• Home
جمعرات, اگست 28, 2025
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    ایس آئی آر شروع ہونے کے بعد سے اب تک 4 ہزار کروڑ روپے کی رشوت خوری

    ایس آئی آر شروع ہونے کے بعد سے اب تک 4 ہزار کروڑ روپے کی رشوت خوری

    نالندہ میں وزیر اور رکن اسمبلی پر حملہ

    نالندہ میں وزیر اور رکن اسمبلی پر حملہ

    ’ووٹر ادھیکار یاترا‘ میں پرینکا گاندھی کی شرکت

    ’ووٹر ادھیکار یاترا‘ میں پرینکا گاندھی کی شرکت

    بہار کے اردو اسکولوں میں اب جمعہ کو ہفتہ وار تعطیل،عید اور بقرعید کی اب تین دن تعطیل

    انتخاب سے قبل وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے اعلانات کا سلسلہ جاری

    ہمیں جموں و کشمیر کے لوگوں کو ان کا حق لوٹانا ہے: راہل گاندھی

    ووٹ چوری کا سلسلہ سالوں سے جاری : راہل گاندھی

    راہل گاندھی کی ماہی گیر اور مکھانا کسان سے ملے

    راہل گاندھی کی ماہی گیر اور مکھانا کسان سے ملے

    راہل گاندھی اور تیجسوی یادو کا خانقاہ رحمانی کا دورہ

    راہل گاندھی اور تیجسوی یادو کا خانقاہ رحمانی کا دورہ

    نتیش کمار کی مقبولیت میں اضافے سے بی جے پی پریشان : شرون کمار

    ہمیں اپنی تنخواہ کب ملے گی؟

    راہل گاندھی کا بی جے پی اور الیکشن کمیشن پر لوگوں کے آئینی حقوق چھیننے کا الزام

    راہل گاندھی کا بی جے پی اور الیکشن کمیشن پر لوگوں کے آئینی حقوق چھیننے کا الزام

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

Home قومی خبریں

دہلی کے بٹلہ ہاؤس میں52 میں سے 44 مکانوں کو عدالت سے ملا اسٹے

ہم نے اپنا سب کچھ مکان میں لگا دیا ہے جب مکان بن رہے تھے تو ڈی ڈی اے کہاں تھا-مکان مالکان کا سوال

by Qaumi Tanzeem
جون 19, 2025
in قومی خبریں
0
دہلی کے بٹلہ ہاؤس میں52 میں سے 44 مکانوں کو عدالت سے ملا اسٹے

نئی دہلی :مسلم اکثریتی علاقہ بٹلہ ہاؤس میں 17 جون کی شام اس وقت افراتفری مچ گئی جب دہلی پولیس کی جانب سے مرادی روڈ پر واقع بارات گھر کے پاس بیریکیڈنگ لگائی گئی۔ لوگوں کو دہلی دیولپمنٹ اتھارٹی (ڈی ڈی اے) کے ذریعہ انہدامی کارروائی کا خوف ستانے لگا۔ حالانکہ 18 جون کی صبح انہدامی کارروائی تو نہیں ہوئی، لیکن جامعہ تھانہ کے ایس ایچ او کی قیادت میں پولیس نے مرادی روڈ پر ڈی ڈی اے کی جانب سے نشان زد کیے گئے مکانوں اور سڑکوں کی میپنگ کی۔

بٹلہ ہاؤس کے مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ’’کُل 52 مکانوں پر ڈی ڈی اے نے نوٹس چسپاں کیا تھا۔ ان میں سے 44 کو عدالت سے اسٹے مل چکا ہے۔ اس کے باوجود دہلی پولیس کی جانب سے بیریکیڈنگ لگائی جا رہی ہے، جس کی وجہ سے لوگ دہشت میں جی رہے ہیں۔‘‘ مقامی لوگوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ نوٹس کو دیکھتے ہوئے کئی مکان اور دکان خالی کیے جا چکے ہیں۔ لیکن وہ ان جگہوں کو چھوڑ کر کہیں نہیں جائیں گے، کیونکہ بہت سالوں سے اس جگہ پر رہتے آئے ہیں۔ لوگوں نے اپنا سب کچھ مکان میں لگا دیا ہے جب مکان بن رہے تھے تو ڈی ڈی اے کہاں تھا۔ زمین کہاں تک ہے خود ڈی ڈی اے کو نہیں معلوم۔ ہمیں عدالت پر یقین ہے وہاں سے انصاف ملے گا اور ہمارے گھر بچ جائیں گے۔

اس درمیان اوکھلا سے عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی امانت اللہ خان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ کیا۔ پوسٹ میں انہوں نے لکھا کہ ’’آج الحمد للہ مرادی روڈ بٹلہ ہاؤس کی 12 پراپرٹی کا کیس ساکیت کورٹ میں فہرست بند ہوا تھا۔ ان تمام میں سینئر وکیل کرنل سنگھ جی پیش ہوئے اور تمام 12 کیسز میں ساکیت کورٹ نے 17 جولائی تک اسٹے کر دیا ہے۔ اب تک 44 پراپرٹی پر اسٹے آ چکا ہے، بقیہ 7 کیس میں ہائی کورٹ میں سماعت ہونی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ ڈی ڈی اے نے گزشتہ ماہ 26 مئی کو بٹلہ ہاؤس کے مرادی روڈ پر خسرہ نمبر 279 کے کئی مکانوں پر نوٹس چسپاں کر سرکاری زمینوں کو خالی کرنے کے لیے کہا تھا۔ اس درمیان لوگ دہلی ہائی کورٹ اور ساکیت کورٹ پہنچے۔ جہاں الگ الگ عرضیوں میں تقریباً 44 لوگوں کو اسٹے مل چکا ہے۔ واضح ہو کہ دہلی ہائی کورٹ نے 16 جون کی سماعت میں انہدامی معاملہ میں ڈی ڈی اے کو نوٹس جاری کر جواب طلب کیا ہے۔ ہائی کورٹ اگلی سماعت 10 جولائی کو کرے گی۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

مرکزی بجٹ غریبوں اور مذہبی اقلیتوں کے لیے مایوس کن: جماعت اسلامی ہند
قومی خبریں

ویشنو دیوی لینڈ سلائیڈ حادثے پر جماعت اسلامی ہند کا اظہار افسوس

by Qaumi Tanzeem
اگست 27, 2025
مدھیہ پردیش میں شیوپورضلع کے 56 مدارس کی منظوری رد
قومی خبریں

مدرسوں سے منسلک جمعیۃ علماء ہند کی عرضی پر اتراکھنڈ حکومت کو نوٹس جاری

by Qaumi Tanzeem
اگست 27, 2025
آر ایس ایس کا ترانہ گانے کے لیے ڈی کے شیوکمار نےانڈیا بلاک سے معافی مانگی
قومی خبریں

آر ایس ایس کا ترانہ گانے کے لیے ڈی کے شیوکمار نےانڈیا بلاک سے معافی مانگی

by Qaumi Tanzeem
اگست 26, 2025
دہلی میٹرو کے کرایے میں  اضافہ کر کے عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالا گیا-کانگریس
قومی خبریں

دہلی میٹرو کے کرایے میں اضافہ کر کے عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالا گیا-کانگریس

by Qaumi Tanzeem
اگست 26, 2025
جموں و کشمیر میں  سرکاری محکموں میں ’یو ایس بی و پین ڈرائیو‘ کے استعمال پر پابندی
قومی خبریں

جموں و کشمیر میں سرکاری محکموں میں ’یو ایس بی و پین ڈرائیو‘ کے استعمال پر پابندی

by Qaumi Tanzeem
اگست 26, 2025
مودی کی حلف برداری میں سات ممالک کے رہنما ئوں کودعوت
قومی خبریں

مودی کی گریجویشن ڈگری سے متعلق جانکاری ظاہر نہیں کی جائے

by Qaumi Tanzeem
اگست 25, 2025
Next Post
میزورم اور چھتیس گڑھ میں انتخاب کیلئے نوٹیفکیشن جاری

بہار اسمبلی انتخاب کی انتظامی سطح پر تیاریاں شروع

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

ایس آئی آر شروع ہونے کے بعد سے اب تک 4 ہزار کروڑ روپے کی رشوت خوری

ایس آئی آر شروع ہونے کے بعد سے اب تک 4 ہزار کروڑ روپے کی رشوت خوری

7 گھنٹے ago
نالندہ میں وزیر اور رکن اسمبلی پر حملہ

نالندہ میں وزیر اور رکن اسمبلی پر حملہ

7 گھنٹے ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • اتر پردیش
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem