• Home
جمعرات, ستمبر 11, 2025
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    انتخاب سے عین قبل مرکزی حکومت کی جانب سےبہار کو ملی ’ سوغات‘

    انتخاب سے عین قبل مرکزی حکومت کی جانب سےبہار کو ملی ’ سوغات‘

    مشکل حالات کے سبب بہار کی بیٹیاں تعلیم سے دور

    مشکل حالات کے سبب بہار کی بیٹیاں تعلیم سے دور

    ڈبل انجن حکومت نے دو نسلوں کو برباد کر دیا-تیجسوی

    ڈبل انجن حکومت نے دو نسلوں کو برباد کر دیا-تیجسوی

    بہار کی سیاست پرمسلمانوں کاغلبہ- 87اسمبلی سیٹوں پر 20 فیصد سے زیادہ مسلم ووٹ

    بہار کی سیاست پرمسلمانوں کاغلبہ- 87اسمبلی سیٹوں پر 20 فیصد سے زیادہ مسلم ووٹ

    ہٹیا-پٹنہ ایکسپریس سے اغوا کوچ اٹینڈنٹ آزاد-ایک ملزم گرفتار

    ہٹیا-پٹنہ ایکسپریس سے اغوا کوچ اٹینڈنٹ آزاد-ایک ملزم گرفتار

    بی ایس پی  سبھی اسمبلی سیٹوں پر انتخاب لڑے گی

    بی ایس پی سبھی اسمبلی سیٹوں پر انتخاب لڑے گی

    خصوصی پیکیج کا کیا ہوا؟مودی  سے پپو یادو کا سوال

    راہل گاندھی کی ’ووٹر ادھیکار یاترا‘ جمہوریت کے لیے اہم: پپو یادو

    راہل گاندھی نے سوربھ کو دلائی نئی موٹرسائیکل

    راہل گاندھی نے سوربھ کو دلائی نئی موٹرسائیکل

    بہار میں آسمانی بجلی گرنے سے 10 افراد کی موت

    کیمور میں آسمانی بجلی کی زد میں آکر 3 خواتین کی موت

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

Home قومی خبریں

ذمہ دار دہشت گردوں کو اب تک انصاف کے کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیا

پہلگام دہشت گردانہ حملہ اور آپریشن سندور پر پارلیمنٹ میں بحث سے پہلے کانگریس نے حکومت کو واقعات کی یاددلائے

by Qaumi Tanzeem
جولائی 27, 2025
in قومی خبریں
0
کوئی بھی بڑا اخبار انتخابی بانڈز سے متعلق اشتہار چھاپنے کو تیار نہیں۔جے رام رمیش

نئی دہلی:کانگریس کے سینئر رہنما جے رام رمیش نے کہا ہے کہ کل سے پہلگام دہشت گردانہ حملہ اور ’آپریشن سندور‘ پر 16 گھنٹے کی بحث شروع ہونے جا رہی ہے۔ راجیہ سبھا میں یہ بحث اگلے دن (منگل 29 جولائی) ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ’آپریشن سندور‘ کو روکے جانے کے بعد کانگریس نے فوراً پارلیمنٹ کا دو روزہ خصوصی اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا تھا جسے حکومت نے نظر انداز کر دیا۔ لیکن اب اس معاملے پر پارلیمنٹ میں بحث ہوگی، دیر آئے درست آئے۔

جے رام رمیش نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر جاری کیے گئے اپنے پوسٹ میں بحث کے پس منظر میں پیش آنے والے واقعات پر نظر ڈالتے ہوئے کئی نکات کا ذکر کیا، جو اس طرح ہیں:

1۔ پہلگام میں دہشت گردانہ حملہ 22 اپریل 2025 کو ہوا۔ اس حملے کے لیے سیدھے طور پر ذمہ دار دہشت گردوں کو اب تک انصاف کے کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ یہ دہشت گرد پہلے بھی پونچھ (دسمبر 2023)، گگن گیر اور گلمرگ (اکتوبر 2024) میں ہوئے دہشت گردانہ حملوں میں شامل تھے۔

2۔ کانگریس کے مطالبہ پر 22 اپریل 2025 کو کُل جماعتی میٹنگ بلائی گئی۔ لیکن ہمارے مطالبہ کے مطابق اس کی صدارت وزیر اعظم نے نہیں کی، بلکہ وزیر دفاع نے کی۔ اس میٹنگ میں خفیہ ایجنسیوں کی تساہلی پر سوال اٹھائے گئے۔

3۔ 30 مئی 2025 کو چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انل چوہان نے آپریشن سندور کے پہلے دو دنوں میں ہوئی اسٹریٹیجک غلطیوں پر اہم خلاصے کیے۔ یہ خلاصے سنگاپور میں کیے گئے۔

4۔ 29 جون 2025 کو جکارتہ واقع ہندوستانی سفارت خانہ میں تعینات ایک دفاعی افسر، گروپ کیپٹن شیو کمار نے کہا کہ آپریشن سندور کے دوران سیاسی فیصلوں نے فوجی آپریشنوں کو متاثر کیا۔ انہوں نے ہندوستان کے ایئر کرافٹ کے ممکنہ نقصان کی طرف بھی اشارہ کیا۔

5۔جولائی 2025 کو وائس آرمی چیف لیفٹیننٹ جنرل راہل آر سنگھ نے انکاشاف کیا کہ آپریشن سندور کے دوران ہندوستان نے حقیقت میں چین سے ہارڈ ویئر اور سافٹ ویئر، دونوں ہی سطحوں پر مقابلہ کیا۔ یہ ایک بالکل نیا منظرنامہ تھا۔

6۔ 14 جولائی 2025 کو جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے عوامی طور سے تسلیم کیا کہ پہلگام حملہ یقینی طور پر تحفظاتی نظام کی ناکامی تھی۔

7۔ 10 مئی سے اب تک امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ 26 مرتبہ یہ دعویٰ کر چکے ہیں کہ انہوں نے آپریشن سندور کو رکوایا، ہندوستان کے ساتھ تجارت ختم کرنے کی دھمکی دی، اور یہ بھی کہا کہ شاید پانچ جنگی طیارے مار گرائے گئے ہوں گے۔ انہوں نے پاکستان کے فوجی سربراہ کو لنچ پر بلایا، جو پہلے کبھی نہیں ہوا تھا۔

امریکی سینٹرل کمانڈ کے میجر جنرل مائیکل کوریلا نے پاکستان کو دہشت مخالف مہموں میں ’بہترین شراکت دار‘ بتایا۔ اور ٹھیک دو دن پہلے ہی امریکہ کے وزیر خارجہ نے پاکستان کے نائب وزیر اعظم سے ملاقات میں پاکستان کی ستائش کی۔

8۔ آپریشن سندور کے دوران ہندوستانی میڈیا کے کچھ طبقوں کے ذریعہ وزیر اعظم کے میڈیا انتظام کاروں کی شہہ پر کی گئی مبالغہ آمیز رپورٹنگ نے اس نیریٹیو کو مضحکہ خیز بنا دیا، جسے گڑھنے کی کوشش کی جا رہی تھی۔ یہ نیریٹیو ملک کے اندر بھلے ہی کچھ حد تک چلا ہو، لیکن ہندوستان سے باہر اس کا کم ہی اثر ہوا۔

جے رام رمیش نے اپنے ٹوئٹ کے آخری میں کہا، ’’یہ یاد دلانا ضروری ہے کہ 30 جولائی 1999 کو ہند-پاک جنگ ختم ہونے کے تین دن بعد واجپئی حکومت نے چار رکنی کارگل جائزہ کمیٹی کی تشکیل کی تھی۔ اس کمیٹی کی صدارت کے۔ سبرامنیم نے کی تھی، جن کے بیٹے آج ہندوستان کے وزیر خارجہ ہیں۔ اس کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں ’فروم سرپرائز ٹو ریکننگ‘ 15 دسمبر 1999 کو سونپی۔ یہ رپورٹ ضروری ترمیم کے ساتھ 23 فروری 2000 کو پارلیمنٹ میں پیش کی گئی اور اس پر بحث بھی ہوئی تھی۔ لیکن تب الگ وزیر اعظم تھے، برسراقتدار پارٹی بی جے پی بھی الگ طرح کی تھی، اور سیاسی ماحول بھی بالکل الگ تھا۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

مرکزی بجٹ غریبوں اور مذہبی اقلیتوں کے لیے مایوس کن: جماعت اسلامی ہند
قومی خبریں

جماعت اسلامی ہند نے قطر پر اسرائیل کے جارحانہ حملے کی مذمت کی

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 10, 2025
نیٹ امتحان دوبارہ نہیں۔سپریم کورٹ کا اہم فیصلہ
قومی خبریں

صدر جمہوریہ اور گورنر کو کسی بھی بل کو روکنے کا اختیار نہیں

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 10, 2025
سیاچن گلیشیر میں برفانی تودہ گرنے سے 3 فوجی جوان شہید
قومی خبریں

سیاچن گلیشیر میں برفانی تودہ گرنے سے 3 فوجی جوان شہید

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 10, 2025
سی پی رادھا کرشنن بنے ملک کے نئے نائب صدر
قومی خبریں

سی پی رادھا کرشنن بنے ملک کے نئے نائب صدر

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 10, 2025
جماعت اسلامی ہند کا پنجاب کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ
قومی خبریں

جماعت اسلامی ہند کا پنجاب کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 9, 2025
نائب صدرکا انتخاب آج – ووٹوں کی گنتی  بھی آج ہی ہوگی
قومی خبریں

نائب صدرکا انتخاب آج – ووٹوں کی گنتی بھی آج ہی ہوگی

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 9, 2025
Next Post
ہری دوار میں  منسا دیوی مندر میں بھگدڑ میں 6 لوگوں کی موت

ہری دوار میں منسا دیوی مندر میں بھگدڑ میں 6 لوگوں کی موت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

اتراکھنڈ کرکٹ ایسو سی ایشن پر کروڑوں روپے کی ہیرا پھیری کا الزام

اتراکھنڈ کرکٹ ایسو سی ایشن پر کروڑوں روپے کی ہیرا پھیری کا الزام

2 گھنٹے ago
مشکل وقت میں  دکھ بانٹنا ہی اصل دین-شاہی امام پنجاب

مشکل وقت میں دکھ بانٹنا ہی اصل دین-شاہی امام پنجاب

2 گھنٹے ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • اتر پردیش
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem