• Home
جمعہ, اگست 21, 2026
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو اپنے والد لالو پرساد یادو کے ساتھ پٹنہ واپس

    طلبہ کے مسائل اور بے روزگاری کو لیکر آر جے ڈی کا راج بھون مارچ آج

    دو مرحلوں کے انتخابات کے بعد این ڈی اے کے لوگ ڈپریشن کا شکار۔تیجسوی

    بہار میں اردو، عربی اور فارسی کے اساتذہ کے ساتھ امتیازی سلوک!

    پٹنہ میں بھرتی امتحانات میں بے ضابطگیوں  کے خلاف طلبہ کا مارچ

    پٹنہ میں بھرتی امتحانات میں بے ضابطگیوں کے خلاف طلبہ کا مارچ

    مظفر پورمیں لاوارث نعش کو نہر میں پھینکنے والے تین پولیس اہلکار معطل

    مظفر پور میں ماں بیٹے کے قتل کا سنسنی خیز معاملہ پولیس نے حل کر لیا

    وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری نے داخلہ سمیت 29 محکمے رکھے اپنے پاس

    نیٹ پیپر لیک پر احتجاج کرنے والوں کے خلاف مقدمات واپس لینے کا حکم

    ممتا دیدی دوبارہ انتخاب جیتیں گی: تیجسوی یادو

    طلبہ کی رہائی نہ ہوئی تو بڑی تحریک – تیجسوی یادو کا الٹی میٹم

    بی جے پی لیڈر نے اپنی ہی حکومت پر اٹھائے سوال

    بی جے پی لیڈر نے اپنی ہی حکومت پر اٹھائے سوال

    حیرت انگیزخبر ! امتحان سے پہلے ہی جاری کر دیا ریزلٹ

    حیرت انگیزخبر ! امتحان سے پہلے ہی جاری کر دیا ریزلٹ

    بانکی پور  ضمنی انتخاب میں اب نیرج کمار سنہا بی جے پی  امیدوار

    بانکی پور ضمنی انتخاب میں اب نیرج کمار سنہا بی جے پی امیدوار

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

ADVERTISEMENT
Home قومی خبریں

دوسرے مرحلے کے تحت 88سیٹوں پر پولنگ آج

اتر پردیش کی 8اور بہار کی 5سیٹیں شامل۔آج راہل گاندھی کی قسمت کا بھی فیصلہ

by Qaumi Tanzeem
اپریل 26, 2024
in قومی خبریں
0
دوسرے مرحلے کے تحت 88سیٹوں پر پولنگ آج

نئی دہلی: عام انتخابات کے دوسرے مرحلے میںآج یعنی جمعہ کو 12 ریاستوں اور ایک مرکز کے زیر انتظام علاقے کی 88 سیٹوں پر ووٹنگ کے لیے تمام ضروری تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔دوسرے مرحلے میں ان سیٹوں کے 1.87 لاکھ پولنگ اسٹیشنوں پر رجسٹرڈ 15.88 کروڑ سے زیادہ ووٹر 1206 امیدواروں کے انتخابی مستقبل کا فیصلہ کریں گے۔ ووٹنگ صبح 7 بجے شروع ہوگی اور شام 6 بجے ختم ہوگی۔ اس کے لیے الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں سخت سیکیورٹی میں پولنگ اسٹیشنوں تک پہنچادی گئی ہیں۔الیکشن کمیشن کے پہلے سے طے شدہ شیڈول کے مطابق دوسرے مرحلے میں مدھیہ پردیش کی بیتول سیٹ پر انتخابات ہونا تھے لیکن بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کے امیدوار کی موت کے بعد اب اس سیٹ پر انتخابات تیسرے مرحلے میں 7 مئی کو منعقد ہوں گے۔کمیشن نے منصفانہ اور پرامن انتخابات کے انعقاد کے لیے سیکورٹی کے وسیع انتظامات کیے ہیں اور بزرگ اور معذور ووٹرز کی سہولت کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔
انتخابات کے دوسرے مرحلے میں کیرالہ سے 20، کرناٹک سے 14، راجستھان سے 13، مہاراشٹر اور اتر پردیش سے آٹھ، آٹھ، مدھیہ پردیش سے چھ، آسام اور بہار سے پانچ، چھتیس گڑھ اور مغربی بنگال اور جموں سے تین تین سیٹیںمیں ہیں۔ کشمیر، منی پور اور تریپورہ میں ایک ایک سیٹ پر ووٹنگ ہوگی۔ کل ملاکر 1206 امیدوار انتخابی میدان میں قسمت آزمائی کر رہے ہیں۔کمیشن کی جانب سے جمعرات کو جاری کردہ ریلیز کے مطابق کل صبح 7 بجے سے شام 6 بجے تک ووٹنگ ہوگی۔ کمیشن کے مطابق ووٹنگ کے اوقات پارلیمانی حلقوں کے لحاظ سے بھی مختلف ہو سکتے ہیں۔ اس کے لیے انتخابی عہدیداروں کی ٹیمیں ای وی ایم مشینوں کے ساتھ تمام پولنگ اسٹیشنوں پر پہنچا دی گئی ہیں۔اس مرحلے میں جن امیدواروں کا مستقبل ای وی ایم مشینوں میں درج ہونا ہے ان میں کانگریس لیڈر راہل گاندھی کیرالہ کی وائناڈ سیٹ سے، مرکزی وزیر گجیندر سنگھ شیخاوت، راجیو چندر شیکھر، سابق مرکزی وزیر ششی تھرور ،ہیما مالنی اور چھتیس گڑھ کے سابق وزیر اعلی بھوپیش بگھیل اور کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمارسوامی بھی شامل ہیں۔
چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار اور الیکشن کمشنرس گیانش کمار اور شری سکھبیر سنگھ سندھو نے انتخابات کی تیاریوں کو حتمی شکل دی۔ عام انتخابات 2024 کے دوسرے مرحلے کے پولنگ دن کے موقع پر ملک کے 15.88 کروڑ سے زیادہ ووٹروں کو ایک پیغام میں، انہوں نے کہا، "آپ اپنا ووٹ ڈالیں اور ‘انتخابات کے تہوار، ملک کے فخر کے جشن میں حصہ لیں۔ "قابل ذکر ہے کہ لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے میں 16.63 کروڑ ووٹروں نے 1605 امیدواروں کے انتخابی مستقبل کا فیصلہ کیا تھا جن میں مرکزی وزیر نتن گڈکری، کرن رجیجو، ​​ارجن رام میگھوال، کل آٹھ مرکزی وزیر، دو سابق وزیر اعلیٰ اور ایک سابق گورنر۔ پہلے مرحلے میں 102 سیٹوں پر اوسطاً 62 فیصد سے زیادہ ووٹنگ ہوئی تھی۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

راجستھان اسمبلی میں ہنگامہ اور نعرے بازی کے درمیان یو سی سی بل پیش
قومی خبریں

راجستھان اسمبلی میں ہنگامہ اور نعرے بازی کے درمیان یو سی سی بل پیش

by Qaumi Tanzeem
اگست 21, 2026
26ہزار اساتذہ کی تقرری کی منسوخی پر سپریم کورٹ کا اسٹے
قومی خبریں

اب ایک سال وکالت کرنے والے بھی بن سکیں گے جج

by Qaumi Tanzeem
اگست 21, 2026
رکن پارلیمنٹ لنگامنی رمیش کے بیٹے لنگامنی سنجوش کے خلاف تیز رفتار گاڑی چلانے کا مقدمہ درج
قومی خبریں

رکن پارلیمنٹ لنگامنی رمیش کے بیٹے لنگامنی سنجوش کے خلاف تیز رفتار گاڑی چلانے کا مقدمہ درج

by Qaumi Tanzeem
اگست 21, 2026
ممبئی میں طوفانی بارش سے عام زندگی مفلوج
قومی خبریں

اتر پردیش، بہار، اتراکھنڈ اور مدھیہ پردیش سمیت ریاستوں میں موسلادھار بارش

by Qaumi Tanzeem
اگست 21, 2026
ملک کی بگڑتی سماجی ، سیاسی اور معاشی صورت حال پر جماعت اسلامی ہندفکرمند
قومی خبریں

تعلیم کردار ، تہذیب اور روح کی تشکیل کرتی ہے: رحمت النساء

by Qaumi Tanzeem
اگست 20, 2026
مہوبامیں  سڑک پر احتجاج کرنے والے جنرل الفا کے ساتھ پولیس کی بدسلوکی
قومی خبریں

مہوبامیں سڑک پر احتجاج کرنے والے جنرل الفا کے ساتھ پولیس کی بدسلوکی

by Qaumi Tanzeem
اگست 20, 2026
Next Post
رائل چیلنجرز بنگلورو نے سن رائزرس حیدرآباد کو 35 رنوں سے دی مات

رائل چیلنجرز بنگلورو نے سن رائزرس حیدرآباد کو 35 رنوں سے دی مات

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

عائشہ وہاب امریکی کانگریس کے لیے منتخب ہونے والی پہلی افغان نژاد امریکی

عائشہ وہاب امریکی کانگریس کے لیے منتخب ہونے والی پہلی افغان نژاد امریکی

54 منٹس ago
راجستھان اسمبلی میں ہنگامہ اور نعرے بازی کے درمیان یو سی سی بل پیش

راجستھان اسمبلی میں ہنگامہ اور نعرے بازی کے درمیان یو سی سی بل پیش

1 گھنٹہ ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • اتر پردیش
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem