• Home
ہفتہ, فروری 7, 2026
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    بہار قانون ساز اسمبلی کا بجٹ اجلاس  باقاعدہ طور پر شروع

    بہار قانون ساز اسمبلی کا بجٹ اجلاس باقاعدہ طور پر شروع

    زمین کے بدلے نوکری معاملے میں آر جے ڈی صدر لالو پرساد اور ان کے کنبہ کوضمانت

    لالو پرساد ، رابڑی دیوی اور تیجسوی یادو کو ذاتی پیشی سے چھوٹ

    ایمس کے تعمیری کام کے حوالے سے کانگریس نے مرکزی حکومت کو نشانہ بنایا

    ایمس کے تعمیری کام کے حوالے سے کانگریس نے مرکزی حکومت کو نشانہ بنایا

    مدھیہ پردیش پیشاب واقعہ پر نیہا سنگھ راٹھوڑ کے ٹوئٹ پر ہنگامہ، ایف آئی آر درج

    چھوٹی چھوٹی باتوں پر بھی مقدمات درج ہو جاتے ہیں: نیہا سنگھ راٹھور

    پٹنہ میں ایک اور طالبہ کی پر اسرار موت

    پٹنہ میں ایک اور طالبہ کی پر اسرار موت

    تیجسوی یادو کا بی جے پی پر شدید حملہ

    تیجسوی یادو نےنتیش حکومت کو 100 دنوں کا الٹی میٹم دیا

    روہتاس ضلع کے 332 گاؤں میں پانی میں زہر بننے کی خبر

    روہتاس ضلع کے 332 گاؤں میں پانی میں زہر بننے کی خبر

    آر جے ڈی کے یومِ تاسیس پر پرانے انداز میں نظر آئے لالو پرساد یادو

    آئی آر سی ٹی سی معاملے میں لالو یادو کو مایوسی کا سامنا

    ڈاکٹر نصرت نے اب تک جوائن نہیں کی ملازمت

    ڈاکٹر نصرت نے اب تک جوائن نہیں کی ملازمت

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

ADVERTISEMENT
Home قومی خبریں

مولانا سجاد نعمانی کی نظر میں ملک کی موجودہ صورتحال امید افزا

معروف عالم دین نے کہا کہ صحیح سمت میں مل کر مزید کام کیا جائے توبہتر نتائج برآمد ہوں گے

by Qaumi Tanzeem
جولائی 1, 2024
in قومی خبریں
0
مولانا سجاد نعمانی کی نظر میں ملک کی موجودہ صورتحال امید افزا

لکھنؤ: معروف عالم دین مولانا خلیل الرحمن سجاد نعمانی نے اپنے بیان میں کہا کہ ملک کی موجودہ صورتحال امید افزا ہے۔ عوام نے پارلیمانی انتخابات میں مہنگائی، بے روزگاری، خواتین کی حفاظت، منی پور، کسانوں اور مزدوروں کے حقیقی مسائل پر ووٹ کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ صحیح سمت میں مل کر مزید کام کیا جائے تو بہترنتائج برآمد ہوں گے۔ ہماری کوشش ہونی چاہئے کہ تمام مظلوموں کو انصاف فراہم ملے۔مولانا سجاد نعمانی نے بتایا کہ ملک میں پہلی بار مساجد ائمہ اور مدارس اساتذہ نے ووٹر کارڈ بنوانے اور ووٹرز کو بوتھ تک لے جانے میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان لوگوں کی زمینی سطح پر مضبوط گرفت ہوتی ہے۔ اگر ہماری سول سوسائٹی ان کی طرح نکل کر کام کرے گی، تو مستقبل میں بہتر نتائج حاصل ہو سکتے ہیں۔
مولانا نعمانی نے کہا کہ تعجب ہوتا ہے کہ کچھ لوگ مسجد ائمہ اور مدارس اساتذہ کو سول سوسائٹی سے الگ سمجھتے ہیں، ایسا کیوں ہوتا ہے؟ حقیقت میں یہی لوگ سب سے زیادہ عوام سے منسلک ہوتے ہیں۔مولانا سجاد نعمانی نے کہا کہ ملک کے اندر سنگھ پریوار اور بی جے پی کے بارے میں جو خوش فہمی تھی، بڑا اچھا ہوا کہ 10 سال کے تجربے کے بعد کم ہو گئی۔ انہوں نے بتایا کہ سال 2014 کے پارلیمانی انتخابات میں بھاجپا کو ہندوتوا پر ووٹ نہیں ہوا بلکہ 15 لاکھ روپے بینک اکاؤنٹ میں ائیں گے، دو کروڑ روزگار، کسانوں کی امدنی دوگنی وغیرہ وعدوں پر ووٹنگ ہوئی تھی۔انہوں نے زور دے کر کہا کہ اکثر سننے میں آتا ہے کہ غیر مسلم بھائیوں اور بہنوں کے اندر بہت زیادہ ہندوتوا کا زہر گھس گیا ہے جبکہ یہ حقیقت نہیں ہے۔ میرے غیر مسلم بھائیوں سے اچھے تعلقات ہیں، وہ بھی ملک میں فرقہ واریت کے خلاف ہیں۔انہوں نے بتایا کہ جب ملک کے کسان بھائی اپنے حقوق کے لیے سڑکوں پر احتجاج کر رہے تھے، تب میں کسان تحریک میں شامل رہا۔ اس سے انہیں محسوس ہوا کہ ملک کے کسان تنہا نہیں ہیں۔ ہمیں سبھی کے حقوق کے لیے اواز اٹھانی پڑے گی۔مولانا سجاد نعمانی نے کہا کہ ملک میں صرف مسلمانوں کے حقوق کا نہیں ہے بلکہ معاشرے کے تمام لوگوں کے حقوق کا معاملہ ہے، یہی قرآنی تعلیم ہے۔ اسلام صرف تقریر سے نہیں پھیلا بلکہ عمل اور سچ بولنے سے پھیلا ہے۔ اسلام کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے اپنے بیان میں بتایا کہ ہمارے ملک میں ایک ویکیوم یا خلاء بنا ہوا ہے، جسے پورا کرنے کے ضرورت ہے۔ 80 کروڑ لوگوں کو مفت راشن دیا جا رہا ہے، جسے موجودہ حکومت فخر سے دیکھتی ہے جبکہ یہ سرکار کی ناکامی ہے۔ اڈانی امبانی امیر ہو رہے ہیں اور ملک کی عوام مزید غریب ہو رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ وقت میں مسلمان کا نام لینے سے پرہیز کیا جا رہا ہے۔ راہل گاندھی ہوں یا اکھلیش یادو کوئی بھی ‘مسلمان’ بولنے کو تیار نہیں۔ اقلیت کیا ہوتا ہے؟ کیا یہی ملک کے مسلمانوں کی پہچان ہے؟ مسلمان کا ووٹ چاہیے لیکن اسے برابری کا درجہ دینے کو تیار نہیں ہیں۔
مولانا سجاد نعمانی نے سخت الفاظ میں کہا کہ ملک کی بربادی میں ایک طرح جہاں ” طاقتوں کا حصہ ہے وہیں، خود کو ‘سیکولر’ کہنے والے بھی کم گنہگار نہیں۔ انتخابات کے وقت مسلمان ایک پارٹی کو اتار کر دوسری کو لانے کا کام کرتا ہے۔ اب یہ اسٹریٹجی کامیاب نہیں ہے۔ ایک ایسی لیڈرشپ ابھرے جس کی قیادت آپ کے ہاتھ میں ہو، جس میں دلت،اوبی سی، آدیواسی، لنگایت، سکھ عیسائی وغیرہ ہوں اور سبھی کی منصفانہ شراکت داری ہو۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

بجٹ کے اثرات اور بڑھتے ہوئے فرقہ وارانہ تشدد پر جماعت اسلامی ہند کا اظہارتشویش
قومی خبریں

بجٹ کے اثرات اور بڑھتے ہوئے فرقہ وارانہ تشدد پر جماعت اسلامی ہند کا اظہارتشویش

by Qaumi Tanzeem
فروری 7, 2026
سپریم کورٹ کے فیصلے کی وزیر اعظم کی جانب سے ستائش
قومی خبریں

’پریکشا پر چرچہ‘ میں وزیر اعظم کی بچوں سے بات چیت

by Qaumi Tanzeem
فروری 6, 2026
محض  6روپےکے لئے ریلوے کی نوکری گنوادی
قومی خبریں

ریل مسافروں کو اب مزید چوکس رہنے کی ضرورت

by Qaumi Tanzeem
فروری 6, 2026
ممبئی ایئرپورٹ پربڑا  حادثہ ہوتے ہوتے بچا
قومی خبریں

ممبئی ایئرپورٹ پربڑا حادثہ ہوتے ہوتے بچا

by Qaumi Tanzeem
فروری 4, 2026
گیانواپی کیس میں مسلم فریق کی تمام درخواستیں مسترد
قومی خبریں

نجی احاطے میں نماز اور عبادت کے لئے کسی پیشگی اجازت کی ضرورت نہیں

by Qaumi Tanzeem
فروری 3, 2026
پنکجا منڈے کے ہیلی کاپٹر میں پرواز سے پہلے تکنیکی خرابی
قومی خبریں

پنکجا منڈے کے ہیلی کاپٹر میں پرواز سے پہلے تکنیکی خرابی

by Qaumi Tanzeem
فروری 3, 2026
Next Post
من کی بات پروگرام میں نیٹ امتحان کا ذکر نہ کرنے پر کانگریس کے ذریعے مودی کی تنقید

من کی بات پروگرام میں نیٹ امتحان کا ذکر نہ کرنے پر کانگریس کے ذریعے مودی کی تنقید

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

یمنا ایکسپریس وے پرالمناک حادثہ

یمنا ایکسپریس وے پرالمناک حادثہ

7 گھنٹے ago
بجٹ کے اثرات اور بڑھتے ہوئے فرقہ وارانہ تشدد پر جماعت اسلامی ہند کا اظہارتشویش

بجٹ کے اثرات اور بڑھتے ہوئے فرقہ وارانہ تشدد پر جماعت اسلامی ہند کا اظہارتشویش

8 گھنٹے ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • اتر پردیش
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem