پٹنہ :بہار میں کآل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین( اے آئی ایم آئی ایم) کے ایک اور لیڈر کا قتل کردیا گیا ہے۔اے آئی ایم آئی ایم لیڈر عبدالسلام گوپال گنج ضلع میں پیر 12فبروری کے روز گولی مار کر ہلاک کردیاگیا۔عبدالسلام جو اے ائی ایم ائی ایم کے ضلع صدر تھے اور انہوں نے 2022نومبر میں گوپال گنج اسمبلی حلقہ سے ضمنی انتخابات میں ہار گئے تھے، ٹرین پکڑنے کے لئے جارہے تھے چار حملہ آور دو موٹر سیکل پر سوار ہوکر آئے او ران پر فائرینگ کی جبکہ وہ اپنے رشتہ دار کے ساتھ موٹر سیکل پر سوار ہوکر جارہے تھے۔
دسمبر 2023کے بعد سے بہار میں اس قسم کا اے آئی ایم آئی ایم لیڈر کا یہ دوسرا قتل ہے‘ اس سے پہلے پارٹی کے ضلع صدر سیوان عارف جمیل کوگولی مار کر ہلاک کردیاگیاتھا۔بہار میں اے آئی ایم آئی ایم لیڈروں کے خلاف تشدد کے واقعات میں بار بار پیش آنے والے واقعات علاقے میں سیاسی قائدین کی سکیورٹی اور حفاظت کے متعلق تشویش کا سبب بن رہےہیں۔اے آئی ایم آئی ایم صدر اسدالدین اویسی نے وزیر اعلیٰ بہار نتیش کمار کو ریاست میں نظم ونسق کی صورتحال کے حوالے سے تنقید کا نشانہ بنایاہے‘مکمل تحقیقات او رمتاثرین کو انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیاہے۔