‘ایزوول: بدھ کو میزورم کے سائرنگ میں ایک زیر تعمیر ریلوے پل گرنے سے کم از کم 17 مزدور ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ یہ واقعہ صبح 10 بجے کے قریب، ایزول سے 21 کلومیٹر دور اس وقت پیش آیا جب اس مقام پر تعمیراتی کام جاری تھا۔ ابھی بہت سے مزدوروں کے پھنسے ہونے کا خدشہ ہے، کیونکہ اطلاع کے مطابق واقعہ کے وقت 35-40 سے زیادہ لوگ موقع پر موجود تھے۔ ایک پولیس افسر نے بتایا کہ ملبے سے اب تک 17 لاشیں نکالی جا چکی ہیں… کئی دیگر اب بھی لاپتہ ہیں۔
اس واقعے پر غم کا اظہار کرتے ہوئےوزیر اعظم نریندر مودی نے ہر مرنے والوں کے لواحقین کوپی ایم ایم آر ایف کی طرف سے 2 لاکھ روپے اور زخمیوں کو 50،000 روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔اس کے ساتھ ہی میزورم کے وزیر اعلی زورمتھانگا نے حادثے میں لوگوں کی موت پر دکھ کا اظہار کیا اور کہا کہ بچاؤ کا کام جاری ہے۔
وزیر اعلی زورمتھنگا نے ٹویٹر پر پوسٹ کیا کہ ‘ایزوول کے قریب سائرنگ میں زیر تعمیر ریلوے اوور برج آج گر گیا۔ اب تک کم از کم 15 مزدور ہلاک ہو چکے ہیں، امدادی کام جاری ہے۔ اس سانحہ سے بہت دکھی اور متاثر ہوں۔ میں تمام سوگوار خاندانوں سے اپنی گہری تعزیت کا اظہار کرتا ہوں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کرتا ہوں۔