• Home
اتوار, ستمبر 21, 2025
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    بہارمیں انتخابی جلسوں کے معاملے میں تیجسوی یادو سب سے آگے رہے

    بہار کی سڑکیں خون سے سرخ اورحکومت خاموش تماشائی- تیجسوی یادو

    این ڈی اے حکومت نے 1200 ایکڑ لائق زراعت اراضی اڈانی پاور کو دے دی: کانگریس

    این ڈی اے حکومت نے 1200 ایکڑ لائق زراعت اراضی اڈانی پاور کو دے دی: کانگریس

    وزیر اعظم بہار کے مسئلہ پر بات نہیں کر رہے۔تیجسوی

    ’بہار ادھیکار یاترا‘ کے دوران این ڈی اے حکومت پر تیجسوی کا حملہ

    کانگریس کی جانب سے ہریانہ کی آٹھ لوک سبھا سیٹوں کے لیے امیدواروں کا اعلان

    اسمبلی انتخاب کے پیش نظربہار کانگریس نے نئی الیکشن کمیٹی تشکیل دی

    اسٹوڈنٹ کریڈٹ کارڈ کے تحت اب بغیر سود کے ملے گا قرض

    اسٹوڈنٹ کریڈٹ کارڈ کے تحت اب بغیر سود کے ملے گا قرض

    انتخاب سے عین قبل مرکزی حکومت کی جانب سےبہار کو ملی ’ سوغات‘

    انتخاب سے عین قبل مرکزی حکومت کی جانب سےبہار کو ملی ’ سوغات‘

    مشکل حالات کے سبب بہار کی بیٹیاں تعلیم سے دور

    مشکل حالات کے سبب بہار کی بیٹیاں تعلیم سے دور

    ڈبل انجن حکومت نے دو نسلوں کو برباد کر دیا-تیجسوی

    ڈبل انجن حکومت نے دو نسلوں کو برباد کر دیا-تیجسوی

    بہار کی سیاست پرمسلمانوں کاغلبہ- 87اسمبلی سیٹوں پر 20 فیصد سے زیادہ مسلم ووٹ

    بہار کی سیاست پرمسلمانوں کاغلبہ- 87اسمبلی سیٹوں پر 20 فیصد سے زیادہ مسلم ووٹ

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

Home قومی خبریں

سجادہ نشین کونسل کی جانب سے وقف بل کی حمایت

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 21, 2024
in قومی خبریں
0
سجادہ نشین کونسل کی جانب سے وقف بل کی حمایت

نئی دہلی: وقف (ترمیمی) بل – 2024 کے پر جمعہ کو منعقدہ جے پی سی کے چھٹے اجلاس کے دوران آل انڈیا صوفی سجادہ نشین کونسل – اجمیر اور آر ایس ایس سے وابستہ مسلم راشٹریہ منچ (ایم آر ایم) کے نمائندوں نے اس بل کی بھرپور حمایت کی۔جے پی سی کے اجلاس میں جہاں ایک طرف حکومت اور حزبِ اختلاف کے ارکان کے درمیان شدید اختلافات سامنے آئے، وہیں آل انڈیا صوفی سجادہ نشین کونسل اور ایم آر ایم کے نمائندوں اور حزبِ اختلاف کے کئی ارکان کے درمیان بھی کئی مسائل پر تلخ بحث ہوئی۔
مسلم راشٹریہ منچ نے شفافیت، جوابدہی اور کارکردگی کے لیے وقف ترمیمی بل کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ اس کا مقصد 6 لاکھ سے زیادہ رجسٹرڈ وقف جائیدادوں کے انتظام میں انقلابی تبدیلیاں لانا ہے۔ منچ کا کہنا تھا کہ یہ بل نااہلی، بدعنوانی اور بدانتظامی کے خاتمے کے لیے متعارف کرایا گیا ہے جس سے مسلم سماج کے تمام طبقات، خاص طور پر پسماندہ طبقے اور خواتین کو فائدہ ہوگا۔
تاہم، جب مسلم راشٹریہ منچ نے موجودہ وقف بورڈ کی مالی بدانتظامی، جائیدادوں کی لوٹ مار، بدعنوانی اور بااثر لوگوں کے غیر قانونی قبضے کی بات کی، تو حزبِ اختلاف کے کئی ارکان نے شدید اعتراض کیا۔ دونوں جانب سے تند و تیز جملے بازی ہوئی، جس کے بعد منچ کے نمائندوں نے 15 دن کے اندر حزبِ اختلاف کے تمام سوالات کا تحریری جواب دینے کی پیشکش کی۔مسلم راشٹریہ منچ سے وابستہ صوفی شاہ ملنگ شعبہ نے آئین ہند کی بالادستی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وقف بورڈ کو آئین کے تحت چلایا جائے اور اس میں غیر مسلموں کی شمولیت کو بھی یقینی بنایا جائے۔ حزبِ اختلاف کے ارکان نے اس تجویز پر سخت اعتراض کیا۔ صرف اتنا ہی نہیں شعبہ شاہ ملنگ نے بل کی حمایت کرتے ہوئے صوفی شاہ ملنگ (فقیر) طبقے کے لیے ایک الگ وقف بورڈ کے قیام کا بھی مطالبہ کیا۔
دوسری جانب، آل انڈیا صوفی سجادہ نشین کونسل – اجمیر نے بھی جے پی سی کے اجلاس میں وقف بل کی حمایت کی۔ انہوں نے درگاہوں کی خودمختاری کو برقرار رکھنے کا مطالبہ کرتے ہوئے اس بل کو ضروری قرار دیا۔ اس مطالبے پر حزبِ اختلاف کے ارکان نے درگاہوں کو ملنے والے چندے کا مکمل حساب کتاب پیش کرنے کا مطالبہ کیا۔
اے آئی ایم آئی ایم کے رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے سجادہ نشین کی موروثی روایت کو ناجائز قرار دیتے ہوئے سجادہ نشین کونسل کی قانونی حیثیت اور اہمیت پر سوالات اٹھائے، جس پر کونسل کے نمائندوں نے عدالت کے فیصلے کا حوالہ دیتے ہوئے اپنے موقف کا دفاع کیا۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

ریل نیر برانڈ کی پانی کی بوتلوں کی قیمتیں کم کرنے کا  فیصلہ
قومی خبریں

ریل نیر برانڈ کی پانی کی بوتلوں کی قیمتیں کم کرنے کا فیصلہ

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 21, 2025
جی ایس ٹی سلیب میں تبدیلی کا فائدہ :امول پروڈکٹس پیک کی قیمتوں میں تخفیف
قومی خبریں

جی ایس ٹی سلیب میں تبدیلی کا فائدہ :امول پروڈکٹس پیک کی قیمتوں میں تخفیف

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 21, 2025
ممبئی میں پھرطوفانی بارش نے مچایا کہرام
قومی خبریں

ملک کے مختلف حصوں میں بارش اور طوفانی ہواؤں کی پیشین گوئی

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 20, 2025
’یا علی‘ کے لیے مشہور گلوکار زوبین گرگ نہیں رہے
قومی خبریں

’یا علی‘ کے لیے مشہور گلوکار زوبین گرگ نہیں رہے

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 19, 2025
عمر خالد، شرجیل امام اور دیگر  کی درخواست ضمانت پر سماعت 22 ستمبرتک ملتوی
قومی خبریں

عمر خالد، شرجیل امام اور دیگر کی درخواست ضمانت پر سماعت 22 ستمبرتک ملتوی

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 19, 2025
دہلی میں نمازیوں پر تشدد اسلاموفوبیا کا مظہر: جمعیۃ علماء ہند
قومی خبریں

مالیگاؤں بم دھماکہ متاثرین کی عرضداشت پر سماعت کے لیے بامبے ہائی کورٹ تیار

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 19, 2025
Next Post
کواڈ چوٹی کانفرنس میں شرکت کے لیے وزیر اعظم  امریکہ روانہ

کواڈ چوٹی کانفرنس میں شرکت کے لیے وزیر اعظم امریکہ روانہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

ریل نیر برانڈ کی پانی کی بوتلوں کی قیمتیں کم کرنے کا  فیصلہ

ریل نیر برانڈ کی پانی کی بوتلوں کی قیمتیں کم کرنے کا فیصلہ

45 منٹس ago
جی ایس ٹی سلیب میں تبدیلی کا فائدہ :امول پروڈکٹس پیک کی قیمتوں میں تخفیف

جی ایس ٹی سلیب میں تبدیلی کا فائدہ :امول پروڈکٹس پیک کی قیمتوں میں تخفیف

1 گھنٹہ ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • اتر پردیش
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem