• Home
بدھ, مئی 21, 2025
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    دو مرحلوں کے انتخابات کے بعد این ڈی اے کے لوگ ڈپریشن کا شکار۔تیجسوی

    جان بحق ہونے والے نیم فوجی جوانوں کو شہید کا درجہ دیا جائے: تیجسوی یادو

    تفتیشی ایجنسیاں دباؤ میں کام کر رہی ہیں۔تیجسوی یادو

    بدعنوانی اور جرائم سے پریشان بہار کے لوگ تبدیلی کے خواہاں : تیجسوی یادو

    راہل گاندھی کو دربھنگہ میں روکے جانے سے کھڑگے اور پرینکا ناراض

    راہل گاندھی کو دربھنگہ میں روکے جانے سے کھڑگے اور پرینکا ناراض

    شہید محمد امتیازاپنےآبائی گاؤں میں سپرد خاک

    شہید محمد امتیازاپنےآبائی گاؤں میں سپرد خاک

    ’شرادھ‘ کا کھانا بنانے کے لیے استعمال کیے گئے سلنڈر میں دھماکہ

    بھاگلپور کے پیر پینتی میں شدید آتشزدگی، 36 گھر جل کر خاک

    کنہیا کمار کی جانب سے  امتحان دہندگان پر پولیس لاٹھی چارج کی  مذمت

    کنہیا کمار کی جانب سے امتحان دہندگان پر پولیس لاٹھی چارج کی مذمت

    بی پی ایس سی طلبا کا احتجاجی مظاہرہ-پولیس کا لاٹھی چارج

    بی پی ایس سی طلبا کا احتجاجی مظاہرہ-پولیس کا لاٹھی چارج

    مہاراشٹر میں سڑک حادثہ میں سات افراد ہلاک

    کٹیہار میں اسکارپیو اور ٹریکٹر میں شدید ٹکر، 8 کی موت

    وزیر اعظم بہار کے مسئلہ پر بات نہیں کر رہے۔تیجسوی

    ذات پر مبنی مردم شماری سماجی انصاف کی جانب پہلا قدم

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

Home عالمی خبریں

بنگلہ دیش بحران میں اب تک تقریباً 650 لوگوں کی موت

اقوام متحدہ نے کہا کہ تشدد، گرفتاریوں اور عدالتی حراست میں اموات کے واقعات کی غیر جانبدارانہ جانچ ہونی چاہیے

by Qaumi Tanzeem
اگست 17, 2024
in عالمی خبریں
0
ہندوستانی شہریوں کے لئے بنگلہ دیش کا سفر نہ کرنے کی ایڈوائزری جاری

اقوام متحدہ :اقوام متحدہ حقوق انسانی دفتر نے بنگلہ دیش بحران سے متعلق ایک رپورٹ جاری کی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اب تک تقریباً 650 لوگوں کی موت واقع ہو چکی ہے۔ اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ تشدد، گرفتاریوں اور عدالتی حراست میں اموات کے واقعات کی غیر جانبدارانہ اور شفاف طریقے سے جانچ ہونی چاہیے۔اقوام متحدہ نے بنگلہ دیش تشدد کے تعلق سے 10 صفحات پر مبنی ایک رپورٹ تیار کی ہے جس میں کچھ اہم باتیں دنیا کے سامنے رکھی گئی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق 16 جولائی سے 4 اگست کے درمیان تشدد میں تقریباً 400 لوگوں کی موت ہوئی، پھر 6-5 اگست کو پیدا تشدد میں تقریباً 250 لوگوں کی جانیں گئیں۔ ان حالات میں شیخ حسینہ کو اپنے عہدہ سے استعفیٰ دینا پڑا۔
مختلف میڈیا رپورٹس اور تحریک چلانے والی تنظیموں نے بھی جولائی سے اگست میں ریزرویشن مخالف مظاہرے کے دوران 600 لوگوں کی موت کا دعویٰ کیا تھا۔ اقوام متحدہ حقوق انسانی دفتر نے جمعہ کے روز جنیوا میں اپنی رپورٹ جاری کر میڈیا رپورٹس کو سچ ثابت کر دیا۔ اس رپورٹ کے مطابق مہلوکین میں مظاہرین، خاموش تماشائی، صحافی اور مختلف فورسز کے سیکورٹی اہلکار شامل ہیں۔ تشدد میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ زخمی بھی ہوئے ہیں۔
اقوام متحدہ کی رپورٹ میں یہ اندیشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے کہ مہلوکین کی تعداد ابھی بڑھ سکتی ہے، کیونکہ کئی علاقوں میں کرفیو نافذ ہونے کے سبب انھیں جانکاری اکٹھا کرنے میں پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا۔ حکومت کے ذریعہ بھی اسپتالوں کو جانکاری دینے سے روکا جا رہا ہے۔ بنگلہ دیش میں ریزرویشن کے خلاف جون میں احتجاجی مظاہرے شروع ہوئے تھے۔ احتجاجی مظاہرہ کے دوران سیکورٹی فورسز کے ذریعہ حقوق انسانی کی خلاف ورزی سے متعلق الزام بھی لگے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سیکورٹی فورسز کے ذریعہ مظاہرین کے خلاف سختی سے نمٹا گیا جس سے حالات بگڑ گئے۔
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ مذہبی اقلیتوں کے خلاف بھی لوٹ پاٹ، توڑ پھوڑ اور آگ زنی کے واقعات پیش آئے۔ ساتھ ہی عوامی لیگ کے کارکنان اور لیڈران کا قتل بھی ’بدلہ کے جذبہ‘ سے کیا گیا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بنگلہ دیش میں نظام قانون کو تیزی سے بحال کرنے کی ضرورت ہے۔ ساتھ ہی تشدد کے قصورواروں کے خلاف جوابدہی طے کرنے کی ضرورت بھی بتائی گئی ہے۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

گجرات میں مساجد، درگاہوں، قبرستان سمیت 45 مکانات منہدم
عالمی خبریں

گجرات میں مساجد، درگاہوں، قبرستان سمیت 45 مکانات منہدم

by Qaumi Tanzeem
اکتوبر 3, 2024
بنگلہ دیش میں مظاہرین نے عوامی لیگ رہنما کے ہوٹل میں آگ لگائی،24ہلاک
عالمی خبریں

بنگلہ دیش میں تختہ پلٹ کے دوران ایک ہزار افراد جاں بحق

by Qaumi Tanzeem
اگست 30, 2024
سعودی عرب میں سفیر ڈاکٹر سہیل اعجاز خاں کو یمن کی اضافی ذمہ داری
عالمی خبریں

سعودی عرب میں سفیر ڈاکٹر سہیل اعجاز خاں کو یمن کی اضافی ذمہ داری

by Qaumi Tanzeem
اگست 22, 2024
غار حرا تک جانے کے لیے2025 تک کیبل کار سسٹم
عالمی خبریں

غار حرا تک جانے کے لیے2025 تک کیبل کار سسٹم

by Qaumi Tanzeem
اگست 19, 2024
برطانیہ میں  75 فیصد مسلم خواتین اپنی حفاظت کے تعلق سے فکر مند
عالمی خبریں

برطانیہ میں 75 فیصد مسلم خواتین اپنی حفاظت کے تعلق سے فکر مند

by Qaumi Tanzeem
اگست 19, 2024
پاکستان میں بارش کا قہر8  بچےسمیت 18افراد جاں بحق
عالمی خبریں

پاکستان میں بارش کا قہر8 بچےسمیت 18افراد جاں بحق

by Qaumi Tanzeem
اگست 19, 2024
Next Post
اتراکھنڈکا یونیفارم سیول کو ڈ سیاسی پروپیگنڈے سے زیادہ کچھ نہیں۔مسلم پرسنل لا بورڈ

وزیر اعظم کے ذریعے سیکولر سول کو ڈ اور کمیونل سول کو ڈ کا شوشہ چھوڑ نے پر مسلم پرسنل پرسنل لاءکااظہارحیرت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

مایا وتی کی جانب سے مرکزی حکومت کی ’پردھان منتری غریب کلیان اَن یوجنا‘ کی نکتہ چینی

یوپی حکومت مدارس کے حوالے سے اپنا رویہ تبدیل کرے-مایاوتی

4 گھنٹے ago
’گجرات سماچار‘ پر کارروائی کے لیے کانگریس نے بی جے پی پر کیا حملہ

’گجرات سماچار‘ پر کارروائی کے لیے کانگریس نے بی جے پی پر کیا حملہ

5 گھنٹے ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem