تلمبہ (پاکستان):معروف اسلامی اسکالر مولانا طارق جمیل کے بیٹے عاصم جمیل اتوار 29 اکتوبر کو پنجاب کے تلمبہ میں انتقال کر گئے۔ڈان کی خبر کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم)ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر ایک پوسٹ میں خبر کی تصدیق کرتے ہوئے مولانا طارق جمیل نے کہا کہ "حادثاتی موت” نے ماحول کو سوگوار کر دیا ہے۔ "ہم آپ سب سے درخواست کرتے ہیں کہ اس دکھ کے موقع پر ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔ اللہ میرے بیٹے کو جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔
مقامی میڈیا کے مطابق عاصم جمیل کے سینے پر گولی کا زخم تھا۔ پولیس ابھی تک اس بات کا تعین نہیں کر پائی ہے کہ آیا انہوں نےخود کشی کی یا کسی اور نے انہیں نشانہ بنایا ہے۔ پاکستان کے صوبہ پنجاب کے آئی جی پی نے میڈیا کو بتایا کہ موت کی وجہ کا تعین شواہد اور فرانزک رپورٹ کی روشنی میں کیا جانا چاہیے۔