پٹنہ: بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے بدھ 24 جولائی کو اس وقت ایک نیا تنازعہ کھڑا کر دیا جب انہوں نے اسمبلی میں اپوزیشن اراکین کے جارحانہ احتجاج کے درمیان ایک خاتون ایم ایل اے کے بارے میں تضحیک آمیز تبصرہ کردیا۔انہیں غصہ اس وقت آیا جب اپوزیشن کے ممبران ریزرویشن اور بہار کی خصوصی حیثیت کے مسائل پر احتجاج کر رہے تھے اور انہیں بولنے نہیں دے رہے تھے۔ واضح طور پر ناراض سی ایم آخر کار آر جے ڈی کی ریکھا دیوی پر بھڑک اٹھے اور کہا، ’’آپ ایک خاتون ہیں، آپ کو کچھ نہیں معلوم‘‘۔جلد ہی ہنگامہ برپا ہو گیا اور حزب اختلاف کے ممبران خاص طور پر آر جے ڈی، کانگریس اور بائیں بازو کی جماعتوں نے “نتیش کمار کے خلاف نعرے لگانے لگے ۔