• Home
منگل, نومبر 11, 2025
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    دوسرے مرحلے میں 68.48 فیصد  ووٹنگ

    دوسرے مرحلے میں 68.48 فیصد ووٹنگ

    اسمبلی انتخابات کے دوسرے اور آخری مرحلے کی ووٹنگ جاری

    اسمبلی انتخابات کے دوسرے اور آخری مرحلے کی ووٹنگ جاری

    سابق نائب وزیر اعلیٰ تارکشور پرساد کی صحافی کے ساتھ بد سلوکی

    سابق نائب وزیر اعلیٰ تارکشور پرساد کی صحافی کے ساتھ بد سلوکی

    وزیر اعظم بہار کے مسئلہ پر بات نہیں کر رہے۔تیجسوی

    4 دن بعد بھی ووٹنگ کے اعداد و شمار جاری نہ ہونے پرتیجسوی ناراض

    بہار اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے انتخابی مہم کا اختتام

    بہار اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے انتخابی مہم کا اختتام

    مظفر پور کے ہوٹل میں لڑکی گولی لگنے سے شدید زخمی

    اسمبلی انتخاب کے دوران پٹنہ پولیس کی بڑی لاپروائی سامنے آئی

    اکھلیش یادو نے تیجسوی یادو کو سالگرہ پردی مبارکباد – بتایا بہار کا اگلا وزیر اعلیٰ

    اکھلیش یادو نے تیجسوی یادو کو سالگرہ پردی مبارکباد – بتایا بہار کا اگلا وزیر اعلیٰ

    زیادہ ووٹنگ اقتدار کی تبدیلی کا مظہر : کانگریس

    زیادہ ووٹنگ اقتدار کی تبدیلی کا مظہر : کانگریس

    ہمیں جموں و کشمیر کے لوگوں کو ان کا حق لوٹانا ہے: راہل گاندھی

    بہار میں’نالندہ یونیورسٹی‘ جیسی یونیورسٹی کھولنے کاراہل کا وعدہ

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

Home قومی خبریں

دھماکے کےقصورواروں کو سزا اور متاثرین کو معاوضہ دیا جائے: جماعت اسلامی ہند

امیر جماعت سید سعادت اللہ حسینی نے کہا کہ دہلی میں لال قلعہ کے قریب ہونے والا ہلاکت خیز دھماکہ انتہائی تشویشناک ہے

by Qaumi Tanzeem
نومبر 11, 2025
in قومی خبریں
0
ملک کی بگڑتی سماجی ، سیاسی اور معاشی صورت حال پر جماعت اسلامی ہندفکرمند

نئی دہلی: جماعتِ اسلامی ہند کے امیر سید سعادت اللہ حسینی نے پیر کی شام دہلی میں لال قلعہ کے قریب ہونے والے ہلاکت خیز دھماکے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے اس واقعے کی شفاف اور اعلیٰ سطحی تحقیقات، سیکیورٹی میں ہونے والی کوتاہیوں کے فوری احتساب، اور متاثرین و ان کے اہل خانہ کے لیے مناسب معاوضے کا مطالبہ کیا ہے۔

میڈیا کو جاری کیے گئے اپنے بیان میں محترم امیر جماعت نے کہا کہ ’’ پیر کی شام دہلی میں لال قلعہ کے قریب ہونے والا ہلاکت خیز دھماکہ انتہائی تشویشناک ہے، اس دھماکہ میں متعدد قیمتی جانیں ضائع ہوئیں اور کئی افراد زخمی ہوئے۔ ہم متاثرین کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں اور زخمیوں کی جلد اور مکمل صحتیابی کے لیے دعاگو ہیں۔ ہم غم اور کرب کی اس گھڑی میں دہلی کے عوام کے ساتھ مکمل یک جہتی کا اظہار کرتے ہیں۔‘‘

محترم امیر جماعت نے مزید کہا کہ ’’ "ابتدائی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ کوئی اتفاقی حادثہ نہ ہوتے ہوئے ایک دہشت گردانہ عمل ہو سکتا ہے اگر تحقیقی اداروں کی جانب سے اس بات کی تصدیق ہوتی ہے تو ہم شدید الفاظ میں اس واقعہ کی مذمت کرتے ہیں۔ دہشت گردانہ کارروائیوں کے ذریعے معصوم انسانوں کا قتل انتہائی گھناؤنا اور سفاکانہ جرم ہے۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ مجرموں کو فوری طور پر انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔ قومی دارالحکومت کے قلب میں ایسا واقعہ سیکیورٹی کی سنگین ناکامی کی نشاندہی کرتا ہے۔ عوامی تحفظ کے ذمہ داران کا فوری احتساب ہونا چاہیے۔ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ بے حد اہم ہے، اور حکومت پر لازم ہے کہ وہ شہریوں کی حفاظت کے اپنے آئینی فریضے کی ادائیگی کو یقینی بنائے۔

جناب سید سعادت اللہ حسینی نے واقعے کے بارے میں غلط معلومات اور فرقہ وارانہ بیانیے پھیلانے والے کچھ میڈیا اور سوشل میڈیا صارفین کے غیر ذمہ دارانہ رویے پر بھی تنقید کی اور فرمایا کہ ’’ بحران کے وقت میں عوام میں اتحاد اور یکجہتی کی اہمیت و ضرورت عام ایام سے کئی گنا زیادہ بڑھ جاتی ہے۔ جو لوگ ایسے مکروہ واقعات کو اپنے نظریاتی یا سیاسی فائدے کے لیے استعمال کرتے ہیں، انہیں بے نقاب کر کے قانون کے مطابق سزا دی جانی چاہیے۔‘‘

اپنے بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ ’’ اس دھماکے کی جامع، شفاف اور مقررہ مدت میں تحقیقات ہونی چاہییں، تاکہ تمام شواہد غیر جانب دارانہ طور پر جانچے جائیں اور نتائج عوام کے سامنے پیش کیے جائیں۔ ہم ان متاثرہ خاندانوں کے لیے فوری اور مناسب معاوضے کا مطالبہ کرتے ہیں جنہوں نے اپنے پیاروں کو کھو دیا، نیز زخمیوں کے لیے مکمل طبی امداد اور سہولیات فراہم کی جائیں۔ ہم مجرموں کے لیے سخت سزا اور اعلیٰ سطح پر سیکیورٹی کی کوتاہیوں کے ذمہ داروں کے احتساب کا مطالبہ کرتے ہیں۔‘‘

محترم امیر جماعت نے کہا کہ ’’ مذہب کے نام پر دہشت گردی کرنا، مذہب کے ساتھ دھوکہ اورخیانت ہے۔ ہر قسم کا تشدد، چاہے کسی بھی نام یا جھنڈے تلے ہو، یکساں طور پر قابلِ مذمت ہے۔ اب وقت آ گیا ہے کہ تمام مذاہب کے ماننے والے مل کر انتہا پسندی کا مقابلہ کریں، نفرت کو مسترد کریں، اور دہشت گردی کے اسباب اور اس کے نیٹ ورکس کو جڑ سے ختم کرنے کے لیے مل جل کر کام کریں۔ صرف ایک متحد معاشرہ ہی ملک کے تکثیری تشخص، امن اور مستقبل کی حفاظت کر سکتا ہے۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

نوکری کا جھانسہ دیکر ٹھگے جانے کے بعد 21 سالہ خاتون کی خود کشی
قومی خبریں

ممبئی کے تاجر سے 53 لاکھ روپے کی ٹھگی

by Qaumi Tanzeem
نومبر 11, 2025
وزیر اقلیتی بہبود و پبلک انٹرپرائزز کے طور پر اظہرالدین نے ذمہ داری سنبھال لی
قومی خبریں

وزیر اقلیتی بہبود و پبلک انٹرپرائزز کے طور پر اظہرالدین نے ذمہ داری سنبھال لی

by Qaumi Tanzeem
نومبر 11, 2025
بہار میں 7 مراحل میں ہوں گے انتخاب
قومی خبریں

راجستھان میں31 سال پرانے قانون کو بدلنے کی تیاری

by Qaumi Tanzeem
نومبر 11, 2025
لال قلعہ کے قریب دھماکہ کے بعد دہلی میں ہائی الرٹ
قومی خبریں

لال قلعہ کے قریب دھماکہ کے بعد دہلی میں ہائی الرٹ

by Qaumi Tanzeem
نومبر 11, 2025
دہلی میں لال قلعہ کے قریب  زوردار دھماکہ، 13 ہلاک، درجنوں زخمی
قومی خبریں

دہلی میں لال قلعہ کے قریب زوردار دھماکہ، 13 ہلاک، درجنوں زخمی

by Qaumi Tanzeem
نومبر 10, 2025
ڈاکٹر راہی معصوم رضا نے نوجوانوں کو خواب دیکھنے کی ترغیب دی: منوج سنہا
قومی خبریں

ڈاکٹر راہی معصوم رضا نے نوجوانوں کو خواب دیکھنے کی ترغیب دی: منوج سنہا

by Qaumi Tanzeem
نومبر 10, 2025

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

ملک کی بگڑتی سماجی ، سیاسی اور معاشی صورت حال پر جماعت اسلامی ہندفکرمند

دھماکے کےقصورواروں کو سزا اور متاثرین کو معاوضہ دیا جائے: جماعت اسلامی ہند

4 منٹس ago
دوسرے مرحلے میں 68.48 فیصد  ووٹنگ

دوسرے مرحلے میں 68.48 فیصد ووٹنگ

25 منٹس ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • اتر پردیش
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem