان شہادت گنج تھانہ حلقہ کا باشندہ بتایا جا رہا ہے جسے سنگین حالت میں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔موصولہ خبروں کے مطابق نوجوان نے عالم باغ پولیس پر مار پیٹ کرنے کا الزام عائد کیا تھا جس کی سماعت نہیں ہو رہی تھی۔ اس سے مایوس ہو کر اس نے اسمبلی کے ساتھ خود کو نذرِ آتش کر دیا۔ نوجوان کا الزام ہے کہ اس کو پولیس کئی مرتبہ مویّا چوکی لے گئی اور وہاں پر اس کے ساتھ بے رحمی سے مار پیٹ کی گئی۔ نوجوان کا بنگال ٹینٹ ہاؤس کے مالک سے پیسے کو لے کر کوئی تنازعہ چل رہا تھا۔ اس تنازعہ کے بعد متاثرہ نے عالم باغ تھانہ میں تحریری شکایت کی تھی، لیکن الزام ہے کہ پولیس نے کیس درج نہیں کیا۔

پیسہ نہ ملنے کی وجہ سے نوجوان معاشی مسائل کا سامنا کر رہا تھا۔ الزام ہے کہ مالک سے تنازعہ کے سبب اور پیسہ نہ ملنے کی وجہ سے نوجوان اپنے بچے کی اسکول کی فیس بھی جمع نہیں کر پایا تھا۔ ساتھ ہی جب وہ پولیس تھانے گیا تو اس کی شکایت نہیں سنی گئی۔ اس کے بعد اس کے ساتھ کئی بار پولیس نے مار پیٹ کی۔ نوجوان اس بات سے اتنا پریشان ہوا کہ اندر ہی اندر ٹوٹ گیا۔ اس کے بعد اسے کوئی راستہ دکھائی نہیں دیا، پھر اس نے خودکشی جیسا خوفناک قدم اٹھانے کا فیصلہ کر لیا۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ منّا عالم باغ واقع بنگال ٹینٹ ہاؤس میں کام کرتا تھا۔ ٹینٹ ہاؤس مالک کے ذریعہ پیسہ نہ دینے سے اسے دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔ اس پریشانی کے عالم میں وہ لکھنؤ کے حضرت گنج علاقہ میں اسمبلی کے سامنے جا پہنچا۔ پولیس نے مزید بتایا کہ نوجوان پہلے سے پٹرول ڈال کر آیا تھا اور اسمبلی کے آگے جا کر اس نے ماچس جلا کر خود کو آگ لگا لی۔ ڈاکٹروں سے ملی جانکاری کے مطابق نوجوان کا جسم تقریباً 50 فیصد تک جل گیا ہے۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

سائبر جرائم کے خلاف مختلف مقامات پر سی بی آئی کی چھاپہ ماری
بہار

پٹنہ گرلز ہاسٹل معاملے کی تحقیقات تیز

by Qaumi Tanzeem
فروری 16, 2026
گڑگاؤں میں آگ بجھانے کا آلہ بنانے والی کمپنی میں آگ لگنے سے8ہلاک
بہار

کٹیہار کے کرسیلا میں آگ لگنے سے کروڑوں روپے کا نقصان

by Qaumi Tanzeem
فروری 16, 2026
فڑنویس کی جانب سے استعفیٰ کی پیشکش محض ڈرامہ ۔کانگریس
ریاستی خبریں

تلنگانہ کے بلدیاتی انتخابات میں کانگریس کو نمایاں کامیابی حاصل

by Qaumi Tanzeem
فروری 14, 2026
جھارکھنڈ کےبوکارو میں بچہ چوری کی افواہ تشدد میں تبدیل
ریاستی خبریں

جھارکھنڈ کےبوکارو میں بچہ چوری کی افواہ تشدد میں تبدیل

by Qaumi Tanzeem
فروری 14, 2026
سابق آئی پی ایس افسر امیتابھ داس پولیس  حراست میں
بہار

سابق آئی پی ایس افسر امیتابھ داس پولیس حراست میں

by Qaumi Tanzeem
فروری 13, 2026
بنگلورومیں اندوہناک سڑک  حادثہ- 7 افراد ہلاک
ریاستی خبریں

بنگلورومیں اندوہناک سڑک حادثہ- 7 افراد ہلاک

by Qaumi Tanzeem
فروری 13, 2026
Next Post
لکھیم پور کھیری میں خوفناک سڑک حادثہ، جائے وقوع پر ہی 2 افراد کی موت

لکھیم پور کھیری میں خوفناک سڑک حادثہ، جائے وقوع پر ہی 2 افراد کی موت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

سائبر جرائم کے خلاف مختلف مقامات پر سی بی آئی کی چھاپہ ماری

پٹنہ گرلز ہاسٹل معاملے کی تحقیقات تیز

24 گھنٹے ago
گڑگاؤں میں آگ بجھانے کا آلہ بنانے والی کمپنی میں آگ لگنے سے8ہلاک

کٹیہار کے کرسیلا میں آگ لگنے سے کروڑوں روپے کا نقصان

24 گھنٹے ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • اتر پردیش
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem