نئی دہلی: انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کی موت کے دعوؤں کے درمیان چھوٹا شکیل نے پورے معاملے پر وضاحت جاری کی ہے۔ چھوٹا شکیل نے سوشل میڈیا پر چلنے والے مختلف دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ داؤد ابراہیم کی موت کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیا۔ انہوں نے کہا، ‘داؤد کی سالگرہ پر اکثر موت کی خبریں آتی رہتی ہیں۔ وہ مکمل طور پر صحت مند ہیں۔‘‘ ذرائع کے مطابق ہندوستان کے سکیورٹی اداروں نے بھی موت کی خبروں کی تردید کی ہے۔
سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ کراچی میں نامعلوم شخص نے داؤد کو زہر دے دیا۔ جس کے بعد ان کی حالت مزید بگڑ گئی اور انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ یہ خبر تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ٹرینڈ کر رہی ہے۔ یہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بھی ٹرینڈ کر رہا ہے۔