• Home
پیر, فروری 16, 2026
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    سائبر جرائم کے خلاف مختلف مقامات پر سی بی آئی کی چھاپہ ماری

    پٹنہ گرلز ہاسٹل معاملے کی تحقیقات تیز

    گڑگاؤں میں آگ بجھانے کا آلہ بنانے والی کمپنی میں آگ لگنے سے8ہلاک

    کٹیہار کے کرسیلا میں آگ لگنے سے کروڑوں روپے کا نقصان

    سابق آئی پی ایس افسر امیتابھ داس پولیس  حراست میں

    سابق آئی پی ایس افسر امیتابھ داس پولیس حراست میں

    مظفر پورمیں لاوارث نعش کو نہر میں پھینکنے والے تین پولیس اہلکار معطل

    6 سالہ بچی سے درندگی کے معاملہ میں 230 لوگوں پر ایف آئی آر

    بہار قانون ساز اسمبلی کا بجٹ اجلاس  باقاعدہ طور پر شروع

    بہار قانون ساز اسمبلی کا بجٹ اجلاس باقاعدہ طور پر شروع

    زمین کے بدلے نوکری معاملے میں آر جے ڈی صدر لالو پرساد اور ان کے کنبہ کوضمانت

    لالو پرساد ، رابڑی دیوی اور تیجسوی یادو کو ذاتی پیشی سے چھوٹ

    ایمس کے تعمیری کام کے حوالے سے کانگریس نے مرکزی حکومت کو نشانہ بنایا

    ایمس کے تعمیری کام کے حوالے سے کانگریس نے مرکزی حکومت کو نشانہ بنایا

    مدھیہ پردیش پیشاب واقعہ پر نیہا سنگھ راٹھوڑ کے ٹوئٹ پر ہنگامہ، ایف آئی آر درج

    چھوٹی چھوٹی باتوں پر بھی مقدمات درج ہو جاتے ہیں: نیہا سنگھ راٹھور

    پٹنہ میں ایک اور طالبہ کی پر اسرار موت

    پٹنہ میں ایک اور طالبہ کی پر اسرار موت

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

ADVERTISEMENT
Home قومی خبریں

یونیفارم سول کوڈ کیخلاف اپنا اعتراض درج کرائیں

آل انڈیا مسلم پرسنل لابورڈ کے صدر مولانا خالد سیف اللہ رحمانی کی مسلمانان ہند کے نام دردمندانہ اپیل جاری

by Qaumi Tanzeem
جون 21, 2023
in قومی خبریں
0
یونیفارم سول کوڈ کیخلاف اپنا اعتراض درج کرائیں
نئی دہلی (یو این آئی) آل انڈیا مسلم پرسنل لابورڈ کے صدر مولانا خالد سیف اللہ رحمانی نے مسلمانان ہند کے نام آج ایک دردمندانہ اپیل جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایک مسلمان جو نماز، روزہ اور حج وزکوٰۃ کے مسائل میں شریعت کے احکام پر عمل کرنے کا پابند ہے ، اسی طرح معاشرتی مسائل —نکاح وطلاق، خلع، عدت، میراث، ولایت وحضانت وغیرہ— میں بھی شریعت کے حکم پر قائم رہنا اس پر واجب ہے ۔ آج یہاں جاری ایک ریلیز کے مطابق ان امور سے متعلق بیشتر احکام براہ راست قرآن وحدیث سے ثابت ہیں اور فقہاء کے درمیان متفق علیہ ہیں۔ اسلئے ان احکام کو دین میں بنیادی اہمیت حاصل ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت کے سامنے یونیفارم سول کوڈ کا جو مجوزہ خاکہ ہے ، اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ وہ بہت سے امور میں شریعت کے عائلی قانون سے متصادم ہوگا۔ اس لئے مسلمانوں کیلئے دینی نقطۂ نظر سے یہ قطعاََ ناقابل قبول ہے ، اس کے علاوہ یہ ملک کے مفاد میں بھی نہیں ہے ۔ کیوں کہ ہندوستان مختلف مذاہب اور مختلف تہذیبوں کا ایک گلدستہ ہے ، اور یہی تنوع اس کی خوبصورتی ہے ، اگر اس تنوع کو ختم کیا گیا اور ان پر ایک ہی قانون مسلط کر دیا گیا تو اندیشہ ہے کہ اس سے قومی یکجہتی متأثر ہوگی، یہ بات بھی بڑی اہم ہے کہ حکومت نے مختلف علیحدگی پسند قبائل کو اسی وعدہ پر قومی دھارے میں شامل کیا ہے کہ اُن کے روایتی قانون کو متأثر نہیں کیا جائے گا۔یونیفارم سول کوڈ سے اس معاہدہ کی خلاف ورزی ہوگی۔اس لئے پرسنل لا کے سلسلہ میں مختلف گروہوں کے نقطۂ نظر کی رعایت کرنا ضروری ہے اور یہی دستور کی روح ہے ۔لا کمیشن آف انڈیا نے کچھ سالوں پہلے یونیفارم سول کوڈ کے لئے ایک سوالنامہ جاری کیا تھا، بورڈ نے اس کا تفصیلی جواب بھی داخل کیا اور بورڈ کے وفد نے کمیشن کے چیئرمین سے ملاقات کر کے بالمشافہ بھی اپنا نقطۂ نظر رکھا اور انھوں نے ایک حد تک بورڈ کے موقف کی تحسین بھی کی، اب دوبارہ 14؍ جون 2023ء کو لا کمیشن آف انڈیا نے اپنی ویب سائٹ پر اس سے متعلق سوالنامہ جاری کیا ہے اور جماعتوں اور افراد سے خواہش کی ہے کہ وہ اس کے بارے میں ایک ماہ کے اندر یعنی 14؍ جولائی تک اپنا نقطۂ نظر داخل کریں، اس پس منظر میں بورڈ ماہر وکلاء اور قانون دانوں کے مشورے سے ایک مختصر اور جامع ڈرافٹ بنیادی جواب کے لئے تیار کر رہا ہے ، اسی کے مطابق مختلف افراد اور تنظیموں کی طرف سے جواب دینا مناسب ہوگا، اس کے علاوہ ایک تفصیلی ڈرافٹ (جس میں مجوزہ قانون کے تمام پہلوؤں کی وضاحت ہوگی) کو بعد میں لا کمیشن کے سپرد کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ بورڈ ہمیشہ سے اس مسئلہ میں چوکس اور باخبر رہا ہے ، یونیفارم سول کوڈ کے لئے اس کی مستقل کمیٹی ہے ، اس نے ماہر وکلاء کا ایک پینل تشکیل دیا ہے ، مختلف غیر مسلم اقلیتی نمائندوں ، اپوزیشن لیڈروں اور دلتوں سے ملاقات کر کے اس مسئلہ میں بورڈ کے نقطۂ نظر کی تائید وحمایت حاصل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ، اور الحمدللہ اس میں کامیابی بھی حاصل ہو رہی ہے ۔اس پس منظر میں تمام مسلم تنظیموں سے ، مختلف پیشوں سے جڑے ہوئے افراد، جیسے اساتذہ، ڈاکٹرس، وکلاء، سماجی کارکنان، مذہبی رہنماؤں اور خاص طور پر خواتین اور چھوٹی بڑی مذہبی اور ملی تنظیموں سے اپیل ہے کہ وہ بورڈ کی ہدایت آنے کے بعد اس کے مطابق زیادہ سے زیادہ تعداد میں لا کمیشن آف انڈیا کی ویب سائٹ پر جا کر یونیفارم سول کوڈ کے خلاف اپنا اعتراض داخل کریں اور برادران وطن کو بھی اس پر آمادہ کریں اور انہیں سمجھائیں کہ یہ صرف مسلمانوں کا مسئلہ نہیں ہے ؛ بلکہ تمام طبقات اس سے متأثر ہوں گے ، نیز دعاء کا بھی خوب اہتمام کریں کہ اس ملک میں مسلمانوں کو اپنے مذہب پر عمل کی جو آزادی دستوری طور پر حاصل ہے ، وہ برقرار رہے ، بورڈ اطمینان دلاتا ہے کہ وہ ہر سطح پر یونیفارم سول کوڈ کو روکنے کی پوری کوشش کرے گا، اس کے لئے تمام پُر امن ممکنہ وسائل کا استعمال کرے گا اور وہ پوری ملت اسلامیہ ہند سے امید رکھتا ہے کہ بورڈ جب بھی اس سلسلہ میں کوئی آواز دے گا، سب کے سب اس پر لبیک کہیں گے ، اللہ تعالیٰ ہم سب کا حامی ومددگار ہو۔
Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

الیکٹورل بانڈ کی تفصیلات پر ایس بی آئی کوسپریم کورٹ کی پھٹکار
قومی خبریں

جموں و کشمیر میں 8000 بے نامی اکاؤنٹس منجمد

by Qaumi Tanzeem
فروری 15, 2026
10 ماہ کی بچی بن گئی ’آرگن ڈونر‘
قومی خبریں

10 ماہ کی بچی بن گئی ’آرگن ڈونر‘

by Qaumi Tanzeem
فروری 15, 2026
مرکزی حکومت کی جانب سے وقف بورڈ کی خود مختاری چھینے کی کوشش ۔اویسی
قومی خبریں

اب ایس آئی آر کے ذریعہ شہریت چھیننے کی کوشش : اویسی

by Qaumi Tanzeem
فروری 15, 2026
اپوزیشن پارٹیاں وقف بل کی مخالفت کریں گی
قومی خبریں

پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس کا پہلا مرحلہ مکمل

by Qaumi Tanzeem
فروری 14, 2026
روہت شیٹی کے گھر پر فائرنگ کے سلسلے میں نیا سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آیا
قومی خبریں

روہت شیٹی کے گھر پر فائرنگ کے سلسلے میں نیا سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آیا

by Qaumi Tanzeem
فروری 14, 2026
سونے کی قیمت میں زبردست اچھال! 67 ہزار روپے فی 10 گرام ہوئی قیمت
قومی خبریں

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں گراوٹ

by Qaumi Tanzeem
فروری 13, 2026
Next Post
چھتیس گڑھ کے وزیر اعلی بھوپیش بگھیل کا بی جے پی پر بڑا حملہ

چھتیس گڑھ کے وزیر اعلی بھوپیش بگھیل کا بی جے پی پر بڑا حملہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

سائبر جرائم کے خلاف مختلف مقامات پر سی بی آئی کی چھاپہ ماری

پٹنہ گرلز ہاسٹل معاملے کی تحقیقات تیز

21 منٹس ago
گڑگاؤں میں آگ بجھانے کا آلہ بنانے والی کمپنی میں آگ لگنے سے8ہلاک

کٹیہار کے کرسیلا میں آگ لگنے سے کروڑوں روپے کا نقصان

28 منٹس ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • اتر پردیش
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem