• Home
بدھ, اپریل 22, 2026
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    مرکز کی مودی حکومت پر تیجسوی یادوکا زبردست حملہ

    خواتین ریزرویشن بل کے خلاف کوئی نہیں: تیجسوی یادو

    وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری نے داخلہ سمیت 29 محکمے رکھے اپنے پاس

    بہار اسمبلی کا یک روزہ اجلاس 24 اپریل کو طلب

    وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری نے داخلہ سمیت 29 محکمے رکھے اپنے پاس

    وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری نے داخلہ سمیت 29 محکمے رکھے اپنے پاس

    سارن تشددمیں لالو پرساد کی بیٹی روہنی کے خلاف ایف آئی آر

    24 گھنٹے کے اندر پوسٹر سے غائب ہو گئے ’چاچا‘

    سمراٹ چودھری نے بہار کے وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف لے لیا

    سمراٹ چودھری نے بہار کے وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف لے لیا

    سمراٹ چودھری  بہار کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے

    سمراٹ چودھری بہار کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے

    بہار کے اردو اسکولوں میں اب جمعہ کو ہفتہ وار تعطیل،عید اور بقرعید کی اب تین دن تعطیل

    نتیش کمار کا وزیر اعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ

    ماں نے زیور بیچ کر بیٹے کو کرکٹ کے جوتے دلائے

    ماں نے زیور بیچ کر بیٹے کو کرکٹ کے جوتے دلائے

    نتیش حکومت کو جھٹکا:ریزرویشن کا دائرہ 65 فیصد کرنے کا فیصلہ منسوخ

    نئے وزیر اعلیٰ کی حلف برداری 15 اپریل کو

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

ADVERTISEMENT
Home قومی خبریں

2024 سے قبل مسلمانوں کو ’مودی دوست‘ بنانے کی مہم! دیوبند سے پروگرام کا آغاز

بی جے پی اقلیتی محاذ نے اپنے پروگرام کے لیے ملک بھر میں 65 لوک سبھا حلقوں کا انتخاب کیا ہے۔ یہ 65 لوک سبھا حلقے 10 ریاستوں اور ایک مرکز کے زیر انتظام علاقے میں ہیں۔ ان سب میں اقلیتی آبادی 30 فیصد سے زیادہ ہے۔

by Qaumi Tanzeem
جون 22, 2023
in قومی خبریں
0
2024 سے قبل مسلمانوں کو ’مودی دوست‘ بنانے کی مہم! دیوبند سے پروگرام کا آغاز

دیوبند: لوک سبھا انتخابات 2024 کے لیے بی جے پی ہر محاذ پر تیاریاں کر رہی ہے اور اقلیتی برادری کو بھی مائل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ اسی سلسلہ میں اقلیتوں تک رسائی حاصل کرنے کے لیے بھی جے پی ایک نیا پروگرام شروع کرنے جا رہی ہے۔ اس کے تحت بی جے پی کا اقلیتی مورچہ ایسے لوگوں کو سرٹیفکیٹ فراہم کرے گا جو وزیر اعظم نریندر مودی کے ویژن اور اقدامات کی تعریف کرتے ہیں۔

جمعرات، 22 جون کو بی جے پی یو پی کے دیوبند میں تقریباً 150 مسلمانوں کو ‘مودی دوست سرٹیفکیٹ’ فراہم کی۔ خیال رہے کہ دیوبند، دار العلوم کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور ہے اور مسلمانوں کے دلوں میں اس شہر کی خاص اہمیت ہے۔ دیوبند میں منعقد ہونے والی اس تقریب میں ان لوگوں کو بھی مدعو کیا گیا جو مرکزی حکومت کے دیگر پروگراموں سے استفادہ حاصل کر چکے ہیں۔

بی جے پی کی یہ تقریب اقلیتوں تک پہنچنے اور ان کی حمایت حاصل کرنے کے لیے اس سال جنوری میں بی جے پی کے شروع کردہ ایک نئے مشن کا حصہ ہے۔ اس مشن کے تحت بی جے پی وزیر اعظم مودی کے پیغام اور فلاحی اسکیموں کو اقلیتوں تک لے جا رک ایک سپورٹ بیس بنانا چاہتی ہے۔

بی جے پی اقلیتی محاذ نے اپنے پروگرام کے لیے ملک بھر میں 65 لوک سبھا حلقوں کا انتخاب کیا ہے۔ یہ 65 لوک سبھا حلقے 10 ریاستوں اور ایک مرکز کے زیر انتظام علاقے میں ہیں۔ ان سب میں اقلیتی آبادی 30 فیصد سے زیادہ ہے۔ بی جے پی اقلیتی مورچہ نے ان لوک سبھا حلقوں میں رابطہ بڑھانے کے لیے چار ماہ کا آؤٹ ریچ پروگرام شروع کیا ہے۔

انڈین ایکسپریس سے بات کرتے ہوئے بی جے پی اقلیتی مورچہ کے قومی صدر جمال صدیقی نے کہا کہ یہ بی جے پی کیڈر سے علیحدہ اقلیتوں تک پہنچنے کی کوشش ہے۔ ان میں وکلاء، اکاؤنٹنٹ، میڈیا پرسنز، پروفیسرز، ڈاکٹرز اور دیگر پیشہ ور افراد شامل ہیں، جو بھلے ہی بی جے پی کا حصہ نہیں بننا چاہتے لیکن وزیر اعظم مودی کے کام کی تعریف کرتے ہیں۔

بی جے پی نے 65 لوک سبھا حلقوں میں سے ہر ایک میں اس پروگرام کے لیے ایک شخص کا انتخاب کیا ہے۔ اس کے سات یا آٹھ اسمبلی حلقوں کے لیے بھی ایک شخص کا انتخاب کیا گیا ہے۔ ان لوگوں (انچارج) نے 30 ایسے پیشہ ور افراد یا تاجروں کا انتخاب کیا ہے جو مودی کے کام کو پسند کرتے ہیں۔ ان 30 لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے علاقے میں اس مشن میں شامل ہونے کے لیے 25 لوگوں کو منتخب کریں۔ اس طرح ہر علاقے میں 750 لوگ شامل ہوں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ اس کے نتیجے میں ان حلقوں سے تقریباً 50000 مودی دوست بنیں گے، جو بی جے پی کیڈر کا حصہ نہیں ہوں گے لیکن وہ ایک حمایتی بنیاد تیار کریں گے۔

صدیقی نے کہا کہ مشق کا اختتام ایک تقریب کے ساتھ ہوگا جس کے تحت تمام ‘مودی دوست’ سال کے آخر میں دہلی میں ایک بڑے جلسے کے لیے جمع ہوں گے اور اس سے خود وزیر اعظم مودی خطاب کریں گے۔ صدیقی کے مطابق اقلیتی مورچہ کے پاس ‘مودی دوست’ گروپوں کا ڈیٹا ہوگا اور پارٹی ان سے مسلسل رابطے میں رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم وزیراعظم اور حکومت کا ہر پیغام ان تک مسلسل پہنچائیں گے۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

کیجریوال کے عہدے پر برقرار رہنے کے خلاف عرضی خارج
قومی خبریں

دہلی ہائی کورٹ نے ججوں کی حفاظت کے معاملے پر دہلی پولیس کو سخت پھٹکار لگائی

by Qaumi Tanzeem
اپریل 22, 2026
مرکزی بجٹ غریبوں اور مذہبی اقلیتوں کے لیے مایوس کن: جماعت اسلامی ہند
قومی خبریں

‎منی پور میں بڑھتے تشدد کے واقعات پر جماعت اسلامی ہند کی گہری تشویش

by Qaumi Tanzeem
اپریل 21, 2026
حجاب پر پابندی سے متعلق عرضیوں پر ’سپریم کورٹ میں‘جلد سماعت کا امکان
قومی خبریں

دہلی فساد : 10 ملزمان عدم ثبوت کی بنیاد پر بری

by Qaumi Tanzeem
اپریل 21, 2026
’پچپدرا‘ ریفائنری میں آگ لگنے کے سبب وزیر اعظم مودی کا دورہ منسوخ
قومی خبریں

’پچپدرا‘ ریفائنری میں آگ لگنے کے سبب وزیر اعظم مودی کا دورہ منسوخ

by Qaumi Tanzeem
اپریل 20, 2026
جموں و کشمیر کے اُدھم پور میں مسافر بس پلٹنے سے 20 لوگوں کی دردناک موت
قومی خبریں

جموں و کشمیر کے اُدھم پور میں مسافر بس پلٹنے سے 20 لوگوں کی دردناک موت

by Qaumi Tanzeem
اپریل 20, 2026
بہار میں 537 کروڑ روپے کی دوائیاں خراب  ہوگئیں
قومی خبریں

گروگرام میں محکمہ ڈرگ کنٹرول کی بڑی کارروائی

by Qaumi Tanzeem
اپریل 19, 2026
Next Post
وزیر اعظم امریکہ سے خالی ہاتھ لوٹیں گے، امریکہ میں چین کا کوئی ذکر نہیں، سبرامنیم سوامی کا نشانہ

وزیر اعظم امریکہ سے خالی ہاتھ لوٹیں گے، امریکہ میں چین کا کوئی ذکر نہیں، سبرامنیم سوامی کا نشانہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

مغربی ایشا میں  جاری کشیدگی کی وجہ سے  تقریباً پوری دنیا بحران کا شکار

مغربی ایشا میں جاری کشیدگی کی وجہ سے تقریباً پوری دنیا بحران کا شکار

3 گھنٹے ago
کیجریوال کے عہدے پر برقرار رہنے کے خلاف عرضی خارج

دہلی ہائی کورٹ نے ججوں کی حفاظت کے معاملے پر دہلی پولیس کو سخت پھٹکار لگائی

3 گھنٹے ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • اتر پردیش
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem