کرنال:ہریانہ کے کرنال ضلع کے تراوڑی میں آج ایک بڑا حادثہ پیش آیا۔ ایک چلتی مال گاڑی سے 8 کنٹینرس گر گئے اور مال گاڑی کے 2 پہیے بھی پٹری سے اتر گئے۔ حادثے کے بعد دونوں جانب سے آنے والی ٹرینوں کو روک دیا گیا ہے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریلوے حکام اور پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ کنٹینرس گرنے سے ریلوے ٹریک کے ساتھ ساتھ بجلی کی لائنوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔اس حادثے کی وجہ سے 14 ٹرینیں منسوخ کر دی گئیں ہیں جبکہ 38 ٹرینوں کے روٹس تبدیل کر دیئے گئے ہیں۔ اس روٹ پر روزانہ تقریباً 60 سے 70 ٹرینیں (اپ-ڈاؤن) چلتی ہیں۔ ابتدائی جانچ سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ مال گاڑی کا ایکسل ٹوٹنے سے اچانک جھٹکا لگا اور آٹھ کنٹینرس ریلوے ٹریک پر گر گئے اور مال ٹرین کے 2 پہیے بھی پٹری سے اتر گئے۔