• Home
ہفتہ, جولائی 11, 2026
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    مونگیر میں 3دنوں سے  لاپتہ طالبہ کی کنویں سے لاش برآمد

    مونگیر میں 3دنوں سے لاپتہ طالبہ کی کنویں سے لاش برآمد

    مودی حکومت کمزور۔اگست میں گر جائیگی!لالو کا دعویٰ

    میں بہار کا شیر ہوں، مجھے سیکورٹی کی کوئی فکر نہیں-لالو

    مودی حکومت کمزور۔اگست میں گر جائیگی!لالو کا دعویٰ

    عوام کے حقوق کی لڑائی مزید مضبوطی سے لڑیں-لالو

    بہار قانون ساز کونسل کے 10 نومنتخب اراکین کی حلف برداری

    بہار قانون ساز کونسل کے 10 نومنتخب اراکین کی حلف برداری

    صرف رام کا نام لینے سے کام نہیں چلے گا، ان کی تعلیمات پر عمل بھی کرنا ہوگا۔تیجسوی

    تیجسوی پرساد یادو کا ’ریشو شری ٹینڈر گھوٹالہ‘ کو لے کر این ڈی اے حکومت پر سخت حملہ

    بھرت تیواری پوسٹ مارٹم رپورٹ میں 5 گولیاں لگنے کا انکشاف

    بھرت تیواری پوسٹ مارٹم رپورٹ میں 5 گولیاں لگنے کا انکشاف

    گوپال گنج میں شراب سے لدی  کار درخت سے ٹکرائی

    گوپال گنج میں شراب سے لدی کار درخت سے ٹکرائی

    نتیش کمار اور جیتن رام مانجھی کو بھی سرکاری بنگلہ خالی کرنے کا نوٹس دینے کا مطالبہ

    سابق وزیر تیج پرتاپ یادو کے گھر کی چوری میں آیا نیا موڑ

    بھرت تیواری کے گاؤں بلوٹی میں کل جماعتی مہاپنچایت کا انعقاد

    بھرت تیواری کے گاؤں بلوٹی میں کل جماعتی مہاپنچایت کا انعقاد

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

ADVERTISEMENT
Home قومی خبریں

انٹرنیٹ شٹ ڈاؤن کے معاملے میں ہندوستان نمبر 1

2023 کے پہلے چھ ماہ میں ہندوستان میں انٹرنیٹ بند ہونے سے 1.9 بلین ڈالر یعنی تقریباً 15590 کروڑ روپے کا نقصان ہوا ۔ اس مدت میں منی پور اور پنجاب میں سب سے زیادہ انٹرنیٹ بند رہے

by Qaumi Tanzeem
جون 30, 2023
in قومی خبریں
0
انٹرنیٹ شٹ ڈاؤن کے معاملے میں ہندوستان نمبر 1

ہندوستان انٹرنیٹ شٹ ڈاؤن کرنے یعنی انٹرنیٹ بند کرنے کے معاملے میں دنیا میں نمبر وَن پوزیشن پر ہے۔ اس کی جانکاری اسی سال مارچ میں ’ایکسس ناؤ‘ اور ’کیپ اِٹ آن کولیشن‘ نے اپنی رپورٹ میں دی ہے۔ ہندوستان میں انٹرنیٹ شٹ ڈاؤن کی شروعات 2016 میں ہوئی تھی۔ اب ’نیٹ لاس‘ نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ 2023 کی پہلی چھ ماہی میں ہندوستان میں انٹرنیٹ بند ہونے سے 1.9 بلین ڈالر یعنی تقریباً 15590 کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے۔ اس مدت میں منی پور اور پنجاب میں سب سے زیادہ انٹرنیٹ بند رہا ہے۔

’نیٹ لاس‘ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ شٹ ڈاؤن کے سبب غیر ملکی سرمایہ کاری میں تقریباً 118 ملین ڈالر (تقریباً 968 کروڑ روپے) کا نقصان ہوا اور 21000 سے زیادہ ملازمتیں چلی گئیں۔ یعنی چھ مہینے میں صرف انٹرنیٹ بند ہونے کے سبب 21 ہزار لوگوں نے ملازمت گنوائی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حکومتیں اکثر یہ مان بیٹھتی ہیں کہ انٹرنیٹ شٹ ڈاؤن سے امن بنا رہے گا، غلط اطلاعات کی تشہیر رک جائے گی یا سائبر سیکورٹی خطرات سے ہونے والا نقصان کم ہو جائے گا، لیکن حقیقت میں ایسا نہیں ہے۔ انٹرنیٹ شٹ ڈاؤن معاشی سرگرمیوں کے لیے بے حد تباہ کن ہے۔

حکومت ہند اور ریاستی حکومتیں عوامی نظام برقرار رکھنے کے لیے انٹرنیٹ شٹ ڈاؤن کو ایک اسلحہ کی شکل میں استعمال کرتی ہیں۔ ہندوستان میں شٹ ڈاؤن کا ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔ پوری دنیا میں گزشتہ چھ ماہ میں انٹرنیٹ شٹ ڈاؤن کرنے کے معاملے میں ہندوستان سب سے آگے ہے۔ ہندوستان میں 2021 میں 1157 گھنٹے انٹرنیٹ بند رہا، جس سے 582.8 ملین ڈالر یعنی تقریباً 4300 کروڑ روپے کا نقصان ہوا تھا۔ انٹرنیٹ بند ہونے سے 5.9 کروڑ لوگ بھی متاثر ہوئے تھے۔ انتظامیہ کی طرف سے ملک میں 2021 میں 84 بار انٹرنیٹ بند کیا گیا۔ انٹرنیٹ بند کے اہم اسباب احتجاجی مظاہرہ، تشدد، امتحان اور انتخاب ہیں۔

رپورٹ کے مطابق 2022 میں صرف جموں و کشمیر میں 49 بار انٹرنیٹ بند کیا گیا جس میں 16 بار لگاتار انٹرنیٹ بند کیا گیا ہے جو کہ جنوری سے لے کر فروری 2022 کے درمیان ہوا۔ جموں و کشمیر کے بعد راجستھان دوسرے نمبر پر تھا جہاں ایک سال میں 12 مرتبہ انٹرنیٹ بند کیا گیا۔ تیسرے نمبر پر مغربی بنگال تھا جہاں 7 بار انٹرنیٹ شٹ ڈاؤن ہوا۔

قابل ذکر ہے کہ 2021 میں پوری دنیا میں مجموعی طور پر 30000 گھنٹے انٹرنیٹ بند ہوا تھا جس سے 5.45 بلین ڈالر یعنی تقریباً 40300 کروڑ روپے کا نقصان ہوا تھا۔ جن ممالک کو اس شٹ ڈاؤن سے سب سے زیادہ نقصان ہوا، اس لسٹ میں ہندوستان تیسرے نمبر پر تھا۔ ہندوستان میں 2021 میں 1157 گھنٹے انٹرنیٹ بند رہا، جس سے 582.8 ملین ڈالر یعنی تقریباً 4300 کروڑ روپے کا نقصان ہوا تھا۔ انٹرنیٹ بند ہونے سے 5.9 کروڑ لوگ بھی متاثر ہوئے تھے۔ ملک کی راجدھانی نئی دہلی میں بھی کسان تحریک کے دوران طویل انٹرنیٹ شٹ ڈاؤن ہوا تھا۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

مشہور اداکار راج پال یادو کو 3 ماہ کی جیل
قومی خبریں

مشہور اداکار راج پال یادو کو 3 ماہ کی جیل

by Qaumi Tanzeem
جولائی 10, 2026
ہندوستان اورآسٹریلیا میں جوہری توانائی سمیت کئی اہم معاہدے
قومی خبریں

ہندوستان اورآسٹریلیا میں جوہری توانائی سمیت کئی اہم معاہدے

by Qaumi Tanzeem
جولائی 10, 2026
حیدرآباد میں بارش کے دوران دیوار گرنے سے تین بچوں کی موت
قومی خبریں

13 ریاستوں کے لیے شدید بارش کے پیشِ نظر آرینج اور یلو الرٹ جاری

by Qaumi Tanzeem
جولائی 10, 2026
کورونا وائرس سے دنیا بھر میں خوف کا ماحول
قومی خبریں

کورونا نے پھر دی دستک!آندھرا پردیش میں 2 لوگوں کی موت

by Qaumi Tanzeem
جولائی 10, 2026
اقتدار میں واپس آنے پر ملک بھر میں یکساں سیول کوڈ نافڈ کرنے کا امت شاہ کا اعلان
قومی خبریں

مہاراشٹر میں یکساں سول کوڈ پر مسودہ تیار کرنے کے لیے 7 رکنی کمیٹی قائم

by Qaumi Tanzeem
جولائی 9, 2026
رام مندر احاطہ میں گولی لگنے سے پی اے سی جوان مجروح
قومی خبریں

رام مندر چندہ تنازعہ میں ایف آئی آر درج نہ ہونے پر فیض آباد بار ایسوسی ایشن برہم

by Qaumi Tanzeem
جولائی 9, 2026
Next Post
اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کوئی کمی نہیں , بی جے پی کی لوٹ مار عوام کی کمائی پر حاوی- ملکارجن کھڑ گے

اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کوئی کمی نہیں , بی جے پی کی لوٹ مار عوام کی کمائی پر حاوی- ملکارجن کھڑ گے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

مشہور اداکار راج پال یادو کو 3 ماہ کی جیل

مشہور اداکار راج پال یادو کو 3 ماہ کی جیل

6 گھنٹے ago
ہندوستان اورآسٹریلیا میں جوہری توانائی سمیت کئی اہم معاہدے

ہندوستان اورآسٹریلیا میں جوہری توانائی سمیت کئی اہم معاہدے

18 گھنٹے ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • اتر پردیش
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem