• Home
جمعہ, ستمبر 4, 2026
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    پنچایت سے صدر جمہوریہ تک 280 سے زائد انتخابات لڑنے والے ’دھرتی پکڑ‘نہیں رہے

    بہار طلبہ تحریک کے زخمیوں سے ملے راہل گاندھی

    نشے سے دور رہ کر صحت مند اور بہتر مستقبل کی جانب آگےبڑھیں- نشانت کمار

    مرکز کی مودی حکومت پر تیجسوی یادوکا زبردست حملہ

    تیجسوی یادو کا این ڈی اے کے رہنماؤں کو چیلنج

    ’ساون کے آخری سوموار‘ پر سنگھیشور دھام میں بھگڈر ، کئی افراد  زخمی

    مغربی چمپارن ضلع کے لوریا تھانہ علاقے میں  دردناک سڑک حادثہ-5 افرادہلاک

    نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو اپنے والد لالو پرساد یادو کے ساتھ پٹنہ واپس

    طلبہ کے مسائل اور بے روزگاری کو لیکر آر جے ڈی کا راج بھون مارچ آج

    دو مرحلوں کے انتخابات کے بعد این ڈی اے کے لوگ ڈپریشن کا شکار۔تیجسوی

    بہار میں اردو، عربی اور فارسی کے اساتذہ کے ساتھ امتیازی سلوک!

    پٹنہ میں بھرتی امتحانات میں بے ضابطگیوں  کے خلاف طلبہ کا مارچ

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

ADVERTISEMENT
Home قومی خبریں

اتراکھنڈ میں شدید بارش سے لینڈ سلائیڈنگ، کئی سڑکیں بند

کیدارناتھ یاترا کے راستے پر پتھر گرنے کی وجہ سے یاترا کو فی الحال روک دیا گیا ہے۔ اترکاشی میں کھیتوں میں کام کرنے والے تین افراد آسمانی بجلی گرنے سے زخمی ہو گئے ہیں۔

by Qaumi Tanzeem
جون 25, 2023
in قومی خبریں
0
اتراکھنڈ میں شدید بارش سے لینڈ سلائیڈنگ، کئی سڑکیں بند

دہرادون: اتراکھنڈ میں گزشتہ 24 گھنٹوں سے زیادہ وقت سے جاری بارش کی وجہ سے منفی حالات پیدا ہوگئے ہیں۔ کئی مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے سڑکیں بند ہو گئی ہیں۔ وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے اتوار کو اچانک سکریٹریٹ میں واقع ڈیزاسٹر مینجمنٹ سنٹر کا دورہ کرکے صورتحال کا جائزہ لیا۔

گزشتہ 24 گھنٹوں سے زیادہ عرصے سے ریاست کے تمام حصوں میں موسلادھار سے درمیانے درجے کی بارش ہو رہی ہے۔ بیشتر دریاؤں کے پانی کی سطح میں اضافہ ہوا ہے۔ میدانی علاقوں میں نالوں کی صفائی نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کے گھروں میں پانی داخل ہونے سے مسئلہ پیدا ہوگیا ہے۔ جبکہ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ سے سڑکیں ٹوٹ رہی ہیں اور پہاڑوں سے بڑے بڑے پتھر سڑکوں پر گرنے سے نقل و حرکت متاثر ہوئی ہے۔

کیدارناتھ یاترا کے راستے پر پتھر گرنے کی وجہ سے یاترا کو فی الحال روک دیا گیا ہے۔ اترکاشی میں کھیتوں میں کام کرنے والے تین افراد آسمانی بجلی گرنے سے زخمی ہو گئے ہیں۔ دریں اثناء چیف منسٹر دھامی نے دہرادون سکریٹریٹ میں واقع ڈیزاسٹر کنٹرول روم کا اچانک دورہ کرکے ریاست میں بارش کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ڈیزاسٹر کنٹرول روم سے موجودہ موسمی صورتحال، بارش کی صورتحال، پانی جمع ہونے اور بارشوں سے ہونے والے نقصانات کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔

افسران کو ہدایت دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست کے تحت آنے والے اضلاع جہاں پر موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے اور مستقبل میں شدید بارش کا امکان ہے۔ ان تمام اضلاع کے ساتھ باہمی رابطے اور ہم آہنگی کو برقرار رکھیں تاکہ ہنگامی حالات سے بروقت نمٹا جا سکے۔ انہوں نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ آفات سے نمٹنے اور بچاؤ کے کاموں کے لیے ہمیشہ الرٹ موڈ میں رہیں۔

چیف منسٹر نے کہا کہ پورے ریاست میں ندیوں اور نالوں کے قریب رہنے والے لوگوں کو چوکنا رہنے کے لئے کہا جانا چاہئے۔ لوگوں کی بحالی کی صورت میں ہر ضلع میں مناسب تعداد میں نائٹ شیلٹرز اور امدادی سامان ہو۔ اس کا بھی خاص خیال رکھنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پانی جمع ہونے کی صورت میں پانی کی نکاسی کے لیے مناسب انتظامات کیے جائیں۔ تباہی کے نقطہ نظر سے حساس مقامات پر جے سی بی مشین کا بھی پہلے سے انتظام کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ آفات کے پیش نظر صحت، پولیس اور ایس ڈی آر ایف کے جوانوں کے لیے مناسب انتظامات کیے جائیں۔ دھامی نے چار دھاموں میں یاتریوں کی تعداد، شدید بارش کے درمیان چار دھاموں کی موجودہ حالت کے بارے میں بھی معلومات حاصل کیں۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

’ہندوتوا انفلوئنسر‘ سوتنتر بھاردواج گرفتار، نیپال فرار ہونے کی کوشش ناکام
قومی خبریں

’ہندوتوا انفلوئنسر‘ سوتنتر بھاردواج گرفتار، نیپال فرار ہونے کی کوشش ناکام

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 4, 2026
نینی تال میں پرائیویٹ اسکولوں کی منمانی پر ضلع مجسٹریٹ کی سرجیکل اسٹرائیک

آئی ڈی ایف سی فرسٹ بینک گھوٹالہ معاملہ میں تیسری چارج شیٹ فائل

ستمبر 3, 2026
نیپال میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 1250  سےاوپر پہنچی

دہلی یونیورسٹی کی طالبات نے گریٹر نوئیڈا اجتماعی عصمت دری کے خلاف مارچ نکالا

ستمبر 2, 2026
ممتا بنرجی کی بھتیجی برشٹی مکھرجی گھر میں پھندے سے لٹکی ملیں
قومی خبریں

ممتا بنرجی کی بھتیجی برشٹی مکھرجی گھر میں پھندے سے لٹکی ملیں

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 1, 2026
Next Post
سری نگر جموں شاہراہ پر ہائی ریزولیشن کیمروں سے لیس جدید ڈرون سسٹم نصب

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

’ہندوتوا انفلوئنسر‘ سوتنتر بھاردواج گرفتار، نیپال فرار ہونے کی کوشش ناکام

’ہندوتوا انفلوئنسر‘ سوتنتر بھاردواج گرفتار، نیپال فرار ہونے کی کوشش ناکام

19 منٹس ago
پنچایت سے صدر جمہوریہ تک 280 سے زائد انتخابات لڑنے والے ’دھرتی پکڑ‘نہیں رہے

پنچایت سے صدر جمہوریہ تک 280 سے زائد انتخابات لڑنے والے ’دھرتی پکڑ‘نہیں رہے

7 گھنٹے ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • اتر پردیش
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार