• Home
بدھ, جنوری 7, 2026
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    آر جے ڈی کے یومِ تاسیس پر پرانے انداز میں نظر آئے لالو پرساد یادو

    آئی آر سی ٹی سی معاملے میں لالو یادو کو مایوسی کا سامنا

    ڈاکٹر نصرت نے اب تک جوائن نہیں کی ملازمت

    ڈاکٹر نصرت نے اب تک جوائن نہیں کی ملازمت

    وزیر برائے دیہی ترقی اشوک چودھری کی ڈگری پر سوال

    وزیر برائے دیہی ترقی اشوک چودھری کی ڈگری پر سوال

    دہلی پولیس کانسٹیبل امتحان میں نقل کرانے والے  سات افراد بہار میں گرفتار

    دہلی پولیس کانسٹیبل امتحان میں نقل کرانے والے سات افراد بہار میں گرفتار

    آر ایل ایم کے چار میں سے تین اراکینِ اسمبلی کے الگ ہونے کی قیاس آرائیاں تیز

    آر ایل ایم کے چار میں سے تین اراکینِ اسمبلی کے الگ ہونے کی قیاس آرائیاں تیز

    جے ڈی(یو)کی جانب سےاین ڈی اے میں واپس ہونے کی خبر  مسترد

    اقلیتی طلبہ کے روشن مستقبل کی سمت میں حکومت کاا ہم قدم

    لالو پرساد کی بائیں آنکھ کا  کامیاب آپریشن

    لالو پرساد کی بائیں آنکھ کا کامیاب آپریشن

    نصرت پروین  کا بہار میں ہی نوکری کرنے کا فیصلہ

    نصرت پروین کا بہار میں ہی نوکری کرنے کا فیصلہ

    جنتا دل (یو)کی کمان سنبھالنے کے بعدپارٹی لیڈروں سے نتیش کی ملاقات

    مردوں کے اکاؤنٹس میں پہنچنے والے 10-10 ہزار روپے کی وصولی آسان نہیں

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

ADVERTISEMENT
Home قومی خبریں

2025-26 کے مرکزی بجٹ میں جامع ترقی کی کوششوں کو جاری رکھنے کے عہد

اپنا آٹھواں بجٹ پیش کرتے ہوئے سیتارمن نے کہا، ’’ہم زیادہ خوشحالی کے حصول کے لیے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کے سفر پر گامزن ہیں‘‘

by Qaumi Tanzeem
فروری 1, 2025
in قومی خبریں
0
2025-26 کے مرکزی بجٹ میں جامع ترقی کی کوششوں کو جاری رکھنے کے عہد

نئی دہلی: وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے ہفتہ کے روز مالی سال 2025-26 کا مرکزی بجٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ بجٹ معیشت کی ترقی کو تیز کرنے اور جامع ترقی کے فروغ کی کوششوں کو آگے بڑھائے گا۔ اپنا آٹھواں بجٹ پیش کرتے ہوئے سیتارمن نے کہا، ’’ہم زیادہ خوشحالی کے حصول کے لیے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کے سفر پر گامزن ہیں۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستانی معیشت تمام بڑی ترقی پذیر معیشتوں میں سب سے تیزی سے ترقی کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا، ’’گزشتہ 10 برسوں کے دوران ہماری اقتصادی ترقی اور ساختی اصلاحات نے عالمی سطح پر توجہ حاصل کی ہے۔ اس بجٹ میں مجوزہ ترقیاتی اقدامات 10 اہم شعبوں پر مشتمل ہیں، جن میں غریبوں، نوجوانوں، کسانوں (ان داتا) اور خواتین (ناری) پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔‘‘

انہوں نے کہا کہ یہ اقدامات زرعی ترقی، پیداوار میں اضافے، دیہی خوشحالی اور معاشی لچک کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ مینوفیکچرنگ، ’میک اِن انڈیا‘، ایم ایس ایم ایز، روزگار کے مواقع، معیشت اور اختراعات میں سرمایہ کاری کو مضبوط بنائیں گے۔

وزیر خزانہ نے دالوں میں خود کفالت کے لیے چھ سالہ مشن شروع کرنے کا اعلان کیا جس میں تور، اُڑد اور مسور پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ این اے ایف ای ڈی اور این سی سی ایف جیسی مرکزی ایجنسیاں کسانوں کے ساتھ معاہدے کے تحت اگلے چار برسوں میں ان دالوں کی خریداری کو یقینی بنائیں گی۔

زراعت کے لیے ’پردھان منتری دھن دھانیا کرشی یوجنا‘ کے آغاز کا اعلان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت ریاستوں کے اشتراک سے زرعی اضلاع کی ترقی کا ایک نیا پروگرام بھی شروع کرے گی۔ یہ پروگرام خواہش مند اضلاع کے ماڈل سے متاثر ہو کر تیار کیا گیا ہے اور اس کے ذریعے تقریباً 1.7 کروڑ کسانوں کو فائدہ پہنچنے کی امید ہے۔

مرکزی وزیر خزانہ نے کہا، "کریڈٹ تک رسائی میں اصلاحات کے لئے، کریڈٹ گارنٹی کور کو بڑھایا جائے گا۔ مائیکرو اور چھوٹے کاروباری اداروں کے لیے 10 کروڑ روپے تک، اگلے پانچ سالوں میں 1.5 لاکھ کروڑ روپے کا اضافی قرض ملے گا۔ اسٹارٹ اپس کے لیے 10 کروڑ روپے سے 20 کروڑ روپے تک، 27 فوکس سیکٹرز میں قرضوں کے لیے گارنٹی فیس کو ایک فیصد تک کم کیا جا رہا ہے، جو کہ آتم نر بھر بھارت کے لیے اہم ہیں۔ اچھی طرح سے چلنے والے برآمدی ایم ایس ایم ای کے لیے 20 کروڑ روپے تک کے ٹرم لون کے لئے، ساتھ ہی مائیکرو انٹرپرائزز کے لیے، ہم ادیم پورٹل پر رجسٹرڈ مائیکرو انٹرپرائزز کے لیے پانچ لاکھ روپے کی حد کے ساتھ کسٹمائزڈ کریڈٹ کارڈز پیش کریں گے۔

سیتا رمن نے کہا کہ ترقی یافتہ ہندوستان کے لیے نیوکلیئر انرجی مشن، 2047 تک کم از کم 100 گیگا واٹ جوہری توانائی کی ترقی ہماری توانائی کی تبدیلی کے لیے ضروری ہے۔ اس مقصد کے حصول کے لیے نجی شعبوں کے ساتھ فعال شراکت کے لئے اٹامک انرجی ایکٹ اور نیوکلیئر ڈیمیج ایکٹ کے لئے سول لائیبلٹی ایکٹ میں ترامیم کی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ فٹ ویئر اور چمڑے کے شعبوں کے لیے ایک فوکسڈ اسکیم شروع کی جائے گی، جب کہ ہندوستان کو کھلونا مینوفیکچرنگ کا عالمی مرکز بنانے کے لیے بڑے اقدامات کیے جائیں گے۔ حکومت کلین ٹیکنالوجی مینوفیکچرنگ سرگرمیوں کی حمایت کے لیے ایک مشن بھی شروع کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ تیسرے انجن کے طور پر سرمایہ کاری میں لوگوں، اختراعات اور معیشت میں سرمایہ کاری شامل ہے۔

سیتا رمن نے کہا کہ مالیاتی خسارے کا تخمینہ جی ڈی پی کا 4.4 فیصد ہے۔ انہوں نے کہا کہ کل وصولیوں کا تخمینہ 34.96 لاکھ کروڑ روپے ہے اور تخمینہ خرچ 56.56 لاکھ کروڑ روپے ہے۔ انہوں نے کہا کہ انشورنس سیکٹر کے لیے براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری ( ایف ڈی آئی ) کی حد 74 سے بڑھا کر 100 فیصد کی جائے گی۔ یہ بڑھتی ہوئی حد ان کمپنیوں کے لیے دستیاب ہوگی جو پورے پریمیم کی سرمایہ کاری ہندوستان میں کرتی ہیں۔ غیر ملکی سرمایہ کاری سے متعلق موجودہ تحفظات اور شرائط کا جائزہ لیا جائے گا اور انہیں آسان بنایا جائے گا۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ بین الاقوامی تجارت کے لیے ایک ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر – ‘بھارت ٹریڈ نیٹ’ ( بی ٹی این ) تجارتی دستاویزات اور مالیاتی حل کے لیے ایک مربوط پلیٹ فارم کے طور پر قائم کیا جائے گا۔ بی ٹی این کو بین الاقوامی طریقوں سے ہم آہنگ کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کے ذہنوں میں تجسس اور اختراع کا جذبہ پیدا کرنے اور سائنسی سوچ کو فروغ دینے کے لیے اگلے پانچ برسوں میں سرکاری اسکولوں میں 50,000 اٹل ٹنکرنگ لیب قائم کی جائیں گی۔ تمام سرکاری سیکنڈری اسکولوں کو براڈ بینڈ کنیکٹیویٹی فراہم کی جائے گی۔

سیتا رمن نے کہا کہ انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (آئی آئی ٹی) پٹنہ میں ہاسٹلز اور دیگر بنیادی ڈھانچے کی صلاحیت کو بھی بڑھایا جائے گا۔ تعلیم کے لیے مصنوعی ذہانت (اے آئی ) میں ایک سنٹر آف ایکسی لینس بنایا جائے گا۔ سال 2023 میں زراعت، صحت اور پائیدار شہروں کے لیے اے آئی میں تین سینٹرز آف ایکسی لینس کا اعلان کیا گیا۔ اب تعلیم کے لیے اے آئی میں ایک سنٹر آف ایکسیلنس قائم کیا جائے گا جس کی کل لاگت 500 کروڑ روپے ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے 10 برسوں میں تقریباً 1.1 لاکھ انڈرگریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ میڈیکل ایجوکیشن سیٹیں شامل کی ہیں۔ اگلے پانچ برسوں میں 75 ہزار سیٹیں شامل کرنے کا ہدف ہے اور اگلے سال میڈیکل کالجوں اور اسپتالوں میں 10 ہزار اضافی سیٹیں شامل کی جائیں گی۔ تمام ضلع اسپتالوں میں ڈے کیئر کینسر سنٹرز قائم کیے جائیں گے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ بیرونی سرمایہ کاری پر موجودہ رکاوٹوں اور شرائط کا جائزہ لیا جائے گا اور انہیں آسان بنایا جائے گا۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

شرائن بورڈ میڈیکل کالج کے خلاف این ایم سی کی کارروائی
قومی خبریں

شرائن بورڈ میڈیکل کالج کے خلاف این ایم سی کی کارروائی

by Qaumi Tanzeem
جنوری 7, 2026
دہلی  میں فیض الٰہی مسجد کے اطراف غیر قانونی تعمیرات کو ہٹانے کے لیے بلڈوز ر کارروائی
قومی خبریں

دہلی میں فیض الٰہی مسجد کے اطراف غیر قانونی تعمیرات کو ہٹانے کے لیے بلڈوز ر کارروائی

by Qaumi Tanzeem
جنوری 7, 2026
کانگریس کے سینئر رہنما اور سابق مرکزی وزیر سریش کلماڑی نہیں رہے
قومی خبریں

کانگریس کے سینئر رہنما اور سابق مرکزی وزیر سریش کلماڑی نہیں رہے

by Qaumi Tanzeem
جنوری 6, 2026
مستقل فوجی بننے سے پہلے اگنی ویر شادی نہیں کر سکتے!
قومی خبریں

مستقل فوجی بننے سے پہلے اگنی ویر شادی نہیں کر سکتے!

by Qaumi Tanzeem
جنوری 6, 2026
سپریم کورٹ میں عمر خالد اور شرجیل امام کی ضمانت کی درخواستیں مسترد
قومی خبریں

سپریم کورٹ میں عمر خالد اور شرجیل امام کی ضمانت کی درخواستیں مسترد

by Qaumi Tanzeem
جنوری 5, 2026
اندور کا سانحہ ناکام اور بدعنوان نظام کا نتیجہ – راجندر سنگھ
قومی خبریں

اندور کا سانحہ ناکام اور بدعنوان نظام کا نتیجہ – راجندر سنگھ

by Qaumi Tanzeem
جنوری 5, 2026
Next Post
آئی ٹی آر داخل کرنے کی آخری تاریخ آج

انکم ٹیکس سلیب میں تبدیلی، اب 12 لاکھ تک کوئی ٹیکس نہیں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

گورکھپور میں تیز رفتار اسکارپیو نے الاؤ تاپ رہے 5 لوگوں کو روندا

3 گھنٹے ago
جعلی ڈگری معاملے میں جے ایس یونیورسٹی کی منظوری منسوخ

جعلی ڈگری معاملے میں جے ایس یونیورسٹی کی منظوری منسوخ

3 گھنٹے ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • اتر پردیش
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem