حیدرآباد:گھریلوپکوان گیس سلنڈر کے پھٹ پڑنے سے ایک ہی خاندان کے تین افراد زندہ جھلس کر ہلاک ہوگئے۔یہ واقعہ آندھراپردیش کے انامیاضلع کے رائچوٹی میں پیش آیا۔پکوان کے دوران یہ واقعہ پیش آیاجس کے نتیجہ میں مکان میں آگ لگ گئی اور ماں بیٹا اور بیٹی زندہ جھلس کر ہلاک گئے۔مرنے والوں کی شناخت رمادیوی، 9 سالہ منوہر اور 5سالہ مانویتا کے طور پر کی گئی ہے۔اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کے عہدیداروں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔ پولیس گھر میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی جانچ کی جا رہی ہے۔