• Home
جمعرات, جولائی 3, 2025
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    وزیر اعظم بہار کے مسئلہ پر بات نہیں کر رہے۔تیجسوی

    مہا گٹھ بندھن حکومت بننے پر معذوروں کیلئے وزارت اور کمیشن کی تشکیل

    آر جے ڈی کی میٹنگ میں ممبران اسمبلی کو ایکٹیو ممبر بنا نے کی ہدایت

    این ڈی اےکےپوسٹرپر آر جے ڈی کا طنز

    23 جنوری سےرام مندر عوام کے لیے کھل جائیگا

    رام مندر کی طرح سیتامڑھی میں بنے گا ’ماں سیتا‘ کا عظیم الشان مندر

    عوام پولیس کے پاس جانے سے ڈرتے ہیں:تیجسوی

    حکومت بنی تو بہار کو اسکاٹ لینڈ جیسا بنائیں گے: تیجسوی یادو

    انڈیا اتحاد کی حکومت بننے پربہار میں راجستھان جیسا ہیلتھ ماڈل

    انڈیا اتحاد کی حکومت بننے پربہار میں راجستھان جیسا ہیلتھ ماڈل

    بی جے پی لیڈران اپنی ریاست کو واجب حق دلائیں۔پروفیسر منوج کمار

    کیا نماز ہمارے سماج کا حصہ نہیں؟منوج جھا کا تلخ سوال

    یہ ملک کسی کے باپ کا نہیں، ہندوستان ہم سب کا ہے-تیجسوی یادو

    یہ ملک کسی کے باپ کا نہیں، ہندوستان ہم سب کا ہے-تیجسوی یادو

    وقف بل کے ذریعے اقلیتوں کی شناخت پر حملے کی کوشش-ناصر حسین

    وقف بل کے ذریعے اقلیتوں کی شناخت پر حملے کی کوشش-ناصر حسین

    سعودی شہریوں اور غیر ملکیوں کیلیے حج پرمٹ کا اجرا ء شروع

    2026 میں سفر حج پر جانے والوں کے لیے حج کمیٹی کی طرف سے تیاریاں شروع

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

Home قومی خبریں

منی پور ریاست نسلی بنیادوں پر تقسیم ہوچکی ہے ۔جماعت اسلامی ہند

ماہانہ پریس کانفرنس میں پروفیسر سلیم انجینئر نے تعلیمی اداروں میں اسلاموفوبیا کے بڑھتے واقعات پر تشویش ظاہر کی

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 2, 2023
in قومی خبریں
0
منی پور ریاست نسلی بنیادوں پر تقسیم ہوچکی ہے ۔جماعت اسلامی ہند

نئی دہلی: آج جماعت اسلامی ہند کی جانب سے منعقدہ پریس کانفرنس میں نائب امیر جماعت اسلامی ہند پروفیسر سلیم انجینئر نے کہا کہ منی پور میں ہونے والے فرقہ وارانہ تشدد کی وجہ سے 65 ہزار افراد بے گھر ہوچکے ہیں جن میں 14 ہزار بچے ہیں۔ ان میں سے اکثر عارضی کیمپوں میں پناہ لئے ہوئے ہیں۔ تشدد کے دوران 198 افراد کی اموات ریکارڈ کی گئی۔ جہاں تک معاشی نقصان کی بات ہے توفی الوقت اس کا اندازہ لگانا مشکل ہے۔
جماعت اسلامی کے وفد کے منی پور دورے کا ذکر کرتے ہوئے پروفیسر سلیم انجینئر نے کہا کہ وفد نے محسوس کیا کہ ریاست کو نسلی بنیادوں پر تقسیم کردیا گیا ہے۔ صورت حال یہ ہے کہ وادی کے لوگ پہاڑی علاقوں میں نہیں جاسکتے اور نہ ہی پہاڑی لوگ وادی میں۔ فسادیوں نے مکانات اور کاروباری اداروں کو نسلی بنیاد پر کہیں جزوی تو کہیں مکمل طور پر نقصان پہنچایا ہے۔منی پور میں پھوٹنے والا پرتشدد فساد کا ہنوز کوئی حل نہیں نکلا ہے۔ وزیر اعظم نے ابھی تک ریاست کا دورہ نہیں کیا اور نہ ہی اس سلگتے ہوئے مسئلے پر پارلیمنٹ میں کوئی بحث ہوئی ہے۔ یہ تمام المناک واقعات 3 مئی کو چورا چند پور کی ریلی کی وجہ سے وقوع پذیر ہوئے۔ یہاں ضلع تھوبل میں 4 مئی کو قبائلی خواتین کو برہنہ پریڈ کرانے کا ایک دل دہلادینے والا واقعہ ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آیاجس کا سپریم کورٹ آف انڈیا نے از خود نوٹس لیا اور مرکزی اور ریاستی دونوں حکومتوں کو الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا کہ وہ یا تو مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں یا ایک طرف ہٹ جائیں اورعدلیہ کو کارروائی کرنے کی اجازت دیں۔ عدالت کے اس سخت رویے سے اندازہ ہوتا ہے کہ حکومت، ریاست میں حالات کو معمول پر لانے میں ناکام رہی۔ میڈیا نے وہاں کی صورتحال پر مسلسل اپنی توجہ مرکوز رکھی جس کے نتیجے میں حکومت کوگنہگاروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا وعدہ کرنا پڑا۔ بہر کیف مہینوں سے جاری اس تشدد نے ریاست کی دو کمیونٹی ’میتئی‘ اور’کوکی‘کے بیچ تقسیم کی ایک واضح لکیر کھینچ دی ہے۔
تعلیمی اداروں میں اسلاموفوبیا کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ہند ملک کے تعلیمی اداروں میں اسلاموفوبیا کے بڑھتے ہوئے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتی ہے۔ ہیومن رائٹس واچ کی طرف سے کی گئی ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ مسلم، دلت اور قبائل سے تعلق رکھنے والے طلباء شدید قسم کے امتیازی سلوک کا نشانہ بنتے ہیں جس کی حالیہ مثال اترپردیش کے مظفر نگر ضلع میں نیہا پبلک اسکول میں دیکھنے کو ملی جہاں ایک مسلمان بچے کو ہم جماعت طلباء سے پٹوایا گیا۔ اس کے علاوہ کلاس روم میں بیٹھے ہوئے استاد نے دیگر مسلم طلباء کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کئے۔ اب سے پہلے اسلامو فوبیا کا یہ زہر شمالی ہند تک محدود تھا، مگر اب آہستہ آہستہ جنوبی ہندوستان میں بھی پھیل رہا ہے۔ ایسی خبریں سامنے آرہی ہیں کہ جن ریاستوں میں حجاب پر پابندی نہیں ہے، وہاں بھی مسلم طالبات کو امتحانات کے دوران حجاب پہننے سے روکا جارہا ہے۔ حال ہی میں تمل ناڈو میں ایک 27 سالہ مسلم لڑکی کو ہندی چیپٹر کا امتحان دینے سے پہلے حجاب اتارنے کو کہا گیا۔ گزشتہ سال کرناٹک میں حکومت کے زیر انتظام پری یونیورسٹی کالجوں نے اسکول یونیفارم پالیسی کی خلاف ورزی کا حوالہ دیتے ہوئے حجاب پہننے پر پابندی عائد کردی تھی۔ اس پابندی کی وجہ سے بہت سی مسلم طالبات اپنے علاقے میں پرائیویٹ کالج نہ ہونے یا ان کی فیسیں زیادہ ہونے کے سبب تعلیم ترک کردیں۔ اسی طرح دہلی کے ایک سرکاری اسکول کے ٹیچر نے کلاس روم میں خانہ کعبہ اور قرآن پاک کے بارے میں توہین آمیز ریمارکس کئے۔ جماعت اسلامی ہند کو لگتا ہے کہ ملک میں پھیلی ہوئی نفرت کا ماحول اسکولوں اور کالجوں میں داخل ہوچکا ہے۔ اقتدار کے اعلیٰ عہدوں پرفائز افراد کے ذریعہ اپنائی گئی خاموشی کی پالیسی، مسلمانوں کے خلاف نفرت پھیلانے اور اسلاموفوبیا کی کارروائیوں کے خلاف بولنے سے بچنے کا رویہ، ہمارے ملک کے سماجی تانے بانے پر منفی اثرات مرتب کررہا ہے جس کی وجہ سے مذہب کے نام پر عدم تحمل اور پولرائزیشن کی صورتحال جنم لے رہی ہے۔ جماعت چاہتی ہے کہ حکومت تعلیمی اداروں، اسکولوں اور کالجوں کے کیمپس میں تیزی سے پھیلنے والے اسلاموفوبیا کو ایک سماجی برائی مان کر اس کے خاتمے کے لئے مناسب قوانین تیار کرے۔ مسلمانوں کو بھی چاہئے کہ وہ اکثریتی برادری میں مسلمانوں اور اسلام کے بارے میں جو بھی غلط فہمیاں ہیں، انہیں دور کرنے کی کوششیں کریں۔
نئی دہلی میں جی 20 سربراہی اجلاس جماعت اسلامی ہند ستمبر 2023 میں نئی دہلی میں جی 20 کے اجلاس میں شرکت کرنے والے وفود کا خیر مقدم کرتی ہے۔ اس سربراہی اجلاس کی میزبانی کرنا ہم سب ہندوستانیوں کے لئے شان اورفخر کی بات ہے۔ اس سربراہی اجلاس کے’لوگو‘ میں ہندوستانی ثقافت کا مشہور نعرہ ”واسو دھیوا کٹمبکم“ کے علاوہ ’ایک زمین، ’ایک خاندان‘، ’ایک مستقبل“ کی درجہ بندی، کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ جی 20 کی میزبانی کرنے سے ہندوستان کے بڑھتے ہوئے معاشی اثرو رسوخ، آب و ہوا کی کارروائی کے لئے اس کی مضبوط وکالت، اس کی اسٹریٹجک اہمیت، عالمی صحت کی دیکھ بھال میں اس کا کردار اور گلوبل ساؤتھ کی آواز بننے کو نمایاں کرتا ہے۔ تاہم کچھ اہم انڈیکس جو عالمی سطح پر ہماری سماجی و اقتصادی درجہ بندی کا تعین کرتے ہیں، بہت خراب ہیں۔ لہٰذا ہمیں مختلف انڈیکس جیسے ڈیموکریسی انڈیکس، ہیومن ڈیولپمنٹ انڈیکس، گلوبل ہنگر انڈیکس، گلوبل فوڈ سیکورٹی انڈیکس، ہیومن فریڈم انڈیکس، ایز آف ڈوئنگ بزنس انڈیکس، کرپشن پرسیپشن انڈیکس، ورلڈ پریس فریڈم انڈیکس، وغیرہ میں اپنی رینکنگ کو بہتر بنانے پر توجہ دینی چاہئے۔ حکومت ہماری دولت میں عدم مساوات کو کم کرنے، مذہبی اقلیتوں کے تحفظ و صحت عامہ اور تعلیم کو بہتر بنانے کے لئے اپنی کوششیں تیز کرے۔
پریس کانفرنس میں نیشنل سکریٹری مولانا شفیع مدنی، میڈیا نیشنل سکریٹری کے کے سہیل اور ‘انڈیا ٹوماروکے چیف ایڈیٹر سید خلیق احمد بھی موجود تھے ۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

بزرگ خاتون وکیل سے ‘ڈیجیٹل گرفتاری’ کے نام پر سوا تین کروڑ روپے کی ٹھگی
قومی خبریں

بزرگ خاتون وکیل سے ‘ڈیجیٹل گرفتاری’ کے نام پر سوا تین کروڑ روپے کی ٹھگی

by Qaumi Tanzeem
جولائی 3, 2025
جموں و کشمیر میں امرناتھ یاترا کا آغاز
قومی خبریں

جموں و کشمیر میں امرناتھ یاترا کا آغاز

by Qaumi Tanzeem
جولائی 2, 2025
این آئی آر ایف رینکنگ 2023: ٹاپ-10 یونیورسٹیز میں جامعہ ملیہ اسلامیہ کو ملا تیسرا مقام، دیکھیں پوری فہرست
قومی خبریں

جامعہ ملیہ اسلامیہ میں ڈپارٹمنٹ آف لائبریری اینڈ انفارمیشن سائنس کےقیام کو منظوری

by Qaumi Tanzeem
جولائی 2, 2025
کمرشیل ایل پی جی گیس سلنڈر کی قیمتوں میں 7 روپے کا اضافہ
قومی خبریں

19 کلوگرام والے کمرشیل ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں تخفیف

by Qaumi Tanzeem
جولائی 1, 2025
محض  6روپےکے لئے ریلوے کی نوکری گنوادی
قومی خبریں

آج سےانڈین ریلوے میں نیا ریزرویشن سسٹم

by Qaumi Tanzeem
جولائی 1, 2025
جے این یو کے گمشدہ طالب علم نجیب احمد کا کیس  بند
قومی خبریں

جے این یو کے گمشدہ طالب علم نجیب احمد کا کیس بند

by Qaumi Tanzeem
جون 30, 2025
Next Post
کثر ت ازواج پر پابندی کی بڑے پیمانے پر حمایت کا ہیمنت کادعویٰ

کثر ت ازواج پر پابندی کی بڑے پیمانے پر حمایت کا ہیمنت کادعویٰ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

وزیر اعظم بہار کے مسئلہ پر بات نہیں کر رہے۔تیجسوی

مہا گٹھ بندھن حکومت بننے پر معذوروں کیلئے وزارت اور کمیشن کی تشکیل

6 گھنٹے ago
بزرگ خاتون وکیل سے ‘ڈیجیٹل گرفتاری’ کے نام پر سوا تین کروڑ روپے کی ٹھگی

بزرگ خاتون وکیل سے ‘ڈیجیٹل گرفتاری’ کے نام پر سوا تین کروڑ روپے کی ٹھگی

6 گھنٹے ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem