نئی دہلی : لوک سبھا انتخاب کے تیسرے مرحلے کی ووٹنگ کا حتمی فیصد یعنی فائنل ٹرن آؤٹ الیکشن کمیشن نے چار دن بعد جاری کر دیا ہے۔ دی گئی جانکاری کے مطابق تیسرے مرحلے میں مجموعی طور پر 65.68 فیصد ووٹنگ درج کی گئی ہے۔ اس سے قبل ووٹنگ کے دن، یعنی 7 مئی کی شب الیکشن کمیشن نے جو جانکاری دی تھی، اس میں بتایا گیا تھا کہ 64.40 فیصد پولنگ ہوئی ہے۔ یعنی حتمی اعداد و شمار جاری ہونے پر ووٹنگ فیصد میں تقریباً ایک فیصد کا اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔
اضح رہے کہ لوک سبھا انتخاب 2024 کے تیسرے مرحلے کی ووٹنگ 7 مئی کو ختم ہوئی تھی۔ اس دن 11 ریاستوں اور ایک مرکز کے زیر انتظام خطوں کی 93 لوک سبھا سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے تھے۔ الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق تیرے مرحلہ میں مردوں کا ووٹنگ فیصد 66.89، خواتین کا ووٹنگ فیصد 64.41 اور تیسری جنس کا ووٹنگ فیصد 25.2 درج کیا گیا ہے۔