• Home
ہفتہ, نومبر 8, 2025
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    زیادہ ووٹنگ اقتدار کی تبدیلی کا مظہر : کانگریس

    زیادہ ووٹنگ اقتدار کی تبدیلی کا مظہر : کانگریس

    ہمیں جموں و کشمیر کے لوگوں کو ان کا حق لوٹانا ہے: راہل گاندھی

    بہار میں’نالندہ یونیورسٹی‘ جیسی یونیورسٹی کھولنے کاراہل کا وعدہ

    پہلے مرحلے میں 64.46 فیصد ووٹنگ درج

    پہلے مرحلے میں 64.46 فیصد ووٹنگ درج

    جس بہار نے گاندھی جی کو راستہ دکھایا، این ڈی اے حکومت نے اسی کو نظر انداز کرد یا

    جس بہار نے گاندھی جی کو راستہ دکھایا، این ڈی اے حکومت نے اسی کو نظر انداز کرد یا

    لالو پرسادنےعوام سے تبدیلی کے لیے ووٹ کرنے کی پرزور اپیل کی

    لالو پرسادنےعوام سے تبدیلی کے لیے ووٹ کرنے کی پرزور اپیل کی

    اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے میں 18 اضلاع کی 121 نشستوں پر ووٹنگ جاری

    اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے میں 18 اضلاع کی 121 نشستوں پر ووٹنگ جاری

    مودی کو اگر پرینکا ٹکر دیتی ہیں تو و انتخاب جیت جائیں گی۔راؤت

    بدعنوانی اور ووٹ چوری سے جمہوریت کمزور ہوئی- پرینکا گاندھی

    سنتوش سہنی نے  گورابورام اسمبلی سیٹ سےامیدواری واپس لی

    سنتوش سہنی نے گورابورام اسمبلی سیٹ سےامیدواری واپس لی

    اسمبلی انتخابات کے رجحانات : صرف تلنگانہ میں کانگریس کو سبقت حاصل

    اسمبلی انتخاب کے پہلے مرحلے کی انتخابی مہم ختم

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

Home قومی خبریں

این سی ای آر ٹی کی پولیٹیکل سائنس کی نئی کتاب میں بابری مسجد کا ذکر نہیں

کتاب میں مسجد کا نام لکھنے کے بجائے اسے ’تین گنبدوں والا ڈھانچہ‘ بتایا گیا ہے

by Qaumi Tanzeem
جون 16, 2024
in قومی خبریں
0
این سی ای آر ٹی کی پولیٹیکل سائنس کی نئی کتاب میں بابری مسجد کا ذکر نہیں

این سی ای آر ٹی کی 12ویں جماعت کی پولیٹیکل سائنس کی نئی کتاب میں کئی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ سب سے بڑی تبدیلی ایودھیا تنازعہ کے موضوع پر ہوئی ہے اور کتاب میں بابری مسجد کا ذکر تک نہیں کیا گیا ہے۔ مسجد کا نام لکھنے کے بجائے اسے ’تین گنبدوں والا ڈھانچہ‘ بتایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ موضوع کو چار کے بجائے دو صفحات میں سمیٹا گیا ہے۔انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق ایودھیا تنازعہ کی معلومات دینے والے پرانے ورژن کو بھی ہٹا دیا گیا ہے۔ اس میں گجرات کے سومناتھ سے ایودھیا تک بی جے پی کی رتھ یاترا، کارسیوکوں کا کردار، 6 دسمبر 1992 کو بابری مسجد کی شہادت کے بعد فرقہ وارانہ تشدد، بی جے پی کی حکومت والی ریاستوں میں صدر راج اور ایودھیا میں ہونے والے واقعات پر بی جے پی کا اظہار افسوس شامل ہے۔
بارہویں جماعت کی پولیٹیکل سائنس کی پرانی کتاب میں بابری مسجد کو 16ویں صدی کی مسجد کے طور پر متعارف کرایا گیا تھا جسے مغل بادشاہ بابر کے جنرل میر باقی نے تعمیر کیا تھا۔ اب نئی کتاب میں اس کا ذکر اس طرح کیا گیا ہے، ’تین گنبدوں والا ڈھانچہ 1528 میں شری رام کی جائے پیدائش پر بنایا گیا تھا لیکن اس ڈھانچے کے اندرونی اور بیرونی حصوں پر ہندو علامات و باقیات کو واضح طور پر دیکھا جا سکتا تھا۔
ایودھیا تنازعہ کا ذکر کرنے والی پرانی کتاب میں فیض آباد (اب ایودھیا) ضلع عدالت کے حکم پر فروری 1986 میں مسجد کے تالے کھولے جانے کے بعد ’دونوں طرف سے‘ محاذ آرائی کی بات کی گئی تھی۔ اس میں فرقہ وارانہ تناؤ، سومناتھ سے ایودھیا تک رتھ یاترا، دسمبر 1992 میں رام مندر کی تعمیر کے لیے سویم سیوکوں کے ذریعے کی کار سیوا، مسجد کی شہادت اور اس کے بعد جنوری 1993 میں ہوئے فرقہ وارانہ فسادات کا ذکر کیا گیا تھا۔ پرانی کتاب میں بتایا گیا تھا کہ کیسے بی جے پی نے ایودھیا میں ہوئے واقعات پر افسوس کا اظہار کیا اور سیکولرازم پر سنجیدہ بحث کا ذکر کیا۔مذکورہ بالا باتوں کو نئی کتاب میں ایک نئے پیراگراف سے تبدیل کر دیا گیا ہے۔ نئی کتاب میں لکھا ہے کہ 1986 میں تین گنبدوں والے ڈھانچے کے حوالے سے ایک اہم موڑ آیا، جب فیض آباد (اب ایودھیا) کی ضلعی عدالت نے ڈھانچے کے تالے کھولنے کا حکم دیا، جس سے لوگوں کو وہاں عبادت کرنے کی اجازت دی گئی۔ یہ تنازعہ کئی دہائیوں سے چل رہا تھا کیونکہ ایسا مانا جاتا ہے کہ تین گنبدوں والا ڈھانچہ ایک مندر کو منہدم کرنے کے بعد شری رام کی جائے پیدائش پر تعمیر کیا گیا تھا۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

عالمی سطح پرسونے کے نرخ میں گراوٹ جاری
قومی خبریں

سونا اور چاندی کی قیمتوں میں گراوٹ کا سلسلہ جاری

by Qaumi Tanzeem
نومبر 8, 2025
جے این یومیں ایک بار پھر لال جھنڈا لہرایا
قومی خبریں

جے این یومیں ایک بار پھر لال جھنڈا لہرایا

by Qaumi Tanzeem
نومبر 7, 2025
ہریانہ اسمبلی انتخاب میں بی جے پی کی جیت’ووٹ چوری‘ سے ہوئی
قومی خبریں

ہریانہ اسمبلی انتخاب میں بی جے پی کی جیت’ووٹ چوری‘ سے ہوئی

by Qaumi Tanzeem
نومبر 5, 2025
بلاسپور ٹرین حادثہ میں ہلاکتوں کی تعداد 11 ہوئی
قومی خبریں

بلاسپور ٹرین حادثہ میں ہلاکتوں کی تعداد 11 ہوئی

by Qaumi Tanzeem
نومبر 5, 2025
جے این یو طلبہ یونین انتخابات میں 67 فیصد ووٹنگ
قومی خبریں

جے این یو طلبہ یونین انتخابات میں 67 فیصد ووٹنگ

by Qaumi Tanzeem
نومبر 5, 2025
تملناڈو میں نہیں نافذ ہونے دیں گےسی اے اے۔ اسٹالن
قومی خبریں

ڈی ایم کےکی جانب سےایس آئی آر کے عمل کو سپریم کورٹ میں چیلنج

by Qaumi Tanzeem
نومبر 4, 2025
Next Post
فریضہ حج کی ادائیگی کے دوران میدان عرفات میں بیٹے کی ولادت

فریضہ حج کی ادائیگی کے دوران میدان عرفات میں بیٹے کی ولادت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

بیوی پر شوہر کو نشے کی گولیاں کھلا کر نہر میں پھینکنے کا الزام

بیوی پر شوہر کو نشے کی گولیاں کھلا کر نہر میں پھینکنے کا الزام

10 گھنٹے ago
عالمی سطح پرسونے کے نرخ میں گراوٹ جاری

سونا اور چاندی کی قیمتوں میں گراوٹ کا سلسلہ جاری

10 گھنٹے ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • اتر پردیش
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem