• Home
ہفتہ, جنوری 24, 2026
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    مدھیہ پردیش پیشاب واقعہ پر نیہا سنگھ راٹھوڑ کے ٹوئٹ پر ہنگامہ، ایف آئی آر درج

    چھوٹی چھوٹی باتوں پر بھی مقدمات درج ہو جاتے ہیں: نیہا سنگھ راٹھور

    پٹنہ میں ایک اور طالبہ کی پر اسرار موت

    پٹنہ میں ایک اور طالبہ کی پر اسرار موت

    تیجسوی یادو کا بی جے پی پر شدید حملہ

    تیجسوی یادو نےنتیش حکومت کو 100 دنوں کا الٹی میٹم دیا

    روہتاس ضلع کے 332 گاؤں میں پانی میں زہر بننے کی خبر

    روہتاس ضلع کے 332 گاؤں میں پانی میں زہر بننے کی خبر

    آر جے ڈی کے یومِ تاسیس پر پرانے انداز میں نظر آئے لالو پرساد یادو

    آئی آر سی ٹی سی معاملے میں لالو یادو کو مایوسی کا سامنا

    ڈاکٹر نصرت نے اب تک جوائن نہیں کی ملازمت

    ڈاکٹر نصرت نے اب تک جوائن نہیں کی ملازمت

    وزیر برائے دیہی ترقی اشوک چودھری کی ڈگری پر سوال

    وزیر برائے دیہی ترقی اشوک چودھری کی ڈگری پر سوال

    دہلی پولیس کانسٹیبل امتحان میں نقل کرانے والے  سات افراد بہار میں گرفتار

    دہلی پولیس کانسٹیبل امتحان میں نقل کرانے والے سات افراد بہار میں گرفتار

    آر ایل ایم کے چار میں سے تین اراکینِ اسمبلی کے الگ ہونے کی قیاس آرائیاں تیز

    آر ایل ایم کے چار میں سے تین اراکینِ اسمبلی کے الگ ہونے کی قیاس آرائیاں تیز

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

ADVERTISEMENT
Home قومی خبریں

مسلم ممبر پارلیمنٹ کے لئے غیر پارلیمانی زبان کا استعمال جمہوری تاریخ میں پہلا واقعہ ۔ مولانا ارشدمدنی

مولانا مدنی نے کہا کہ جو کچھ ہوا اسے دیکھ کر کہا جا سکتا ہے کہ مسلمانوں کے خلاف یہ نفرت کی انتہاہے جو اب جمہوریت کے ایوان تک جا پہنچی ہے۔

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 23, 2023
in قومی خبریں
0
مسلم ممبر پارلیمنٹ کے لئے غیر پارلیمانی زبان کا استعمال جمہوری تاریخ میں پہلا واقعہ ۔ مولانا ارشدمدنی

نئی دہلی: پارلیمنٹ میں ایک مسلم رکن پارلیمان کے ساتھ توہین آمیز سلوک اور دہشت گرد کہے جانے پر جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا ارشدمدنی نے سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ملک کی جمہوری تاریخ میں ایک شرمشار کردینے والا پہلا واقعہ ہے۔انہوں نے آج یہاں جاری اپنے ایک بیان میں کہاکہ گزشتہ روز پارلیمنٹ میں حکمراں پارٹی کے ایک ممبرکے ذریعہ جس طرح ایک مسلم ممبر پارلیمنٹ کے لئے غیر پارلیمانی زبان کا استعمال ہوا یہاں تک کہ اسے کھلے عام دہشت گرد اور دیگر انتہائی قابل اعتراض الفاظ کا استعمال اور پارلیمنٹ کے باہر دیکھ لینے کی دھمکی دی گئی یہ شرمناک اور جمہویت پر دھبہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے بھی بہت سے ایشوز پر پارلیمنٹ میں انتہائی گرماگرم اورتلخ بحثیں ہوتی رہی ہیں لیکن کسی منتخب نمائندہ کے خلاف کسی دوسرے ممبر نے ایسے ناپاک اور غیر جمہوری الفاظ کا استعمال کبھی نہیں کیا۔
مولانا مدنی نے کہا کہ یہ جو کچھ ہوا اسے دیکھ کر کہا جا سکتا ہے کہ مسلمانوں کے خلاف یہ نفرت کی انتہاہے جو اب جمہوریت کے ایوان تک جا پہنچی ہے۔ حیرت اور افسوس کی بات تو یہ ہے کہ جب مذکورہ ممبر ایسی ناپاک اور غیر پارلیمانی زبان بول رہا تھا تو حکمراں جماعت کے کسی ممبر نے اسے نہیں روکا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ ہیٹ اسپیچ نہیں بلکہ اس سے کہیں زیادہ تھی اور ایوان کے اسپیکر کو فورا اس کا نوٹس لینا چاہئے تھا لیکن انہوں نے ایسا نہیں کیا۔
مولانا مدنی نے یہ بھی کہا کہ اگر اپوزیشن کے کسی ممبر نے ایوان میں ایسی زبان کا استعمال کیا ہوتا تو اسے اسی وقت ایوان سے باہر نکال کر اس کے خلاف سخت ایکشن لیا جاتا اور الیکٹرانک میڈیا اس پر ایک طوفان کھڑا کر دیتا۔ انہوں نے کہا کہ ایک مسلم ممبر پارلیمنٹ کے خلاف اس طرح کی زبان کا استعمال یہ باور کراتا ہے کہ عام مسلمانوں کو تو جانے دیں اب مسلمانوں کے منتخب نمائندے پارلیمنٹ میں بھی محفوظ نہیں ہیں۔
مولانا مدنی نے کہا کہ اگر آج کے نئے ہندوستان کی یہی تصویر ہے تو یہ بہت خطرناک اور مایوس کن ہے۔ سپریم کورٹ نے نفرت انگیز تقریر کے خلاف از خود نوٹس لیکر کارروائی کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں اور اس کی بنیاد پر بعض معاملوں میں کارروائی بھی ہوئی ہے لیکن چونکہ یہ معاملہ پارلیمنٹ کا ہے اس لئے کارروائی کا مکمل اختیار اسپیکر کے پاس ہے۔ انہوں نے آخر میں کہا کہ اسپیکر کی یہ آئینی اور اخلاقی ذمہ داری ہے کہ وہ مذکورہ ممبر کے خلاف قانونی کارروائی کا حکم دیں۔واضح ہو کہ گذشتہ جمعرات کو لوک سبھا میں بی جے پی ممبر پارلیمنٹ رمیش بدھوڑی نے بی ایس پی ممبر پارلیمنٹ کنور دانش علی کے خلاف غیر پارلیمانی زبان کا استعمال کیا ہے جس کی مذمت جاری ہے ۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

یوم جمہوریہ سے عین قبل دہشت گردانہ سازش کا پردہ فاش
قومی خبریں

یوم جمہوریہ سے عین قبل دہشت گردانہ سازش کا پردہ فاش

by Qaumi Tanzeem
جنوری 24, 2026
61 ہزار سے زائد نوجوانوں کو  تقرری نامہ پیش
قومی خبریں

61 ہزار سے زائد نوجوانوں کو تقرری نامہ پیش

by Qaumi Tanzeem
جنوری 24, 2026
شمالی ہندوستان میں سردی سے فی الحال کوئی راحت نہیں
قومی خبریں

شمالی ہندوستان کے بڑے حصے میں سردی کی نئی لہر کی پیش گوئی

by Qaumi Tanzeem
جنوری 24, 2026
قومی تعلیمی پالیسی 2020 کے تحت بڑے فیصلے متوقع
قومی خبریں

قومی تعلیمی پالیسی 2020 کے تحت بڑے فیصلے متوقع

by Qaumi Tanzeem
جنوری 24, 2026
یومِ جمہوریہ کے پیشِ نظر ملک بھر میں متعلقہ ایجنسیاں ہائی الرٹ
قومی خبریں

یومِ جمہوریہ کے پیشِ نظر ملک بھر میں متعلقہ ایجنسیاں ہائی الرٹ

by Qaumi Tanzeem
جنوری 23, 2026
یومِ پیدائش پر سبھاش چندر بوس کوکانگریس کے سرکردہ رہنماؤں کا خراجِ عقیدت
قومی خبریں

یومِ پیدائش پر سبھاش چندر بوس کوکانگریس کے سرکردہ رہنماؤں کا خراجِ عقیدت

by Qaumi Tanzeem
جنوری 23, 2026
Next Post
وزیر اعظم کے ہاتھوں وارانسی میں بین الاقوامی کرکٹ اسٹیڈیم کا سنگ بنیاد

وزیر اعظم کے ہاتھوں وارانسی میں بین الاقوامی کرکٹ اسٹیڈیم کا سنگ بنیاد

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

یوم جمہوریہ سے عین قبل دہشت گردانہ سازش کا پردہ فاش

یوم جمہوریہ سے عین قبل دہشت گردانہ سازش کا پردہ فاش

5 گھنٹے ago
61 ہزار سے زائد نوجوانوں کو  تقرری نامہ پیش

61 ہزار سے زائد نوجوانوں کو تقرری نامہ پیش

5 گھنٹے ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • اتر پردیش
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem