• Home
جمعرات, اکتوبر 16, 2025
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    بہار میں 7 مراحل میں ہوں گے انتخاب

    انتخاب کے دوران معذوروں کے لیے خصوصی سہولیات فراہم کرنے کا حکم

    بی جے پی نے  راجستھان، چھتیس گڑھ، مدھیہ پردیش اور تلنگانہ کے الیکشن انچارج کا اعلان کر دیا

    بی جے پی امیدواروں کی دوسری فہرست جاری

    تیجسوی یادو نے راگھوپور اسمبلی حلقہ سے پرچۂ نامزدگی داخل کیا

    تیجسوی یادو نے راگھوپور اسمبلی حلقہ سے پرچۂ نامزدگی داخل کیا

    بی جے پی کے قومی صدر کے عہدے کے لیے اب الیکشن نہیں ہوگا

    بی جے پی کی پہلی فہرست میں کئی تجربہ کار لیڈر میدان سے باہر

    این ڈی اے سے ناراض راجبھر کا153 نشستوں پر امیدوار اتارنے کا اعلان

    این ڈی اے سے ناراض راجبھر کا153 نشستوں پر امیدوار اتارنے کا اعلان

    جے ڈی یو اور بی جے پی 101-101 نشستوں پر  لڑیں گی انتخاب

    جے ڈی یو اور بی جے پی 101-101 نشستوں پر لڑیں گی انتخاب

    روزگار دلانے کے نام پر بے روزگار نوجوانوں سے کروڑوں روپے کی دھوکہ دہی

    روزگار دلانے کے نام پر بے روزگار نوجوانوں سے کروڑوں روپے کی دھوکہ دہی

    اسمبلی انتخاب سے عین قبل جنتا دل یو کو شدید جھٹکا

    اسمبلی انتخاب سے عین قبل جنتا دل یو کو شدید جھٹکا

    پہلے مرحلے کے اسمبلی انتخابات کے لیے نامزدگیاں شروع

    پہلے مرحلے کے اسمبلی انتخابات کے لیے نامزدگیاں شروع

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

Home قومی خبریں

بلقیس بانو کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلہ انصاف کی فتح ہے۔مولانا محمود اسعد مدنی

جمعیۃ علماء ہند کے صدر نے کہا کہ یہ فیصلہ ا س پیغام کا حامل ہے کہ انصاف پر کسی بھی صورت میں سمجھوتہ نہیں کیا جانا چاہیے

by Qaumi Tanzeem
جنوری 8, 2024
in قومی خبریں
0
بلقیس بانو کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلہ انصاف کی فتح ہے۔مولانا محمود اسعد مدنی

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے بلقیس بانو کیس کے 11 مجرموں کی رہائی سے متعلق گجرات حکومت کے فیصلے کو کالعدم کر دیا ہے۔ یاد رہے کہ تین مارچ 2002 کو گجرات فسادات کے دوران ایک ہجوم نے بلقیس بانو کی اجتماعی عصمت دری کی تھی اور خاندان کے متعدد افراد کو قتل کر دیا تھا۔جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا محمود اسعد مدنی نے سپریم کورٹ کے تازہ فیصلے کا تہہ دل سے خیر مقدم کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ یہ قانون کی حکمرانی اور انصاف کی فتح ہے اور اس واضح پیغام کا حامل ہے کہ انصاف پر کسی بھی صورت میں سمجھوتہ نہیں کیا جانا چاہیے۔ امید ہے کہ یہ فیصلہ مستقبل کے لیے ایک نظیر بنے گا کہ حکومتوں کو انصاف کی فراہمی میں غیر جانبدار ہونا چاہیے اور عصمت دری و قتل عام جیسے گھناؤنے جرائم کی سنگینی سے بے پروا نہیں ہونا چاہیے۔آج یہاں جاری پریس ریلیز میں مولانا محمود مدنی نے کہا کہ بلقیس بانو کیس ایک طویل جدوجہد اور قربانیوں سے بھرا ہوا ہے، جمعیۃ علماء ہند نے گجرات فساد متاثرین کے لیے جہاں 30 سے زائد کالونیاں تعمیر کیں، وہیں بلقیس بانو سمیت متعدد مقدمات لڑے۔ گجرات فساد کے دوران رندھیر پور داہود ضلع میں بلوائیوں نے قیصر پورہ کے اطراف میں 18 لوگوں کو شہید کر دیا تھا۔ بلقیس اور اس کی 7 سہیلیوں کے ساتھ درندوں نے اجتماعی زنا کیا۔ بلقیس کی لڑکی کو چیر کر آگ میں ڈالا گیا۔ گجرات پولیس نے انکوائری میں کوتاہی برتی، اس کی وجہ سے کسی کی گرفتاری نہیں ہو سکی۔ بعد میں سپریم کورٹ نے سی بی آئی کو انکوائری سونپی۔ گجرات حکومت کے رویے کی وجہ سے بلقیس بانو کا کیس بامبے ہائی کورٹ منتقل ہو گیا۔
بامبے ہائی کورٹ میں جمعیۃ علماء ہند اور جن وکاس نامی تنظیم نے مقدمات کی پیروی کی۔ مزید برآں رندھدیر پور کے لوگوں کیلئے باریہ نامی قصبہ میں ’رحیم آباد‘ کے نام سے جمعیۃ نے ایک کالونی تعمیر کی جہاں بلقیس بانو اپنے شوہر کے سا تھ رہنے لگی۔ ابھی 2022ء میں جب ان مجرموں کی رہائی ہوئی تو گاؤں میں خوف کا ماحول پیدا ہو گیا تھا۔ اس موقع پر جمعیۃ علماء ہند کے وفد نے ناظم عمومی مولانا حکیم الدین قاسمی کی قیادت میں متاثرہ علاقے کا دورہ کیا اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی تھی۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

گجرات میں  وزیر اعلیٰ  چھوڑ سبھی وزراء کا  اجتماعی استعفیٰ
قومی خبریں

گجرات میں وزیر اعلیٰ چھوڑ سبھی وزراء کا اجتماعی استعفیٰ

by Qaumi Tanzeem
اکتوبر 16, 2025
دہلی اور ممبئی سمیت کئی اسٹیشنوں پر پلیٹ فارم ٹکٹ کی فروخت بند
قومی خبریں

دہلی اور ممبئی سمیت کئی اسٹیشنوں پر پلیٹ فارم ٹکٹ کی فروخت بند

by Qaumi Tanzeem
اکتوبر 16, 2025
اردو کو تعصب کی نگاہ سے دیکھنا آئین و قوم کی توہین-ڈاکٹر سید احمد خان
قومی خبریں

اردو کو تعصب کی نگاہ سے دیکھنا آئین و قوم کی توہین-ڈاکٹر سید احمد خان

by Qaumi Tanzeem
اکتوبر 16, 2025
جماعت اسلامی ہند کے مرکز میں ’ وقف ہیلپ ڈیسک ‘ کا افتتاح
قومی خبریں

جماعت اسلامی ہند کے مرکز میں ’ وقف ہیلپ ڈیسک ‘ کا افتتاح

by Qaumi Tanzeem
اکتوبر 15, 2025
بجٹ پیش ہونے کے بعدسونے کی قیمتوں میں گراوٹ کا سلسلہ جاری
قومی خبریں

تہواروں سے قبل زیورات کی قیمتوں میں زبردست اضافہ

by Qaumi Tanzeem
اکتوبر 15, 2025
شرجیل امام کودہلی ہائی کورٹ سے ضمانت سے حاصل
قومی خبریں

شرجیل امام نے عبوری ضمانت کی درخواست واپس لےلی

by Qaumi Tanzeem
اکتوبر 14, 2025
Next Post
کانگریس کے ذریعے 539لوک سبھا حلقوں کے لئے کوارڈینٹرس کی فہرست جاری

کانگریس کے ذریعے 539لوک سبھا حلقوں کے لئے کوارڈینٹرس کی فہرست جاری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

بہار میں 7 مراحل میں ہوں گے انتخاب

انتخاب کے دوران معذوروں کے لیے خصوصی سہولیات فراہم کرنے کا حکم

3 گھنٹے ago
گجرات میں  وزیر اعلیٰ  چھوڑ سبھی وزراء کا  اجتماعی استعفیٰ

گجرات میں وزیر اعلیٰ چھوڑ سبھی وزراء کا اجتماعی استعفیٰ

3 گھنٹے ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • اتر پردیش
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem