• Home
ہفتہ, ستمبر 13, 2025
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    انتخاب سے عین قبل مرکزی حکومت کی جانب سےبہار کو ملی ’ سوغات‘

    انتخاب سے عین قبل مرکزی حکومت کی جانب سےبہار کو ملی ’ سوغات‘

    مشکل حالات کے سبب بہار کی بیٹیاں تعلیم سے دور

    مشکل حالات کے سبب بہار کی بیٹیاں تعلیم سے دور

    ڈبل انجن حکومت نے دو نسلوں کو برباد کر دیا-تیجسوی

    ڈبل انجن حکومت نے دو نسلوں کو برباد کر دیا-تیجسوی

    بہار کی سیاست پرمسلمانوں کاغلبہ- 87اسمبلی سیٹوں پر 20 فیصد سے زیادہ مسلم ووٹ

    بہار کی سیاست پرمسلمانوں کاغلبہ- 87اسمبلی سیٹوں پر 20 فیصد سے زیادہ مسلم ووٹ

    ہٹیا-پٹنہ ایکسپریس سے اغوا کوچ اٹینڈنٹ آزاد-ایک ملزم گرفتار

    ہٹیا-پٹنہ ایکسپریس سے اغوا کوچ اٹینڈنٹ آزاد-ایک ملزم گرفتار

    بی ایس پی  سبھی اسمبلی سیٹوں پر انتخاب لڑے گی

    بی ایس پی سبھی اسمبلی سیٹوں پر انتخاب لڑے گی

    خصوصی پیکیج کا کیا ہوا؟مودی  سے پپو یادو کا سوال

    راہل گاندھی کی ’ووٹر ادھیکار یاترا‘ جمہوریت کے لیے اہم: پپو یادو

    راہل گاندھی نے سوربھ کو دلائی نئی موٹرسائیکل

    راہل گاندھی نے سوربھ کو دلائی نئی موٹرسائیکل

    بہار میں آسمانی بجلی گرنے سے 10 افراد کی موت

    کیمور میں آسمانی بجلی کی زد میں آکر 3 خواتین کی موت

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

Home قومی خبریں

ملک میں شدّت کی گرمی پر وزارت صحت کی جانب سے میٹنگ طلب

وزیر صحت ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ کی طرف سے طلب میٹنگ میں تمام اہم افسران موجود رہے

by Qaumi Tanzeem
جون 20, 2023
in قومی خبریں
0
ملک میں شدّت کی گرمی پر وزارت صحت کی جانب سے میٹنگ طلب

نئی دہلی: ملک بھر کے کئی علاقوں میں شدید گرمی کے باعث لوگ پریشان ہیں اور لو لگنے سے متعدد افراد کی جان چلی گئی ہے، جبکہ کافی لوگوں کا علاج چل رہا ہے۔ دریں اثنا، مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ نے اس سلسلے میں دہلی میں اجلاس طلب کیا۔ اس اعلیٰ سطحی اجلاس میں صحت عامہ کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ وزیر صحت منڈاویہ کی طرف سے طلب کیے گئے اس اجلاس میں تمام اہم افسران موجود رہے۔

اس میٹنگ میں نیتی آیوگ کے رکن (صحت) ڈاکٹر وی کے پال، انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر راجیو بہل اور ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کے افسران اور دیگر ماہرین بھی موجود تھے۔

اعلیٰ سطحی میٹنگ کے بعد مرکزی وزیر صحت نے کہا، "اس وقت کئی ریاستوں سے ہیٹ ویو اور ہیٹ اسٹروک کی خبریں آ رہی ہیں۔ اس کے لیے آج ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ ہوئی۔ جن ریاستوں میں گرمی کی لہر جاری ہے انہیں تعاون دیا جائے گا۔ حکومت ہند کی جانب سے آئی ایم ڈی، ڈیزاسٹر مینجمنٹ، وزارت صحت کے اعلیٰ عہدیداروں کی ایک ٹیم جائے گی۔‘‘

خیال رہے کہ ملک بھر میں شدید گرمی کے باعث کئی افراد کے جاں بحق ہونے کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ لوگ پیٹ اور سر درد کی شکایت کے ساتھ اسپتال پہنچ رہے ہیں۔ پچھلے کچھ دنوں میں اتر پردیش، بہار اور اڈیشہ سمیت ملک کے کئی علاقوں سے ‘لو’ کی وجہ سے لوگوں کی موت کی خبریں آ رہی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق گرمی کی وجہ سے اب تک تقریباً 100 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ تاہم محکمہ صحت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ تمام اموات ہیٹ اسٹروک سے نہیں ہوئیں۔ گرمی کی لہر سے سب سے زیادہ لوگ بہار میں ہلاک ہوئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق بہار میں گرمی سے 30 سے ​​زائد افراد کی موت ہو گئی ہے۔

گرمی کی لہر سے ہلاکتوں کی خبریں منظر عام پر آنے کے بعد محکمہ موسمیات کی جانب سے الرٹ بھی جاری کیا جا رہا ہے اور افسران کو صورتحال پر خصوصی نظر رکھنے کو کہا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ لوگوں سے بھی اپیل کی جا رہی ہے کہ اگر ضروری نہ ہو تو گھر سے باہر نہ نکلیں۔ شدید گرمی کے باعث کئی مقامات پر اسکولوں کی چھٹیاں بھی بڑھا دی گئی ہیں۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

سماج میں بڑھتا اخلاقی زوال ملک اور انسانیت کے لیے خطرہ
قومی خبریں

سماج میں بڑھتا اخلاقی زوال ملک اور انسانیت کے لیے خطرہ

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 13, 2025
مودی حکومت میں دس سال سے مسلسل آئین کا قتل ۔کھڑگے
قومی خبریں

وزیراعظم کے منی پور دورے پر ملکارجن کھڑگے کی تنقید

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 13, 2025
سپریم کورٹ کی ہدایت کے بعد اجمیر میں موجود ’7 وَنڈرس پارک‘ منہدم
قومی خبریں

سپریم کورٹ کی ہدایت کے بعد اجمیر میں موجود ’7 وَنڈرس پارک‘ منہدم

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 13, 2025
کرناٹک میں گنپتی وسرجن جلوس میں ٹرک کی زد میں آکر ا ٓٹھ افرادہلاک
قومی خبریں

کرناٹک میں گنپتی وسرجن جلوس میں ٹرک کی زد میں آکر ا ٓٹھ افرادہلاک

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 13, 2025
کنگنا رنوت کوبدھ برادری کی جانب سے شدید مخالفت کا سامنا
قومی خبریں

ہتک عزت معاملہ میں کنگنا رانوت کو جھٹکا

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 12, 2025
شرجیل امام کودہلی ہائی کورٹ سے ضمانت سے حاصل
قومی خبریں

عمر خالد اور شرجیل امام کو سپریم کورٹ سے نہیں ملی راحت

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 12, 2025
Next Post
عازمین حج کو درپیش مسائل کے لئے اقلیتی امور کی وزارت ذمہ دار!

عازمین حج کو درپیش مسائل کے لئے اقلیتی امور کی وزارت ذمہ دار!

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

سماج میں بڑھتا اخلاقی زوال ملک اور انسانیت کے لیے خطرہ

سماج میں بڑھتا اخلاقی زوال ملک اور انسانیت کے لیے خطرہ

1 منٹ ago
مودی حکومت میں دس سال سے مسلسل آئین کا قتل ۔کھڑگے

وزیراعظم کے منی پور دورے پر ملکارجن کھڑگے کی تنقید

7 گھنٹے ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • اتر پردیش
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem