• Home
اتوار, مئی 31, 2026
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    ٹی آر ای-4 معاملہ پر تیجسوی یادو کا سخت ردعمل

    ٹی آر ای-4 معاملہ پر تیجسوی یادو کا سخت ردعمل

    پولیس میں بھی اگنی ویر اسکیم لانے کی تیار۔تیجسوی

    بہار حکومت خواتین کو تحفظ دینے میں ناکام: تیجسوی یادو

    مہاراشٹر میں سڑک حادثہ میں سات افراد ہلاک

    کھگڑیا میں خوفناک سڑک حادثہ، 7 لوگوں کی موت

    بی جے پی-جے ڈی یو میں اندرونی طور پر کچھ ٹھیک نہیں – مرتیونجے تیواری

    بی جے پی-جے ڈی یو میں اندرونی طور پر کچھ ٹھیک نہیں – مرتیونجے تیواری

    صرف رام کا نام لینے سے کام نہیں چلے گا، ان کی تعلیمات پر عمل بھی کرنا ہوگا۔تیجسوی

    پٹنہ میں بلیک آؤٹ مشق کے دوران تاجر کاقتل

    سہرسہ میں ’مڈ ڈے میل‘ کھاتے ہی 250 سے زائد بچے  بیمار

    سہرسہ میں ’مڈ ڈے میل‘ کھاتے ہی 250 سے زائد بچے بیمار

    نتیش کمار کے بیٹے کی باضابطہ طور پر اقتدار کی سیاست میں انٹری

    نتیش کمار کے بیٹے کی باضابطہ طور پر اقتدار کی سیاست میں انٹری

    والد کو کڈنی عطیہ کرنے کے بی جے پی کے سوال کا روہنی کاسخت جواب

    بی جے پی بنگال کو منی پور بنانے پر آمادہ

    سمراٹ چودھری نے  اسمبلی میں اعتماد کا ووٹ حاصل کر لیا

    سمراٹ چودھری نے اسمبلی میں اعتماد کا ووٹ حاصل کر لیا

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

ADVERTISEMENT
Home عالمی خبریں

شیطان مسلمانوں میں تفرقہ چاہتا ہے، اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھام لو: خطبہ حج

اللہ نے فرمایا جس نے کتاب میں اختلاف کیا وہ ہدایت سے دور ہیں، مسلمانوں کو آپس میں جڑ کر رہنا ضروری ہے، ہمیں حکم دیا گیا کہ اختلاف ہو جائے تو قرآن اور سنت کی طرف جائیں، قرآن کریم میں مسلمانوں کے لیے جڑ کر رہنے کا حکم ہے۔

by Qaumi Tanzeem
جون 27, 2023
in عالمی خبریں
0
شیطان مسلمانوں میں تفرقہ چاہتا ہے، اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھام لو: خطبہ حج

الریاض: دنیا بھر سے تشریف لانے والے 25 لاکھ فرزندان توحید حج ادا کر رہے ہیں۔ حج کے دوسرے دن دنیا بھر سے عازمین لبیک اللھم لبیک کی صدائیں بلند کرتے حج کے رکن اعظم وقوف عرفہ کے لیے نماز فجرکی ادائیگی کے بعد میدان عرفات میں جمع ہوئے۔ یہاں شیخ ڈاکٹر یوسف بن محمد نے مسجد نمرہ میں خطبہ حج پیش کیا، جس کا ترجمہ اردو سمیت دنیا کی متعدد زبانوں میں براہ راست نشر کیا گیا۔

خطبہ حج دیتے ہوئے شیخ ڈاکٹر یوسف بن محمد کا کہنا تھا کہ اے ایمان والو، دنیا اور آخرت کے معاملات میں اللہ کے حکم کو پورا کرو، اللہ تعالی نے تفرقہ ڈالنے سے منع کیا ہے، توحید کی دعوت تمام نبیوں میں مشترک رہی، اللہ ایک ہے اس کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں، اللہ کے سوا تمام چیزوں کو ختم ہو جانا ہے۔

شیخ یوسف بن محمد کا کہنا تھا کہ نماز ادا کی جائے، زکوٰۃ دی جائے، غریبوں کی مدد کا حکم دیا گیا، حج بھی ارکان اسلام میں سے ایک رکن ہے، اللہ کی عبادت ایسے کرو کہ وہ تمہیں دیکھ رہا ہے، کسی عربی کو عجمی پر اور عجمی کو عربی پر فضیلت حاصل نہیں، جس طرح اس مہینے کی حرمت ہے اسی طرح جان مال کی حرمت ہے، دن رات کا آنا جانا اللہ تعالی کی نشانیاں ہیں، اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھام لو، اللہ کی حدود کی حفاظت کا مطلب ہے کہ ہم صرف اللہ کی عبادت کریں، ہر نبی نے یہی دعوت دی کہ ایک اللہ کی عبادت کرو، نماز، روزہ، زکوٰۃ اور حج کا حکم اللہ نے دیا ہے۔

خطبہ حج دیتے ہوئے شیخ یوسف بن محمد کا کہنا تھا اللہ عظیم ہے اور حکمت والا ہے، اللہ رب العزت نے تفرقے سے منع فرمایا، قرآن میں اتحاد کی اہمیت کو بیان کیا گیا ہے، اتحاد میں ہی دین و دنیا کے معاملات میں فلاح ہے، مسلمانوں کا آپس میں مل کر رہنا ضروری ہے، اللہ نے فرمایا جس نے کتاب میں اختلاف کیا وہ ہدایت سے دور ہیں، مسلمانوں کو آپس میں جڑ کر رہنا ضروری ہے، ہمیں حکم دیا گیا کہ اختلاف ہو جائے تو قرآن اور سنت کی طرف جائیں، قرآن کریم میں مسلمانوں کے لیے جڑ کر رہنے کا حکم ہے۔

امام کعبہ کا کہنا تھا کہ اچھے اخلاق سے دوسروں کے دل میں جگہ پیدا ہو جاتی ہے، مسلمانوں کے لیے ضروری ہے اچھے اخلاق رکھیں، شریعت مطہرہ کا مقصد ہے مسلمان آپس میں جڑ جائیں، ارشاد ہوتا ہے شرک نہ کرنا، والدین سے حسن سلوک کرو، گناہ کے کاموں میں تعاون نہ کرو، تقویٰ میں تعاون کرو، شیطان چاہتا ہے مسلمانوں میں تفرقہ پیدا ہو، دین میں تمام تعلیمات ہیں جو مسلمانوں کو جوڑ کر رکھتی ہیں، شریعت میں حکم ہے جھگڑا کرنے والوں کو سمجھایا جائے، ارشاد ہوتا ہے امت واحدہ ہے، اللہ کے حکم پر عمل کرنے والی۔

مناسک حج کے دوران منیٰ کی عارضی خیمہ بستی میں 8 ذوالحج کا پورا دن قیام کے دوران پانچوں وقت کی نمازیں ادا کر کے دنیا بھر سے آئے لاکھوں عازمین لبیک اللھم لبیک کی صدائیں بلند کرتے حج کے رکن اعظم وقوف عرفہ کے لئے 9 ذوالحج کو نماز فجرکی ادائیگی کے بعد میدان عرفات میں جمع ہوئے۔ میدان عرفات میں حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ ادا ہونے کے بعد حجاج کرام مسجد نمرہ سے خطبہ حج سننے کے بعد ظہر و عصر کی نمازیں یکجا کرکے ایک ساتھ ادا کیں

اذان مغرب کے بعد حجاج میدان عرفات سے مزدلفہ روانہ ہوں گے جہاں وہ نماز مغرب اور عشاء ملا کر ادا کریں گے۔ عازمین حج آج رات بھر مزدلفہ میں کھلے آسمان تلے عبادت اور ذکر و اذکار کرتے ہوئے رات گزاریں گے اور شیطان کو مارنے کے لیے کنکریاں جمع کریں گے۔

10 ذی الحجہ کو نماز فجر کے بعد مزدلفہ سے واپس منیٰ روانہ ہوں گے اور حضرت ابراہیم کی سنت کی پیروی میں رمی جمرات کریں گے، شیطان کو کنکریاں مارنے کے بعد قربانی کریں گے، قربانی کے بعد حاجی احرام اتار دیں گے اور بال منڈوا کر طواف زیارت کے لیے مسجد الحرام جائیں گے، عازمین حج خانہ کعبہ جا کر طواف زیارت کریں گے اور واپس منیٰ جا کر ایام تشریق گزاریں گے۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

اسرائیل میں نفسیاتی مسائل اور خودکشی کے واقعات میں اضافہ
عالمی خبریں

اسرائیل میں نفسیاتی مسائل اور خودکشی کے واقعات میں اضافہ

by Qaumi Tanzeem
مئی 30, 2026
سونے کی تلاش کے دوران  سینکڑوں فیٹ گہرے غار میں پھنسے 7 لوگوں کا ریسکیو مشکل
عالمی خبریں

سونے کی تلاش کے دوران سینکڑوں فیٹ گہرے غار میں پھنسے 7 لوگوں کا ریسکیو مشکل

by Qaumi Tanzeem
مئی 29, 2026
شدّت کی گرمی کے درمیان حج 2026 کابا ضابطہ  آغاز
عالمی خبریں

شدّت کی گرمی کے درمیان حج 2026 کابا ضابطہ آغاز

by Qaumi Tanzeem
مئی 26, 2026
برطانیہ میں سیاسی اُتھل پُتھل سنگین! لیبر حکومت جانے کا اندیشہ
عالمی خبریں

برطانیہ میں سیاسی اُتھل پُتھل سنگین! لیبر حکومت جانے کا اندیشہ

by Qaumi Tanzeem
مئی 17, 2026
سی این این کے بانی اور 24 گھنٹے خبروں کے نظام کے معمار ٹیڈ ٹرنرنہیں رہے
عالمی خبریں

سی این این کے بانی اور 24 گھنٹے خبروں کے نظام کے معمار ٹیڈ ٹرنرنہیں رہے

by Qaumi Tanzeem
مئی 7, 2026
ٹرمپ پر بزنس فراڈ کیس 35.5کروڑامریکی ڈالرکا جرمانہ عائد
عالمی خبریں

ٹرمپ نے ایران کی نئی تجویز مسترد کر دی

by Qaumi Tanzeem
مئی 2, 2026
Next Post
پسماندہ مسلمان ووٹ بینک کی سیاست کا شکار-وزیر اعظم

پسماندہ مسلمان ووٹ بینک کی سیاست کا شکار-وزیر اعظم

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

ابھیشیک بنرجی پر حملے کے معاملے میں 5 گرفتار

ابھیشیک بنرجی پر حملے کے معاملے میں 5 گرفتار

2 گھنٹے ago
پٹرولیم مصنوعات کی برآمد سے متعلق قوانین میں بڑی تبدیلی

پٹرولیم مصنوعات کی برآمد سے متعلق قوانین میں بڑی تبدیلی

2 گھنٹے ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • اتر پردیش
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem